| |
Home Page
ہفتہ 27 شوال المکرم 1438ھ 22 جولائی 2017ء
افتخار احمد
July 22, 2017
انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کا کردار

سال دو ہزار تیرہ میں ہونے والے انتخابات کے بعدہمارے انتخابی نظام میں موجود بہت سی ایسی خامیاں کھل کر سامنے آئیں جو سارے انتخابی عمل کو داغدار کرنے کے لئے کافی تھیں۔ چاہے گمشدہ بیلٹ باکس ہوں یا پھر جعلی ٹھپوں سے بھرے ہوئے بیلٹ پیپرز، انتخابات کے بعد ہماری ٹی وی اسکرینوں پر بہت سے ایسے ثبوت لہرائے گئے جن کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا گیا...
July 15, 2017
آکاس بیل کا خاتمہ؟

آج پاکستان میں سب سے اہم مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے استعفیٰ کا ہی ہے۔ جس کے بارے میں انہوں نے ببانگ دُہل اعلان کیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ وہ کرپشن کے ثبوت مانگ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عوامی پیسے میں اپنے حکومتی ادوار میں کوئی خورد برد نہیں کی اور نہ ہی ان پر ایسا کوئی الزام ہے ۔ یقینی طور پر بہت سے افراد اس...
July 08, 2017
قطری شہزادہ کترا گیا؟

آخر کار وہ لمحہ آن پہنچا ہے جس کے بارے میں ٹیلی وژن کی اسکرینیں اور اخبارات کے صفحہ اول ہمیں بہت عرصے سے آگاہ کر رہے تھے کہ دس جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کو اپنی حتمی رپورٹ جمع کروانے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو جائے گی۔ پچھلے دو ماہ کے عرصے میں وزیر اعظم پاکستان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد...
July 01, 2017
خوشبو، سرسراہٹ اور جل ترنگ ۔۔۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے تین پہاڑی مقامات پر کیمپنگ کیبنز کی تصاویر دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ ٹھنڈیانی، شاران اور بشی گرام کے پرفضا مقامات پر قائم کئے جانے والے یہ کیبن کے پی حکومت کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ ہیں۔ یہ کیبن ہائیکنگ کے شوقین افراد کی ضروریات کو...
June 24, 2017
کھیل چلتا رہے گا ؟

سوچا تو تھا کہ اس بار کالم میںپانامہ کیس کے حوالے سے کچھ نہیں لکھوں گا، ایک تو پہلے ہی اس بارے میں بہت زیادہ گفتگو ہو چکی ہے اور دوسرا جے آئی ٹی کی جانب سے کی جانے والی میڈیا مانیٹرنگ کا ڈر بھی ستائے چلا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی بدولت خطے کو درپیش نقصانات کے بارے میں لکھنے بیٹھا تو وٹس ایپ پر ایک دوست نے وسط جولائی کے لگ بھگ...
June 17, 2017
سرکشی؟

آخر کار وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے حکم کے مطابق تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوگئے۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس تفتیش میں وزیر اعظم سے کیا سوالات کئے گئے اس بارے میں ہم صرف اتنا ہی جان پائے ہیں جتنا ان سوالات کو لیک کرنے والے ہمیں بتانا چاہتے تھے۔اندر کیا ہوا کچھ با اثر اخبار نویسوں...
June 03, 2017
ہم کدھر جا رہے ہیں؟

پانامہ کیس کے بارے میں ٹی وی چینلز کی بدولت عوام ہر طرح کی معلومات سے آگاہ رہتے ہیں۔ اب تو ہمارے محلوں کے بزرگ حضرات بھی آف شور اور آن شور کمپنی میں تفریق کرنا سیکھ گئے ہیں۔Beneficial owner اور ٹرسٹی کے درمیان قانونی فرق بھی تقریباََ سبھی کو ازبر یاد ہو گیا ہے۔ اس کیس میں اور کچھ ہوا یا نہیں، لوگوں کی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ضرور ہوا...
May 27, 2017
بول کے لب آزاد ہیں تیرے؟

پچھلے چند روزسے ایف آئی اے سوشل میڈیاکو شر انگیز عناصر سے پاک کروانے کی مہم پر چل نکلی ہے۔ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حامی چند نوجوان افراد کو نہ صرف ایف آئی اے اسلام آباد حاضرہو کر اپنی صفائی دینے کے احکامات جاری کئے گئے بلکہ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو تو ایف آئی اے والے اسکےاسپتال سے...
May 20, 2017
ناعاقبت اندیشی

اسّی کی دہائی میں ہم جیسے کئی لوگوں نے اس وقت کے عقل کل صدر پاکستان جناب ضیاء الحق اور ان کے رفقا کار کو یہ بات سمجھانے کی بہت کوشش کی کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں کی جانے والے دخل اندازی کے اثرات ہماری ریاست کے لئے کسی طور بھی مفید نہیں ہوں گے۔ لیکن اقتدارکے ایوانوں میں بیٹھے افراد نے پہلے تو روس کی گرم پانیوں تک رسائی روکنے...
May 13, 2017
ریاستی سربراہ اور مفادات

جن دنوں ہمارے ہاں ڈان لیکس کے چرچے ہو رہے تھے ،دنیا کے دوسرے کونے میں جمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار ملک امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے سربراہ کو ان کی نوکری سے فارغ کر دیا۔ ان کا قصور یہ ٹھہرا کہ انہوں نے امریکہ میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میںروس کی مداخلت کے حوالے سے کی جانے والی...
May 06, 2017
سیاسی گند اور عدالتی لانڈری

پانامہ کیس کے لئے بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے کام کی نگرانی کے لئے تشکیل دئیے گئے سپریم کورٹ کے اسپیشل بنچ نے پہلی سماعت پر دو سرکاری محکموں کی جانب سے دیئے گئے افسران کے ناموں کو مسترد کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن کی جانب سے دیئے گئے ان ناموں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی...
April 29, 2017
خاموش اکثریت…

جن دنوں پاکستان میں پاناما کیس خبروں کی زینت بنا ہوا تھا ، انہی دنوںفرانس میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچا۔ ہمارے میڈیا کو چونکہ پا ناما جیسے اہم مسئلہ سے فرصت نہیں تھی شاید اسی لئے اس الیکشن کا تذکرہ محض سرسری انداز میں ہی کیا گیا ۔ٹی وی چینلز کو بھی اس الیکشن میں کامیاب ہونے والے ایمانیول میکرون کی جیت کے...
April 22, 2017
جیت سب کی۔ہار کس کی؟

آخرکار بیس اپریل کی دوپہر سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس میں محفوظ کئے گئے فیصلے کو سنا دیا۔ تین۔ دو کی اکثریت سے دیئے گئے اس فیصلے کو سننے کے بعد جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے اسے اپنے لیڈر کی کامیابی قرار دیا وہیں پاکستان تحریک انصاف نے بھی اس فیصلے کو اپنے موقف کی حمایت قرار دیا۔ پانچ سو سے زائد صفحات پر مشتمل اس...
April 15, 2017
عوام، بنیادی سہولتیں اور سرکاری ادارے

اگرپاکستان کو درپیش مسائل کی فہرست بنائی جائے تو اس میں تقریبا اسی فیصد مسائل کی جڑسرکاری محکموں کی نااہلی نکلے گی۔ ہمارے ریاستی اداروں میں موجود لوگ عمومی طور پر کاہل اور کام چورہوتے ہیں، ایسے افراد کی موجودگی میں ریاست نہ تو امن و امان کی صورتحال بہتربنا سکتی ہے اور نہ ہی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنا سکتی ہے۔ آپ کسی بھی...