| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
حذیفہ رحمٰن
کھلا راز
May 28, 2017
یوم تکبیر ،جب چاغی گونج اٹھا…

مضبوط دفاع کسی بھی ملک کی ترقی کی ضمانت ہوتا ہے۔دفاعی طور پر کمزور ممالک کی معیشت کبھی بھی مضبوط نہیں ہوسکتی۔جنوبی ایشیاکی ہی بات کریں تو بھارت کی مثال سب کے سامنے ہے۔دنیا کی بڑی معاشی طاقت بننے سے پہلے بھارت نے جنوبی ایشیا کا تھانیدار بننے کا خواب دیکھنا شروع کیا۔ عددی اعتبار سے دنیا کی تیسری بڑی زمینی فوج، چوتھی بڑی فضائیہ اور...
May 25, 2017
سوشل میڈیا پر پابندی

سوشل میڈیا دنیا بھر میں معلومات تک رسائی کا موثر ترین فورم بن چکا ہے۔2008کے بعد اپنی جڑیں مضبوط کرنے والی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے مالکان آج دنیا کے امیر ترین افراد میں سر فہرست ہیں۔فیس بک،ٹوئٹر،واٹس ایپ اور گوگل سے منسلک سوشل میڈیا ہر دن نئی بلندیوں کو چھورہا ہے۔ عوام کا اخبارات اور ٹی وی چینلز سے زیادہ سوشل میڈیا پر چلنے والی...
May 21, 2017
مقابلے کا امتحان۔اللہ خیر کرے

عدلیہ ،مقننہ اور انتظامیہ کسی بھی ریاست کے بنیادی ستون ہیں۔تینوں ستونوں میں سے کوئی ایک بھی ستون کمزورہو تو ریاست کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔ مگر اہم بات یہ ہے کہ انتظامیہ وہ واحد ستون ہے جو دیگر دونوں ستونوں کے درمیان مضبوطی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔آج وطن عزیز میں ریاست کا سب سے اہم ستون انتظامیہ زبوں حالی کا شکار ہے۔سول سروس کی...
May 14, 2017
ٹوئٹس کی واپسی۔حقائق کیا ہیں؟

سول عسکری قیادت کے درمیان جمی برف پگھل چکی ہے۔وزیراعظم کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرنیوالی ٹوئٹ واپس لے لی گئی ہے۔ڈان لیکس سے متعلق تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوچکے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بڑے ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کی بالادستی کو تسلیم کروایا ہے۔عسکری قیادت کے اس اقدام سے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت...
May 11, 2017
پاکستان کے ہمسائے اور اندرونی چیلنج

وطن عزیز پر ایسا آزمائشی وقت کبھی نہیں آیا۔بحیرہ عرب کے علاوہ ہمارا کوئی ہمسایہ دوست نہیں بچا۔بھارت تو روائتی حریف ہے مگر افغانستان اور ایران سے بھی تعلقات کشیدگی کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔کسی کو کوئی پروا نہیں ہے کہ پاکستان تنہاہوتا جارہا ہے۔حالات اب ایسے ہوچکے ہیں کہ افغانستان بھی ہمارے ملک پر حملہ کرنے کی باتیں کررہا...
May 07, 2017
سول عسکری تعلقات میں تناؤ کیوں؟

پاکستان میں ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔ جمہوریت کے تسلسل کی وجہ سے ٹھہراؤ آتا جارہا ہے۔سول عسکری قیادت کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات ضرور ہیں مگر کوئی بھی ادارہ سسٹم کو ڈی ریل کرنے کا حامی نہیں ۔نیوز لیکس کے حوالے سے جاری ہونے والے ٹوئٹس نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی مگر حالات سنبھل چکے ہیں۔یہ...
April 30, 2017
وزیراعظم کے سیکرٹری اور مستعفی وزیر

بیوروکریسی کسی بھی حکومت کے لئے آنکھ اور کان کا درجہ رکھتی ہے ۔لیکن دماغ کا استعمال کرنا ارباب و اختیار کی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے۔گزشتہ 70سالوں کے دوران مختلف ادوار آئے ،وطن عزیز نے چار مارشل لا کابھی سامنا کیا ۔مگر بیوروکریسی کی اہمیت اپنی جگہ قائم رہی۔ایوب خان نے بھی جب اقتدار سنبھالا تو انہی سول افسران کی مدد سے اپنے اقتدا ر کو...
April 23, 2017
پاناما کا فیصلہ

20اپریل کے دن کا آغاز ہوچکا تھا۔گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاسی حدت میں بھی اضافہ ہورہا تھا۔شاہراہ دستور پروزیراعظم نوازشریف کے اقتدار کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا۔اقتدار کے بااثر ایوانوں میں گہر ا سکوت طاری تھا۔ایوان صدراور اس کے اردگرد گہرا سناٹا چھایا ہوا تھا۔سرکاری افسران اور پولیس کے جوانوں کا بدلا ہوا رویہ...
April 20, 2017
پاناما کیس۔خوش آمدید!

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا آج اہم ترین دن ہے۔ایک ایسا دن جو ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج ایک ایسے شخص کے سیاسی کیرئیر کا فیصلہ ہونے جارہا ہے جو تین مرتبہ ملک کا وزیراعظم اور دو مرتبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ رہا ہے۔پوری قوم کی نظریں شاہراہ دستور پر مرکوز ہیں۔سپریم کورٹ کے ججز ریمارکس میں کہہ چکے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ...
April 16, 2017
ویلڈن پنجاب رینجرز

چند ماہ قبل پنجاب میں رینجرز کو بلانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالاگیا تو یہ خاکسار بھی ناقدین میں سے ایک تھا۔جمہوری ادوار میں سویلین بالادستی کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ عسکری ادارے شہروں کا رخ نہ کریں ۔گزشتہ دو سال کے دوران پنجاب میں جب بھی رینجرز کو بلانے کا معاملہ اٹھایا گیا ۔میں نے اس کی مخالفت میں دلائل دئیے۔کیونکہ پوری دنیا میں...
April 13, 2017
امامِ کعبہ اور پاک عرب اتحاد

پاک سعودی تعلقات کئی دہائیوں پرانے ہیں۔ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا آمر کی حکومت ہو مگر سعودی عرب سے بہترین مراسم سب کی خواہش ہوتی ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے مسند اقتدار پر فائز سعودی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستانی حکمرانوں کا دوست رہا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو ہو یا پھر فوجی آمر ضیاالحق،وزیراعظم نوازشریف ہو یا پھر آمر حکمران...
April 09, 2017
نوازشریف کا متبادل بھی نوازشریف،کیوں؟

90کی دہائی کے آغا ز میں وزیراعظم نوازشریف نے اپنی مسلم لیگ بنانے کا خیال کیا تو اسٹیبلشمنٹ کے آقا اسے دیوانے کا خواب سمجھنے لگے۔حکومت سے بے دخل ہونے کے بعد نوازشریف نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر ایک جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔جس میں انہوں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرنا تھا۔اسٹیبلشمنٹ کے مسیحاؤں کو علم ہوا تو انہوں...
April 06, 2017
مسلم لیگ ن کا ٹکٹ اب تحفہ نہیں ہوگا؟

2013کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے والوں کی لمبی قطار تھی۔ انتخابات سے قبل مرحوم استاد ڈاکٹر احسن اختر ناز کہا کرتے تھے کہ اس مرتبہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں بلکہ تحفہ ہوگا۔ جس کا عملی مظاہر ہ گزشتہ عام انتخابات میں بھی دیکھا گیا۔ ہر حلقے سے بڑے بڑے برج الٹ گئے اور شیر کے انتخابی نشان پر لڑنے والے غیر مقبول امیدوار کامیاب...
April 02, 2017
سول عسکری تعلقات میں نیا موڑ!

پاناما کیس کے فیصلے کا پورے ملک کو شدت سے انتظار ہے۔عدالتی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی کو کچھ علم نہیں ہے کہ کیا فیصلہ لکھا جارہا ہے اور اس کا اعلان کب ہوگا۔ویسے تو گزشتہ دوہفتوں کے دوران ماتحت عدالتوں سے جس قسم کے فیصلے آئےہیں۔مسلم لیگ ن کے اکابرین اس پر خوش نظر آتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے جس سابق وزیر حامد سعید کاظمی کوٹرائل کورٹ...