Imtiyaz Alam - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
امتیاز عالم
May 07, 2017
ہے کوئی دیس، جو ہمارے جیسا ہو

ہے کوئی ایسا دیس جہاں یہ ہوتا ہو؟ حکومت کا آئینی سربراہ کوئی بھی ہو، اُس کے احکام کی ایسی بے توقیری کہیں ہوتی ہے؟ کوئی بھی ادارہ، حکومت یا ریاست اور کسی طرح کا نظام کیا کہیں کسی ضابطے کے بغیر چل سکتا ہے، اگر نائبین حکم عدولی کرنے لگیں؟ اگر کوئی حکم وزیراعظم کے دفتر سے ڈان لیکس سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا پوری طرح غماز نہیں بھی...
April 30, 2017
اندھیروں میں صادق و امین کی تلاش

اک ہنگامہ بپا ہے کہ تھمنے کو نہیں۔ عدالتِ عظمیٰ نے بوجھو تو جانے کی پہیلی کیا کی کہ عوامی مشاعرہ شروع ہو گیا۔ وزن کی کسی کو کیا پروا۔ بس ہر کوئی غزل سرا، اپنی اپنی راگنی اور اپنا اپنا سُر بھلے کیسا ہی بے سُرا۔ بس اک شور ہے کہ کان پڑی آوازیں سنائی نہیں پڑتیں۔ اسے جمہوریت کا آرکسٹرا کہیں یا پھر وہ کٹورہ جسے پی پی بھوکا اپھر گیا۔ سال...
April 23, 2017
اب بغلیں بجائیں تو کیسے اور کس کے لئے؟

کس کی آس ٹوٹی اور کس کی اُمید بر نہ آئی، ہر کوئی اپنا سا منہ لے کے رہ گیا۔ سیاسی دھماکہ ہوا نہ وزیراعظم کی نااہلی، عدالتی اختیار حد سے پھلانگا نہ انصاف کا قتل، انقلابی فیصلہ ہوا نہ اعتدال کا دامن چھوٹا، کرپشن کے نظام کا مداوا ہوا نہ مبینہ کرپشن سے دامن پاک ہوا، سیاسی دھماکہ ہوا نہ احتسابی نظام کی کوئی اصلاح، مدعی بھی خوش اور مدعا...
April 09, 2017
بھٹو امر ہوئے اور عوامیت پسند سیاست انحطاط پذیر

ہمالیہ نے آنسو بہائے تھے کہ نہیں، پھانسی پہ چڑھائے جانے کے 38 برس بعد بھی اُن کے لئے آج بھی لاکھوں آنکھیں اشکبار ہیں۔ بھلے رجعتی لوگ اُن کا نام کیسے ہی مٹایا کریں۔ اور اُن کے مردِ مومن جنرل ضیاء الحق کی فاتحہ پڑھنے والا شاید ہی کہیں کوئی ملے۔ جن ججوں نے اُن کا ’’عدالتی قتل‘‘ کیا، اُن کا فیصلہ آج بھی ہماری عدالتی تاریخ کے چہرے...
April 02, 2017
حساب چاہئے، حساب! ہے کوئی کہ جس کا نہ ہو!

عدالتی فیصلہ تو آنے دیں۔ پھر دیکھیں کہ آسمان کیسے رنگ جماتا ہے۔ لیکن ایک آفت ہے کہ میڈیا پہ ٹوٹے نہیں رُکتی۔ بھانت بھانت کے لال بھجکڑ ہیں اور لن ترانیوں کی نہ کوئی حد!!! سیاسی منہ زور گھوڑے اور جواری بھی بازیاں لگانے کے لئے بے چین۔ پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف اور اُن کے بچوں کےبارےمیں سپریم کورٹ کیا حکم صادر کرتی ہے...
March 26, 2017
ریڈ کلف، بٹوارہ اور دو قومی نظریہ

پیشے سے وہ وکیل تھا، برصغیر کبھی آیا نہ اُس کے جغرافیہ سے کوئی واقفیت۔ اپنے سات ہفتوں کے قیام میں اُس نے نقشہ اُٹھایا اور ایسی لائن کھینچی کہ خون کے دریا بہہ گئے، آدھے خاندان اُدھر، آدھے اِدھر۔ پاکستان کے دو حصوں میں 1000 میل کا فاصلہ اور بیچ میں بھارت اور دوسری طرف کشمیر کا تنازع۔ یہ تھے لارڈ ریڈ کلف جنہیں ہدایت تھی کہ بس خطِ...
March 19, 2017
بھارت میں سیکولر و ترقی پسندوں کی تشویش بجا ہے!

