| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
ادارتی نوٹ
April 29, 2017
پاک ایران سرحد محفوظ بنانے کی ضرورت

پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کی داغ بیل اسی وقت پڑ گئی تھی جب ایران نے پاکستان قائم ہوتے ہی سب سے پہلے اسے تسلیم کر لیا اس کے بعد دونوں ممالک ہراچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے انقلاب ایران کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ اس تناظر میں بدھ کے روز پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی...
April 29, 2017
ایک اور امریکی ڈرون حملہ

پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف نہایت نتیجہ خیز کارروائی جاری ہونے کے باوجود گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں شمالی وزیرستان میں دوسرا ڈرون حملہ کیا گیا جس کا کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔پاکستانی عوام اور حکومت کے بین الاقوامی قانون سے پوری طرح ہم آہنگ اس واضح موقف کے باوجود کہ ڈرون حملے کسی بھی ملک کی سرحدوں کے تقدس کی...
April 28, 2017
ای او بی آئی کے پنشنر انصاف کے منتظر!

سپریم کورٹ کے سہ رکنی بنچ نے ایمپلائز اولڈ اینج بینی فٹ انسٹی ٹیوشن کا مالی ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ادارے میں اربوں روپے کی کرپشن اور چوری کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ پنشنروں کے پیسے کے رکھوالوں نے جائیدادوں کی خریداری میں پیسہ لٹا دیا اور سو روپے کی چیز...
April 28, 2017
بجلی کے صارفین پر ایک اور ناروا بوجھ

بجلی کے اداروں کی طرف سے تجارتی بنیادوں پر مختلف منصوبوں کیلئے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی کیلئے 0.43روپے فی یونٹ صارفین سے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ 2013ء سے تین مختلف اقسام کے بھاری ٹیکس بھی بجلی کے بلوں میں شامل ہوئے ہیں۔ اب خیبرپختونخوا حکومت نے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی ادائیگی کیلئے واپڈا سے لئے گئے 25ارب روپے کے قرض پر سود کی ادائیگی کا...
April 27, 2017
بچوں سے جبری مشقت، معاشرے کا ناسور

سپریم کورٹ میں طیبہ تشددکیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے بچوں کے تحفظ اور چا ئلڈ لیبر کے خلاف بل تیار کر لیا ہے۔ اس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہدایت کی کہ حکومت مجوزہ بل کی نقول تمام فریقین کو فراہم کرے نیز بل پر سول سوسائٹی کی رائے بھی لے اور آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کرے۔ چیف جسٹس نے...
April 27, 2017
جنگلات:پہاڑوں کا تحفظ اور حکومتی رویہ

منتخب جمہوری حکومتوں سے بجا طور پر توقع رکھی جاتی ہے کہ ان کی تمام پالیسیاں اور اقدامات عوامی مفادات سے ہم آہنگ ہوں گے لیکن ہمارے ہاں آئے دن اس کے برعکس مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک جنگلات اور درختوںکی حفاظت کا معاملہ بھی ہے ۔اس ضمن میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومتیں عوامی مفادات کو جس بری طرح نظر انداز...
April 26, 2017
لوڈشیڈنگ میں کمی کی ہدایت

ملک طویل عرصہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے، پچھلی دو حکومتیں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ موجودہ حکومت کی مدت کو بھی چار سال ہونے کو آئے ہیں مگر تاحال بجلی کی پیداوار میں اضافے کو یقینی نہیں بنایا جا سکا۔ اس وقت بھی بجلی کا شارٹ فال تقریباً ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے جبکہ لائن لاسز اوربجلی چوری کے باعث...
April 26, 2017
کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی

سندھ رینجرز نے ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر پیر کی شب کراچی کے علاقے اردو بازار رتن تلائو میں واقع ایک بلڈنگ پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4رینجرز اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی...
April 25, 2017
ریلوے انجنوں کی ابتر صورتحال

دفاعی، صنعتی و تجارتی اور عوامی تناظر میں ریلوے انتہائی فعال محکمہ سمجھا جاتا ہے اسٹیم انجن کے زمانے میں بھی ملک کے طول و عرض میں ریلوے ٹریفک رواں دواں تھی اور پاکستان ریلوے ملکی معیشت میں بڑا فعال رہی لیکن صورتحال آج کس قدر تشویش ناک ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ریلوے کے پاس کل 448 انجن ہیں جن میں سے 293 فعال...
April 25, 2017
اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیر ضروری استعمال

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بہت عام ہے ۔ ہمارے ہاں اکثر ڈاکٹر صاحبان روزمرہ امراض میں ان دواؤں کے تجویز کرنے کو شفا بخشی کا آسان طریقہ سمجھتے ہیں جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں اینٹی بائیوٹک دوائیں بہت محتاط طور پر استعمال کرائی جاتی ہیں۔ اس موضوع پر ایک مفصل اور نہایت معلومات افزاء اخباری رپورٹ میں انکشاف...
April 24, 2017
رینجرز اختیارات ضروری لیکن پولیس کو بہتر بنائیں

بالآخر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیرصدارت گزشتہ روز سندھ کابینہ کے اجلاس میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ۔ توسیع کے بعد رینجرز پٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور چوکیاں قائم کر سکیں گے جبکہ ان اختیارات کے تحت 90دن تک کسی بھی ملزم کو اپنی تحویل میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ سندھ رینجرز کے اختیارات 16اپریل 2017ءکو...
April 24, 2017
بھارت :انتہاپسندی کا ایک اور مظاہرہ

بھارت کے بھیجے ہوئے جاسوس کلبھوشن یادیو نے جسطرح پاکستان میں قتل عام کا بازار گرم کیا، اس کی گرفتاری اور سزا ایک قدرتی امر تھا اور بھارت کو اس کے لئے ذہنی طورپر تیار رہنا چاہئے تھا اس کے برعکس عیارانہ اور مکارانہ ذہن رکھنے والی موجودہ بھارتی حکومت کے انتہا پسند اس نہج پر پہنچ گئے کہ ہفتے کے روز ممبئی میں واقع پاکستانی کلاتھ مارکیٹ...
April 23, 2017
شمالی کوریا پر امریکی حملے کا خطرہ!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم سے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو اس پر حملے کر دیا جائے اس خطے کے امن کیلئے شدید خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق چین نے جوابی اقدام کے طورپر بھاری ہتھیار، فوج کی نفری، ٹینک اور طیارے شمالی کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کر دیئے ہیں اور روس نے بھی ملکی سطح پر میزائل...
April 23, 2017
پاک امریکہ تعلقات کے مرحلے !

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں ہیریٹیج فائونڈیشن کے تحت ایک کلیدی خطاب میں ملکی معیشت کو پٹڑی پر لانے کے لئے موجودہ حکومت کی طرف سے کی گئی تدابیر اور پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کیا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کا دور اتنا طویل ضرور ہے کہ ان میں اتار چڑھائو کے امکانات کو اسی طرح فطری سمجھا جائے جس طرح دو انسانوں کے...