| |
Home Page
ہفتہ 28 رمضان المبارک 1438ھ 24 جون 2017ء
حسن نثار
چوراہا
June 24, 2017
چھوٹے موٹے ٹوٹے

چھوٹے بڑے موضوعات کا ڈھیرہے تو کیوں نہ ان سب پہ تھوڑا تھوڑا تبصرہ کردیاجائے کہ عقل مندوں کیلئے لمبے لمبے مضمون نہیں، ہلکے پھلکے اشارے ہی کافی ہوتے ہیں۔سب سے پہلے کل بھوشن یادیوجس نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی ہے۔ کسی انسان کا انسان سے رحم کی بھیک مانگنا لرزا دینے والی بات ہے کہ اصولاً رحم صرف اس سے مانگا جاتا ہے جو رحم مادر میں...
June 22, 2017
کرکٹ ٹیم کی طرح قانون سازوں کی ٹیم

اقتصادی کالے جادو کے ماہر اسحق ڈار کے برعکس میں اپنا یہ اعترافی بیان واپس نہیں لوں گا بلکہ اس پر قائم رہوں گا کہ مجھے کرکٹ کی قطعاً کوئی سمجھ نہیں اور نہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ جس شے نے لڑکپن جوانی میں نہ لبھایا اب کیا لبھائے گی لیکن خوش میں بھی بہت ہوں کیونکہ عرصہ دراز بعد سب ہی بہت خوش ہیں اور اس خوشی کی مختلف وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ...
June 20, 2017
دیکھا ہےپہلی بار.....

’’وہ شیر ہی نہیں، شیردل بھی ہے‘‘ مریم نواز کی اس ٹویٹ کو معصومانہ، بچگانہ اور دخترانہ سمجھ کر نظرانداز کردیا جائے تو بہتر ہے ورنہ کامن سینس کی بات ہے کہ جو شیر ہوگا، شیردل بھی ضرور ہوگا۔ ویسے یہ انسانی حرکت مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ لوگ اپنے ہیروز کو ڈی موٹ کرکے اشرف المخلوقات سے درندہ کیوں بنا دیتے ہیں؟ اور یہ رواج ہم تک ہی...
June 18, 2017
ن لیگ، سانپ اور لاٹھی ہوتا کیا ہے؟

جب کسی معاشرہ میں وسائل کی تقسیم منصفانہ کی بجائے بے رحمانہ، سفاکانہ اوردرندگانہ ہوجاتی ہے، مراعات یافتہ طبقات کی اندھا دھند لوٹ مار عروج پر پہنچ جاتی ہے، بھوک اور بدہضمی کے درمیان سرے محل اور پانامائوں کی خلیج ناقابل یقین اور ناقابل عبور ہو جاتی ہے۔ ہر قسم کے مراعات یافتہ طبقے عوام کے خلاف گینگ اپ اور متحد ہوجاتے ہیں تو زندگی پر...
June 17, 2017
ایک دعا

اس وقت تک کسی کے مقدر پر تبصرہ نہ کرو جب تک اس کا انجام نہ دیکھ لو ۔آپ کو یاد ہو گا ’’پاناما‘‘ کے آغاز پر میں نے لکھا بھی تھا اور بار بار کہا بھی کہ ’’پاناما‘‘ سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کی تاریخ کا دوسرا اہم سنگ میل ہو گا ۔سقوط ڈھاکہ نے اس ملک کا جغرافیہ تبدیل کیا تھا اور شاید پاناما کیس اس ملک کی سمت اور کلچر تبدیل کر دے ۔وزیر...
June 16, 2017
ہمیں ہم سے تعارف کی ضرورت ہے

پہلے صدیوں پرانا رونا رولیں پھر تازہ ترین تاریخی ’’پیشی‘‘ پر بھی بھنگڑا ڈال لیں گے۔ یہ کون لوگ ہیں اور کیوں اپنے حکمرانوں کو بری الذمہ قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں؟ یہ عالم اسلام کے حکمران خاندانوں کو کس خوشی میں کلین چٹیں جاری فرمارہے ہیں؟یہ کیسی سوچ اور زنگ آلود ذہنیت ہے جو اپنی خود غرضیوں، نالائقیوں، نااہلیوں اور غیر ذمہ...
June 14, 2017
اک سچی کہانی

ہاتھیوں کی لڑائی میں اک ایسا کرلا بری طرح کچلا گیا جو اندھی خوشامد کے زور پر ایک حقیر کرلے سے ’’کنگ کانگ‘‘ بننا چاہتا تھا۔ حال ان کا یہ ہے کہ ’’ایمبولینس‘‘ والا معاملہ بھی الٹ کر ان کے جمہوری منہ پر جا پڑا کہ اک اور وزیر نے جوشِ چمچہ گیری میں ایمبولینس بطور ’’حفظ ماتقدم‘‘ خود روانہ کی تھی۔ اس کا یہ خوشامدانہ اور فاتحانہ...
June 13, 2017
ایک زندگی کافی نہیں

