| |
Home Page
پیر 22 جمادی الاوّل 1438ھ 20 فروری 2017ء
جی این مغل
February 17, 2017
کراچی کی مشکلات میں اضافے کے اسباب؟

میں نے اپنے پچھلے کالم میں یہ بات کسی حد تک مختصراً کہی تھی کہ کچھ حلقے سمجھتے ہیں کہ یہ بات کراچی اور اس کے عوام کے مفاد میں ہے کہ کراچی کو آنکھیں بند کرکے Horizantally (افقی طور پر) اور Verically (عمودی طور پر) بے پناہ حد تک توسیع دی جائے مگر کیا یہ بات کراچی اور اس کے عوام کے مفاد میں ہے؟ اس سلسلے میں کچھ ہمارے بھائی کراچی کو غلط یا صحیح وسیع سے...
February 10, 2017
خدارا کراچی پر رحم کریں!

وقت آ گیا ہے کہ کراچی کو درپیش بے انتہا مشکلات اور مسائل کے حل کی تلاش سیاسی مفادات حاصل کرنے کے بجائے اس کےجغرافیائی، ماحولیاتی اور تاریخی حقائق کی روشنی میں تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ آج کراچی، پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں نہ فقط پاکستان کے سارے صوبوں کے لوگ آباد ہیں مگر اس ریجن کے کئی ملکوں کے غیر قانونی شہری بھی لاکھوں کی...
February 03, 2017
شفاف مردم شماری کی اہمیت

سندھ کے عوام میں اور خاص طور پر سندھ کی نوجوان نسل میں اس وقت اس بات پر سخت تشویش ہے کہ اگر اتنے عرصے کے بعد ہونے والی مردم شماری شفاف نہ ہوئی تو سندھ کا وجود خطرے میں پڑسکتا ہے، نوجوان نسل کے علاوہ بھی سندھ کے کونے کونے سے آنے والی اطلاعات سے پتہ چل رہا ہے کہ اس وقت سندھ سویا ہوا نہیں ہے مگر ساتھ ہی سندھ کی نوجوان نسل کا کہنا ہے کہ...
January 27, 2017
سندھ پر آفتیں

ایسا محسوس ہورہا ہے کہ سندھ پر ایک ہی وقت میں مختلف اطراف سے کئی آفتوں کا نزول ہورہا ہے‘ یہ آفتیں بھی کئی قسموں کی ہیں‘ سندھ میں سب سے بڑی سیاسی آفت مارچ میں ہونے والی مردم شماری کو سمجھا جارہا ہے‘ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ کوشش یہ ہورہی ہے کہ سندھ اس مردم شماری کے بعد ’’کالونی‘‘ بن جائے اور سندھی اپنی ہی دھرتی پر ’’ریڈ انڈین‘‘...
January 20, 2017
سندھ اور بلوچستان کس سے فریاد کریں؟

سندھ کے لوگ بھی عجیب لوگ ہیں، آخر کار شاہ لطیف، سچل سرمست اور سامی کے پیروکار جو ٹھہرے، یہ شاعر اور صوفی بزرگ سندھ کے عوام کو یہی تو تربیت دیتے رہے ہیں کہ باہر سے آنے والے اور مظلوموں کی دل کی گہرائیوں سے داد رسی کرو۔ ’’یہی انسانیت اور یہی سندھیت ہے‘‘۔ یہ میرے الفاظ نہیں یہ الفاظ گھوٹکی کے ایک سندھی نوجوان کے ہیں جس نے گزشتہ اتوار...
January 14, 2017
کیا ملکی قوانین آئین کے تابع نہیں؟

چند دن پہلے کچھ اخبارات میں ایک انتہائی اہم خبر نظر سے گزری‘ اس خبر کے مطابق قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہونے والے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا کہ آئین کے آرٹیکل 169 اور 170 کے تحت تمام وفاقی و صوبائی محکمے خواہ وہ سیکرٹ ہوں یا دیگر کے آڈٹ کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں...
January 06, 2017
تھائی لینڈ کے آرمی چیف کو سلام

بدھ کے کچھ اخبارات میں یہ خبر پڑھ کر کہ تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں آئندہ مارشل لا نہ لگانے کا عہد کیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الفاظ نہیں ملتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں جنرل چلر مچائے کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے، جب انتخابات ہوں تو سب اسے تسلیم کریں اور فوج بھی انہیں مسترد نہیں...
December 30, 2016
مردم شماری کے بارے میں سندھ کے اندیشے