پانچ ریاستوں کے انتخابات، خاص طور پر یوپی اور اُترا کھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا/بی جے پی) کی زبردست فتح نے بھارتی سیاست میں آئندہ سات برسوں کے لئے وزیراعظم مودی کا سکہ بٹھا دیا ہے۔ اکثریتی ہندو قوم پرستی کے زور پہ مودی نے بی جے پی کے حلقۂ اثر کو اب تمام ہندو جاتیوں تک پھیلا دیا ہے، جبکہ ترقی اور اچھی حکومت کے ایجنڈے نے...
March 12, 2017
پھٹیچر سیاست اور میڈیا کا ہذیان

خدا خدا کر کے سکوت ٹوٹا۔ برسوں بعد کرکٹ کی رونق لگی اور خوب لگی۔ لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے فائنل کا جرأت مندانہ فیصلہ ہوا ہی تھا کہ دہشت گردوں نے لاہور اور سہون شریف میں شہباز قلندر کے دھمال ڈالتے ملنگوں کو خون میں نہلا دیا۔ اطلاعات تھیں کہ دہشت گرد فائنل میچ کے روز پھر سے شب خون ماریں گے۔ منتظمین، حکومت اور ریاست کے لئے بڑا...
March 05, 2017
’’ ہر ہر مودی‘‘، جشنِ ریختہ اور دھمال

بھارت میں ایک بڑی نظریاتی تقسیم ہونے جا رہی ہے، جس کا بڑا معرکہ یوپی کے انتخابات میں پڑا ہوا ہے۔ ہندوتوا کی جس لہر کو بہار کے انتخابات میں سیکولر اور نچلی جاتیوں کی جماعتوں نے پسپا کر دیا تھا، وہ اب ’’ہر ہر مودی، گھر گھر مودی‘‘کے نعرے پہ گؤ ماتا کی پٹی اور بھارت کی سب سے بڑی ریاست یوپی میں لگتا ہے اپنا رنگ کافی جما پائے گی۔ اگر...
February 12, 2017
آزادیٔ اظہار، آزادیٔ نفرت تو نہیں

جی ہاں! آزادیٔ اظہار تمام آزادیوں کی کسوٹی ہے اور ہمیں عزیز بھی! لیکن نفرت انگیزی اور توہین آمیزی، آزادیٔ اظہار نہیں، بلکہ آزادیٔ اظہار کی تدفین ہے۔ انسانی تاریخ کے ہر دور میں آزادیٔ اظہار و خیال کیلئے جدوجہد کی گئی اور بے مثال قربانیاں دی گئیں۔ ہر نئے سچ، ہر نئی تحقیق، ہر نئی ایجاد اور ہر نئے مکتبِ فکر کو مذمت اور مزاحمت کا...
February 05, 2017
ٹرمپ چلے گا، نہ ہمارے فتنہ گر

کہتے ہیں، واہ کیا سین ہے۔ ووٹوں میں پچھاڑے جانے کے باوجود، جونہی ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارت سنبھالی، نکلیں میدان میں دسیوں لاکھ گلابی ٹوپیوں والیاں، یہ دھمکانے کو تمہاری فسطائی نسل پرستی اور گھٹیا پاپولزم نہیں چلے گا۔ اور جونہی اُس نے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پہ امریکہ میں بندش کا حکم نامہ جاری کیا تو جیسے امریکہ میں...
January 29, 2017
ایسے ویسے نہیں چلے

ایسی ہذیان گوئی، ایسی کذب بیانی، ایسی مغلظات، ایسی نفرت انگیزی اور ایسی سفلی اشتعال انگیزی کسی انسان، کسی مومن اور کسی صحیح الدماغ شخص کو زیب دیتی ہے؟ پر جن کا چلن ہی بدگوئی، بدخوئی اور بدطینتی ہو، اُن سے بھلے کی اُمید کوئی کیا کرے جب کوئی فساد فی الارض پہ تُلا ہو۔ جنہوں نے تکفیر اور توہین کو پیشہ بنا لیا ہو اور جو رمضان المبارک کے...
January 22, 2017
بلاول کا مقدر ۔ اکھلیش یادیو یا پھر راہول گاندھی؟

بلاول بھٹو نے بہت جرأت کی! دہشت گردوں کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے وہ پیپلز پارٹی پہ چھائی یاسیت کو توڑنے میدان میں نکلے۔ اور وہ بھی وسطی پنجاب کی سب سے زیادہ ترقی کرتی ہوئی پٹی میں جو نواز شریف کا گڑھ اور شہباز شریف کی ترقی کے ماڈل سے سب سے زیادہ فیضیاب۔ لاہور تا فیصل آباد ریلی کا انعقاد ایک بڑا رسک تھا۔ لیکن یہ جیالے بے حال...
January 15, 2017
ضربِ قلم، قلمی تکفیر اور شاہراہِ یکجہتی

وزیراعظم نواز شریف نے قلمکاروں کو ضربِ قلم پہ کیا اُکسایا کہ سوشل میڈیا پہ دستِ قتل کو جھٹک دینے والوں کی خوب شامتِ اعمال شروع ہو گئی اور قلمی تکفیریوں نے ایک طوفان ہے کہ بپا کر دیا۔ ہمتِ کفر تو کسی کو کیا ملنی تھی اُلٹا جان کے لالے پڑ گئے۔ پاک سرزمین پہ سر اُٹھا کر چلنے والوں، جرأت تحقیق کی سعی کرنے والوں اور تکفیری دہشت گردوں کی...