کتاب سے پہلے صاحب ِ کتاب۔بھارتی صحافت کا بھاری بھرکم نام ہے کلدیپ نائیر جو 14اگست 1924کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ لمبی چوڑی رسمی تعلیم کے ساتھ اردو اخبار ’’انجام‘‘ سے صحافت کا آغاز کیا۔ انگریزی اخبار ’’دی اسٹیٹ‘‘ کے نمائندے رہے۔ 25برس تک ’’پتریکا ٹائم‘‘ کے بیوروچیف رہے۔ وزیراعظم لال بہادر شاستری کی حکومت میں سیکرٹری...
June 10, 2017
الٹی گنتی کا خاتمہ؟

بہت ہی دلچسپ صورتحال ہے۔مختلف اقسام کے غلام چیختے چلاتے، ہاتھ نچاتے، زبانیں لپلپاتے اپنے اپنے ’’اوزار‘‘ اٹھائے بھاگے پھر رہے ہیں لیکن مساجروں اور تیل کی بوتلوں کے بل پر تو گرتا آسمان سنبھالنا آسان نہیں۔ کبھی حب الوطنی تو کبھی نام نہاد ترقی کے نام پر دہائی، کبھی انتقام کی درفنطنیاں، کبھی توہین کے طعنے....سب اوٹ پٹانگ حرکتوں...
June 09, 2017
غیر ذمہ دار اقتدارسیاست کی خیر ہو

کیا کیا دلچسپ کردار اس بدکردار کی وجہ سے دیکھنے کو ملتا ہے۔ نہال ہاشمی کی ’’پرفارمنس‘‘ دیکھ کر کڑھی کے ابال والا محاورہ یاد آتا ہے۔ تازہ ترین کمال کا جواب نہیں۔ فرمایا ’’تقریر میں بنی گالا والوں کو مخاطب کیا تھا‘‘ حالانکہ بنی گالا میں ایسا کوئی نہیں جس نے ’’ریٹائر‘‘ ہونے کے بعد خود پر زمین تنگ کروانی ہو اور بنی گالا والے کے...
June 07, 2017
شہزادوں کی تصویریں یا پھلوں کی قیمتیں؟

اسے کہتے ہیں بات کا بتنگڑ بنانا یا رائی کا پہاڑ کھڑا کرنا۔ایک بے ضرر سادہ سی تصویر پر یہ ہائو ہو اور چیخ و پکار سمجھ سے باہر ہے جبکہ اکثریت تو اس پر بھی متفق ہے کہ یہ تصویر لیک کا کام( ن) لیگ کے کسی ہمدرد نے دکھایا ہے تاکہ لوگوں کی ہمدردیاں بٹوری جاسکیں جبکہ یہ اسے ہتک آمیز اور انتقام قرار دے رہے ہیں۔ میرے نزدیک ان میں کچھ بھی درست...
June 04, 2017
قانون یا قارون کی حکمرانی

چشم بد دور، جمہوریت جوبن پہ جا رہی ہے اور جوبن بھی ایسا کہ وہ مشہور بھولا بسرا نغمہ یا د آتا ہے۔ ۔۔ ’’ڈھائی دن نہ جوانی نا چل دی، کرتی ململ دی‘‘ جمہوریت ابل ابل اور چھلک چھلک پڑتی دکھائی دیتی ہے۔ ململ کی کرتی کیا فولاد کی زرہ بکتر بھی ہوتی تو اسے پھاڑ کر بہہ نکلتی یہ سیلاب صفت جمہوریت۔چنڈال چوکڑی کے درمیان مقابلۂ خوشامد و...
June 02, 2017
ہیجان سے ہذیان تک

نہال ہی نہال ایک ہے ہماری چنڈال چوکڑی لیکن فی الحال خود کو نہال تک محدودرکھتے ہیں جس نے جوش خوشامد میں اپنے آقائوں کی ن لیگ کے مائنڈ سیٹ کو پوری طرح بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ خدا جانے لوگ کیوں تھو تھو کررہے ہیں، برا منا رہے ہیں، غصہ دکھارہے ہیں۔ مجھے تو نہال نے نہال کردیا۔ گھر کا بھیدی ہے ناں اس لئے اس نے لنکا ڈھا بھی دی، جلا بھی دی کہ...
June 01, 2017
پھر کچھ’’کالے قول‘‘

پبلک کے نہیں برادر محترم خالد شریف کے اصرار پر ’’کالے قول‘‘ شائع ہوئی اور چند ہفتوں کے اندر اندر دوسرا ایڈیشن تیار، اس رفتار سے اتنی پذیرائی کی توقع نہیں تھی۔ بہت بہت شکریہ، آج پھر کچھ’’کالے قول‘‘ پیش خدمت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں جینوئن پیداواری عمل ہائی جیک یا سبوتاژ ہوجائے وہاں زیادہ تر پیداگیر ہی پیدا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکمران...