| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
حنا پرویزبٹ
April 15, 2017
ہمارے ذرائع ابلاغ اورپیمرا ؟

ٹی وی ایسا جادوئی ڈبہ ہے جس سے ذہن سازی اور تخریب اذہان کوئی بھی کام لیا جاسکتا ہے اس پر نشر کئے جانے والے ڈرامے،اشتہارات،نغمے ،گیت کسی بھی ملک کی ثقافت کا کھلا آئینہ دار ہوتے ہیں۔آج ہمارے ہاں کیسے ڈرامے ، اسٹیج شو اور فلمیں نشر ہورہے ہیں جن سے ناظرین اور نئی نسل کیا اثر لے رہی ہے اس کو زیر بحث لانے سے پہلے ماضی کے ڈراموں اور فلموں...
March 13, 2017
حقیقی ترقی کا زینہ بیٹیاں!

بیس سال بعدحمید چوہدری اورپروفیسر سلیم احمد کی ملاقات ہو تی ہے ۔دونوں ہی لنگوٹیے تھے اس لئے خوب خوش دلی سے گلے ملتے ہیں ۔ ائیر پورٹ پر ہی حمید چوہدری اسے اپنےگھر دعوت دے ڈالتا ہے اوراتوار کو پروفیسر سلیم احمد معہ بیوی حمید کی رہائش گاہ جاپہنچتے ہیں ۔کھانے کی میز پر ہی دونوں ایک دوسرے کے حالات زندگی کے بارے میں متجسس ہوکر سوال کرتے...
March 03, 2017
پی ایس ایل ۔ویلکم ٹو لاہور

پیشکش جتنی پرکشش تھی بچہ اتنا ہی معصوم تھا کہ سنتے ہی اپنے باپ کے گلے گیا۔ بولا واقعی ہم پی ایس ایل کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے۔ باپ نے کرکٹ کے رسیا اپنے گیارہ سالہ بیٹے کاشف کے سامنے میچ کے ٹکٹ لہراتے ہوئےیقین دلایا کہ ہم پوری فیملی میچ دیکھنے جارہے ہیں۔ ٹکٹیں ہاتھ میں پکڑ کر یقین کا مرحلہ طے مکمل ہونے کے بعد تو کاشف کے گھر میں...
February 17, 2017
ڈونلڈٹرمپ ۔امریکہ کا مستقبل؟

(ممبر پنجاب اسمبلی)ڈونلڈ جان ٹرمپ 14جون1946میںنیویارک میں فریڈ رک کے گھر پیدا ہوا۔برج جوزا کے تحت پیدا ہونے والے اس غیر معمولی بچے کے خون میں دولت اور شہرت کو باندی بنانے کی خواہش شروع سے ہی موجزن تھی۔وارٹن بزنس اسکول پنسلوانیا سے اکنامکس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے اسکول کے نعرہ تعلیم برائے عمل پر پورا پوراعمل کردکھایا اور وہ...
January 26, 2017
عمران خان اور شیکسپیئر ؟

شیکسپیئر کی اکثر ٹریجیڈیز تناقضات کا مظہر رہی ہیں۔ ڈرامہ میک بتھ کے علاوہ ہیملٹ اور کنگ لیئر سمیت دیگر ٹریجیڈیز میں کردار امنگ اورخواہشات کے زیر اثر رہتے ہوئے بدلہ لیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اس کے ہیرو اپنی شخصی منفی عادات کی بنا پر زوال پذیر ہوتے ہیں۔زیادہ تر ناقدین کا ماننا ہے کہ اسکےنامور کرداراپنے زوال کی وجہ خود تھے۔زوال کے...
January 12, 2017
ہمارا ہائیڈ پارک؟

پہلے سمیسٹرمیں زیر تعلیم ایک نوجوان انجینئر کی ای میل نےمجھے یہ کالم لکھنے پر مجبور کردیا۔ وہ کچھ یوں مخاطب ہوا۔ شادباغ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ماڈل ٹائون لاہور کا فاصلہ تقریباً 20 کلومیٹر ہے۔ میرے پاس یونیورسٹی تک پہنچنے کے چار راستے ہیں اول کوٹ خواجہ سعید، دوسرا کاچھو پورہ، تیسرا ایک موریہ پل اور چوتھا دو موریہ پل۔...
December 30, 2016
الوداع 2016

دسمبر 2016 بھی رخصت ہوا چاہتا ہے۔ہم نے کیا کھویا کیا پایا اس کا ذکر بھی ہوگا لیکن پہلے اپنے عظیم ہمسایہ چین کا ذکر کرنا ازحد ضروری ہےکیونکہ اس نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار اد اکیا ہے۔مشرق کے اقتصادی شیر چین اور مغرب کے حربی و اقتصادی بادشاہ امریکہ کے مابین قیادت اور وسائل کے استعمال کی سرد جنگ جاری وساری ہے۔ چین کی اندرونی صورتحال کچھ...
November 29, 2016
کیا ایٹمی جنگ ممکن ہے؟

سو دن سے زائد گز رچکے لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ طول پکڑتا جارہا ہےجس نے کئی سوال پیدا کردئیے ہیں۔کیا بھارت واقعی جنگ کے بخار میں مبتلا ہوچکا ہے؟اگر جنگ ہوئی تو کیا یہ روایتی ہوگی یا غیر روایتی ؟اگر یہ غیر روایتی ہوگی تو کیا یہ ایٹمی جنگ ہوگی؟کیا یہ یقین کر لینا چاہئے کہ پاک بھارت ایٹمی...
October 27, 2016
ترقی کا راستہ نہ روکیں

ایشیا میں حالیہ ہفتہ کے دوران دو بڑے واقعات ہوئے ہیں جن کو سمجھتے ہوئے پاکستان کی سیاسی بساط کو از سر نو ترتیب دینا ضروری ہوگیا ہے۔پہلا بڑا واقعہ یہ ہےکہ گلبدین حکمت یار سمیت اکثر افغان دھڑے افغانستان میںامن کے قیام کیلئے ایک پیج پر آگئے ہیں۔ تفصیلات منظر عام پر آنے سے پاکستانی حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی کہ طالبان حلقوں کو...
August 27, 2016
برکت سے معمور روپیہ ؟

جیک ما نام ہے اس ای کامرس کنگ کا جوچین کا ٹریلین مین کہلاتا ہے۔مائوزے تنگ کے بعد51 سالہ جیک ما دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والا چینی ہےجس کی دولت کا اندازہ 19 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔نام کا پہلا حصہ جیک اسکے امریکی قلمی دوست نے تجویز کیا جبکہ ما اس کے مشکل ترین چینی نام کا ایک حصہ تھا ۔کہانی بہت ہی دلچسپ ہے۔ ہم عمر دیگر...
August 09, 2016
امریکہ:سنجیدہ صدارتی امیدوارکون ؟

یہ امر ربی بڑا ہی خوش کن ہے کہ غیر مسلم ممالک کےانتخابات میں مسلمان ووٹر فتح گر کی حیثیت اختیار کرتے چلے جارہے ہیں۔جمہوریت کی ماں برطانیہ کے دل لندن میں مسلمان مئیر لندن صادق خان کے انتخاب کے بعداب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت امریکہ میںایسے مسلمان امریکی فوجی کپتان نے رائے عامہ ہموار کرنا شروع کردی ہے جو بارہ سال تین ماہ پہلے بغداد...
August 02, 2016
قندیل کے بجھنے کا المیہ ؟

16 جولائی کو منفی شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والی سوشل میڈیا اسٹار فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کو اسکے ماں جائے وسیم نےنام نہاد غیرت کی بلی چڑھا کر مبینہ طور پر قتل کردیا۔اس کےقتل کی خبر پل بھر میں سات سمندر پار پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا سے لیکر امریکی میڈیا ہر کسی نے اس خبر کو نمایاں جگہ دی اور غیرت کےنام پر قتل ہونے کے واقعات کو بھی خوب...
May 19, 2016
شعبہ تعلیم کی زبوںحالی

گزشتہ دو مالی سالوں میں شعبہ تعلیم کے ساتھ وفاق سمیت دیگر چار صوبوں نے کیا سلوک کیا اس کا اجمالی خاکہ کچھ یوں ہے ۔2015 کے مالیاتی بجٹ میں تعلیم پر 2014 کی نسبت 30.19فیصد زیادہ خرچ کرنے پر صوبہ بلوچستان پہلے نمبرپر رہا۔دوسرے نمبر پر پنجاب آیا جس نے 62.13فیصد زیادہ خرچ کیا۔تیسرے نمبر پر وفاق رہا جس نے 3.13فیصد زیادہ خرچ کیا ۔چوتھے نمبر پر خیبر...
April 02, 2016
دہشت گردی آخری دم بھر رہی ہے!

27 مارچ کی شام پونے سات بجے جب گلشن اقبال پارک لاہور میں خودکش دھماکے کی خبر آئی تو ایسامحسوس ہوا کہ دماغ بھک سے اڑ گیاہو۔جوں جوں تفصیلات واضح ہوئیںبلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام چٹخنا شروع ہوگیا۔سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پرمائوں ،بہنوں، بھائیوں،بیٹیوں یہاں تک کہ سخت جان باپوں کی آہ و بکا اس قدر شدید تھی کہ یقیناًعرش...