مجھے افسوس سے یہاں یہ بات ریکارڈ پر لانا پڑرہی ہے کہ کئی دنوں سے سندھ کے اندر اور اردگرد ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں جس کے باعث خاص طور پر سندھ کی نئی نسل کافی مشتعل ہے۔ میں یہ کالم 15 مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کرنے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے فیصلے کے حوالے سے لکھ رہا ہوں‘ ’’شریف حکمران‘‘ اور ایشوز کی طرح مردم...
December 23, 2016
سندھ کے ساتھ یہ سلوک کب تک؟

میں نے گزشتہ ہفتے ’’سندھ کے ساتھ یہ سلوک کیوں؟‘‘ کے عنوان سے لکھے گئے کالم میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ کافی عرصے سے سندھ کے پرامن سیاسی کارکنوں کو مختلف علاقوں اور مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء حتیٰ کہ پروفیسرز کو ’’نامعلوم حلقوں‘‘ کی طرف سے اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے مگر اب تو ایسا نظر آتا ہے کہ ان ’’واقعات‘‘ کی رفتار میں...
December 16, 2016
سندھ کے ساتھ یہ سلوک کیوں؟

آج کل سندھ کے عوام اور خاص طور پر سندھ کی نوجوان نسل خاصی مشتعل ہے کہ سندھ کے ساتھ آخر یہ سلوک کیوں؟ ویسے تو ان کو کافی شکایتیں ہیں‘ ان میں کچھ شکایتیں ان تک سندھ کے بزرگوں سے پہنچی ہیں جبکہ کچھ شکایتوں اور ’’قابل اعتراض‘‘ سلوک کے تو وہ خود گواہ ہیں۔ سندھ کے عوام کو ویسے تو اپنے حکمرانوں اور دیگر حلقوں سے کئی شکایتیں ہیں مگر خاص...
December 09, 2016
بلوچستان سے اٹھنے والی یہ آواز

سپریم کورٹ کی سخت ہدایات کی روشنی میں آخر کار حکومت ملک میں فوری طور پر مردم شماری کرانے پر راضی ہو گئی ہے۔ دریں اثنا بلوچستان کے ایک بلوچ رہنما ثناءاللہ بلوچ نے مردم شماری کے پس منظر میں نہ فقط ایک اہم مطالبہ کیا ہے مگر کافی اہم باتوں پر توجہ مبذول کرائی ہے، میں اسے بلوچستان کے ایک بلوچ رہنما کی آواز نہیں سارے بلوچستان کی آواز...
December 02, 2016
کیا ملک دیوالیہ ہورہا ہے؟

حال ہی میں پاکستان کی موجودہ پی ایم ایل (ن) حکومت ایسے عجیب و غریب اور مشکوک قسم کے اقدامات میں ملوث نظر آئی ہے کہ اندیشہ ہے کہ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال اس حد تک خراب ہوگئی ہے کہ ملک کے پاس فنڈز کے محفوظ ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے لہذا حکومت مجبور ہوگئی ہے کہ ملک کے کئی اہم اداروں کی اہم املاک ملکی اور بین الاقوامی اداروں کو ایک...
November 25, 2016
جنرل راحیل شریف کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی

اس میں کوئی دورائے نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی فوج کے موجودہ چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف جو اب اپنے عہدے کی مدّت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں ان کو پاکستان کی ساری قوم یاد رکھے گی۔ اس کی ایک سے زیادہ وجوہات ہیں۔ سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ انہوں نے ساری مدّت ملازمت کے دوران ایک بار بھی اشارہ تک نہیں دیا کہ وہ اپنے عہدے کی مدّت میں...
November 18, 2016
ٹرمپ خطرات۔ مضبوط پاکستان کی ضرورت

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے دوسرے دن امریکی تجزیہ کار اور ساتھ ہی دنیا کی اکثر حکومتوں کی طرف سے ظاہر کیے گئے امکانات کے مدنظر ان اندیشوں کو ریکارڈ کیا گیاکہ ٹرمپ کے یہ منصوبے اور پاکستان کے چند پڑوسی ملکوں کی مخاصمت مل کر کسی ایسے طوفان میں نہ تبدیل ہوجائیں جو پاکستان کو اپنے گھیرے میں لے لیں‘ اب اسے بھی ایک ہفتہ گزر...