| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
اداریہ
April 29, 2017
الزامات کی سیاست

وزیراعظم نواز شریف نے رشوت کی پیشکش کا الزام لگانے پر قانونی ماہرین کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ خان صاحب نے چند روز قبل الزام لگایا تھا کہ حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ایک قریبی بزنس مین دوست کے ذریعے پانامہ کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے لئے انہیں دس ارب روپے کی...
April 28, 2017
پاکستانی طالبان ،بھارتی ایجنٹ!

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے پاک فوج کی تحویل میں جو اعترافی بیان دیا، وہ اس حقیقت کی ایک اور ٹھوس شہادت ہے کہ ایک مسلم ملک افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کی مزاحمت کے نام پر دوسرے مسلم ملک پاکستان میں دہشت گردی اور قتل وغارت کا بازار گرم رکھنے والے گروپ...
April 27, 2017
دہشت گردی کی نئی لہر

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں آپریشن سے بچ کر فرار ہونے والے دہشت گردوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں ایسی پناہ گاہیں تلاش کر لی ہیں جہاں وہ آبادی کے درمیان چھپ کر رہ سکیں اور موقع ملنے پر نرم اہداف کو نشانہ بناسکیں۔ پیر کی شام کراچی کے انتہائی مصروف علاقے اردو بازار میں رینجرز نے کالعدم...
April 26, 2017
پاناما کیس:شفافیت کی طرف سنجیدہ پیش قدمی

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد اس اہم ترین ایشو پر ملک میں بے یقینی کی فضا ختم ہو جانی چاہئے تھی اور لوگوں کو عدالت کے تعین کردہ 13 سوالات کی تحقیقات کے لئے قائم ہونے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ اور اس کے عدالتی جائزے کی روشنی میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا مگر اس کی...
April 25, 2017
بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات

ضلع تربت کے علاقہ مند میں اتوار کو معمول کی گشت کرنے والی ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں ایک شہری سمیت چار جوانوں کی شہادت کو بلوچستان میں علیحدگی کی دم توڑتی ہوئی مہم میں جان ڈالنے کی ناکام کوششوں کا حصہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس واقعے میں تین اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی بھی ہوئےاس علاقے میں شدت پسند تنظیم...
April 24, 2017
دہشت گردی کیخلاف پاک افغان تعاون ناگزیر

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف کے فوجی اڈے پر جمعہ کے روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تادم تحریر دستیاب اطلاعات کے مطابق پونے دو سو تک جاپہنچی ہے جس سے اس کارروائی کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس دہشت گردی کی بھرپور...
April 23, 2017
عدالتی فیصلے پر سیاست؟

قوم کو توقع تھی کہ سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ سامنے آجانے کے بعد تمام فریق اپنے مسلسل پختہ وعدوں اور یقین دہانیوں کے مطابق اسے تسلیم کرلیں گے اور ملک سوا سال سے جاری اس خلفشار سے پرامن طور پر نجات پالے گا جس سے اس پوری مدت میںہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لیکن عملاً ایسا نہیں ہوسکا ہے اور کئی اپوزیشن رہنما ؤں...
April 22, 2017
حتمی فیصلے کا انتظار کیا جائے

پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کے5رکنی بینچ کے اکثریتی فیصلےپر مقدمے کے مدعی اور مدعاالیہ دونوں پارٹیاں قانونی سے زیادہ اپنی اپنی سیاسی سوچ کے تحت فتح کا جشن منا رہی ہیں۔ حکومتی حلقے خوش ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی استدعا مسترد کردی گئی اور معاملہ مزید تحقیقات کے لئے سول و عسکری ایجنسیوں کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے...
April 21, 2017
پاناما کیس:وزیر اعظم نا اہل نہیں ہوئے...مزید تحقیقات کا حکم

سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا پوری قوم کو شدت سے انتظار تھا جمعرات کی سہ پہر وہ بالآخر منظر عام پر آگیا۔پاناما لیکس کا معاملہ تقریباً سواسال پہلے شروع ہوا تھا ، وزیر اعظم کے اہل خانہ سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کے نام اس میں شامل تھے تاہم اہم ترین حکومتی منصب پر فائز ہونے کے سبب وزیر اعظم کے لیے ضروری تھا کہ وہ اپنی پاک دامنی کا قابل...
April 20, 2017
ڈپلومیسی اور پراکسی کا فرق!

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جس وقت امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آرمیک ماسٹر پر واضح کررہے تھے کہ اسلام آباد کا کوئی پراکسی نہیں، تو پاکستان کا دورہ کرنے والے معزز مہمان یقیناً خود بھی اس حقیقت سے واقف رہے ہوں گے کہ غیرملکی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا شکاررہنے والا یہ ملک اپنی سرزمین کسی کے...
April 19, 2017
انسدادِ دہشت گردی:اہم اور ٹھوس کامیابیاں

دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری قوم کی مکمل تائید کے ساتھ جو ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، الحمدللہ اس کے مثبت اور خوشگوار نتائج کے تیزی سے سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بائیس فروری سے جاری آپریشن رَدُّالفساد کے حوالے سے...
April 18, 2017
ڈھونگ انتخابات اور کشمیریوں کا واضح فیصلہ!

وزیر اعظم نواز شریف نے درست طور پر یہ نشان دہی کی کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام نے بھارتی افواج کے تمام تر استبدادی ہتھکنڈوں کے باوجود نام نہاد انتخابات کو مسترد کرکے واضح کردیا ہے کہ ان کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والا بیان اتوار کے روز ایسے موقع پر سامنے آیا جب ضلع بارہ مولہ کے 23سالہ نوجوان...
April 17, 2017
انصاف ہجوم کا نہیں عدلیہ کا کام

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں تین روز قبل ایک مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مبینہ طور پر توہین مذہب کے شبہ میں مشال خان نامی تیئس سالہ طالب علم کا بہیمانہ قتل یقیناً ایک ایسا سنگین جرم ہے جو نہ صرف اسلام کی ان واضح تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے جن کی رو سے کسی بڑے سے بڑے جرم پر بھی مجاز عدالت کے زیر اہتمام مکمل تحقیق، عدالتی عمل کی تکمیل...
April 16, 2017
چیئرمین سینیٹ کا احتجاج

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا گزشتہ روز پارلیمان کے ایوان بالا سے وفاقی وزراء کی مسلسل غیرحاضری پر غیر معمولی اظہار برہمی بلاشبہ مکمل جواز رکھتا ہے۔ اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں ہی نے نہیں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان اور خود قائد ایوان راجہ ظفرالحق تک نے چیئرمین سینیٹ کے موقف کو درست قرار دیا اور وزراء کے طرز...