Kamran Goraya - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
کامران گورائیہ
May 27, 2017
چین سے سعودی عرب تک

چند روز قبل وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے موقع پر چاروں وزراء اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے، اس دورہ میں وزیراعظم نے نہ صرف ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کی بلکہ 2015ء میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے معاہدوں اور ایم او یوز کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا ۔سی پیک منصوبہ کے تحت 17 بلین ڈالر زکے...
May 21, 2017
سی پیک پر سیاست

پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست چین دنیا کا نقشہ تبدیل کرنے کے لئے ایک منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ کے نام سے بنا رہا ہے ایک اندازے کے مطابق اس منصوبہ پر تقریباً 9 سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس منصوبہ میں پاکستان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سمیت مشرقی افریقہ میں تیز رفتار ٹرینیں اور وسطی ایشیاء سے گزرنے والی گیس پائپ لائنوں...
May 15, 2017
پی ٹی آئی اور الیکشن 2018ء

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے غیر اعلانیہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کا شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم چاروں صوبوں کے مختلف...
May 05, 2017
عراقی سفیر سے ایک ملاقات

چند روز قبل میرے وفاقی دارالحکومت کے دو روزہ دورہ کے موقع پر یوں تو بہت سی سیاسی اور ریاستی ، سفارتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن ان میں سب سے اہم پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یٰسین کریم سے ہونے والی ملاقات تھی جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالہ سے بہت سی باتیں کیں انہوں نے بتایا اس سے پہلے وہ...
April 28, 2017
مسائل اور بھی ہیں

پاکستانی سیاست دان، میڈیا اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ پاناما لیکس کے فوبیا میں مبتلا ہیں، ملک بھر میں ہر گلی، محلے، چوراہے، اجتماعات، تقریبات غرض ہر جگہ پر پاناما لیکس کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ پاناما لیکس کی صورت میں ایک سال قبل دنیا بھر کے دولت مند افراد کے حوالے سے ایک اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس کی زد میں حکمراں جماعت کی اعلیٰ...
April 13, 2017
آئندہ انتخابات اور نئی صف بندیاں

آئندہ عام انتخابات کے لئے ملک کی تینوںبڑی سیاسی جماعتوں ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سندھ میں اپنی اپنی جماعتوں کے کارکنان کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔ آصف زرداری نے پنجاب میں پارٹی قائدین اور...
April 01, 2017
جنرل راحیل اور اسلامی فوجی اتحاد

39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میںپاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی بطور کمانڈر انچیف تقرری کو اکثریتی مسلم ممالک ناصرف خوش آئند قرار دے رہے ہیں بلکہ وہ اس بات پر مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں کہ اب دنیا کو دہشت گردی سے لاحق خطرات سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کا وقت آچکا ہے اور اب دیرپا قیام امن کے لئے کی جانے والی...
March 25, 2017
پاک بھارت آبی مذاکرات

طویل عرصہ کے بعد بالآخرپاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا گو کہ یہ مذاکرات عالمی دبائو کے تحت شروع ہوئے جس کیلئے بھارت کو تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ ابتدائی مرحلہ میں سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا دو روزہ سیشن گزشتہ دنوں ختم ہوا ۔ سندھ طاس معاہدے پر...
March 17, 2017
بھارتی ریاستی انتخابات اور پاکستان

بھارت کی پانچ ریاستوں اترپردیش، مشرقی پنجاب، اترآکھنڈ، گوا اور منی پور میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے اور اس کے نتائج بھی آگئے ہیں۔ بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش ہے جس کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 403ہے۔ اترپردیش کے انتخابی مرحلہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2تہائی سے اکثریت حاصل کی۔ اترپردیش کے ایوان میں بھارتیہ جنتا...
March 10, 2017
کرپشن

کرپشن قیام پاکستان سے لے کر آج تک قومی سیاست کا حصہ رہی ہے۔ پاکستان پر حکمرانی کرنے والا ہر حکمران اور سیاسی پارٹیوں کے سربراہان بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر کرپشن جیسے الزامات کی زد میں رہے ہیں لیکن شاید ہی کوئی حکمران اور سیاستدان ہوگا جسے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نا اہلی سمیت دیگر سزائیں دی جا سکی ہوں۔ یہ بھی مسلمہ حقیقت...
March 05, 2017
پختون بھائیوں پر سیاست

پختون بھائی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا شمار دنیا کی صف اول کی محنتی جفا کش اور غیور اقوام میں ہوتا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمارے پختون بھائیوں کا کردار انتہائی نمایاں اہمیت کا حامل ہے ۔ہمارے پختون بھائیوں میں مزدوروں سے لے کر بڑے بڑے کارخانوں کے مالکان بھی شامل ہیں لیکن ان کا طرز زندگی انتہائی...
February 24, 2017
مشرقی اور مغربی سرحد

تاریخی طور پر ہمارا دشمن مشرقی سرحدوں سے حملہ آورہوتا رہاہے، ہماری تین بڑی جنگیں مشرقی سرحد پر ہی لڑی گئیں لیکن اب دشمن اپنے نئے ڈاکٹرائن کے مطابق مغربی سرحد سے پاکستان پر حملہ آور ہو رہا ہے۔اس مرتبہ جنگ کی نوعیت اور طریقہ کار مختلف ہے بدقسمتی سے دماغ اور پیسہ دشمن کا ہے جبکہ ہتھیار ہمارے اپنے لوگ ہی ہیں یہ بات جاننا بہت ضروری ہے...
February 16, 2017
سانحہ لاہور اور خفیہ ہاتھ !

سانحہ لاہور پر مختلف آرا ، خبریں، تبصرے اور انٹرویوز ہو رہے ہیں، ہر کوئی بھانت بھانت کی بولی بول رہا ہے۔ ہمارے سیاستدان اس سانحہ پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سانحہ لاہور کے موقع پر اپنا کراچی کا دورہ ملتوی کرتے ہوئے لاہور پہنچے۔ ایئر پورٹ پر صحافیوں سے انہوں نے جو گفتگو کی اس میں وہ پانامہ لیکس کا ذکر...
February 09, 2017
الیکشن 2018 اور خادم اعلیٰ پنجاب

پاکستان کی سیاست میں صوبہ پنجاب کا کردار ہمیشہ سے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے، 60فیصد آبادی پر مشتمل اس صوبے سے جو سیاسی پارٹی عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے وہی جماعت وفاق میں حکمرانی قائم کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پنجاب کی اہمیت کے پیش نظر اسے اپنا سیاسی مرکز بناتی ہیں اور ہر سیاسی...