Majeed Asghar - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
مجید اصغر
July 08, 2017
برہان وانی زندہ ہے

آج جموں و کشمیر اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیری موجود ہیں اس نو عمر مجاہد کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے جس نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی۔ یہ اسی کی دلیرانہ جدوجہد اور اس کے نتیجے میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کا کرشمہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ستم رسیدہ مسلمانوں کے سینوں...
June 23, 2017
مجرم درکار ہیں!

ایسے وقت میں جب اکناف عالم میں ہرقسم کے جرائم ’’فروغ‘‘ پانے کی رفتار نہایت ’’تسلی بخش‘‘ ہے اور جرائم پیشہ خواتین و حضرات کو اپنی ’’حد‘‘ میں رکھنے کے لیے نت نئے جتن کئے جا رہے ہیں۔ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں مجرموں کا کال پڑ گیا ہے اور اسے اپنی جیلیں بند کرنا پڑ رہی ہیں۔ یہ تشویشناک خبر ہالینڈ سے آئی ہے جسے سرکاری طور پر نیدر...
March 22, 2017
سیاست میں اخلاقیات کا بحران!

پاکستان میں اقتدار کیلئے رسہ کشی، سیاسی جوڑ توڑ، سازشوں اور اتھل پتھل کا بدترین دور 1950کی دہائی کا وہ عرصہ تھا جب یہ نوزائیدہ مملکت ابھی سرزمین بے آئین تھی۔ حکومت انگریزوں کے بنائے ہوئے ایکٹ کے تحت چل رہی تھی جس کی باریکیوں اور مصلحتوں کا زیادہ تر علم بھی انگریزوں کی تربیت یافتہ دیسی بیورو کریسی کے پاس تھا۔ سیاستدان ان سے یا تو...
January 26, 2017
’’’ہز ایکسیلنسی‘‘ عطا الحق قاسمی

زندگی کے گزرے ہوئے ماہ و سال واپس نہیں آتے لیکن ان سے وابستہ یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ ساتھ سفر کرتی ہیں۔ خاص طور پر جن لوگوں کے ساتھ تعلق خاطر پیدا ہوجائے ان کی کھٹی میٹھی یادیں اور باتیں کبھی دل سے محو نہیں ہو پاتیں۔ ممتاز دانشور اور مزاح نگار عطاءالحق قاسمی کے ساتھ میری کچھ ایسی ہی یادیں وابستہ ہیں۔ ان سے میر اکئی طرح کا تعلق ہے...
October 12, 2016
برہان وانی کون؟

برہان مظفر وانی’سدا رہے اس کا نام پیارا‘ جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کا کم عمرمجاہد، محمد بن قاسم تو نہیں تھا جس نے 17سال کی عمرمیں سندھ کو فتح کرکے کفرستان ہند میں اسلام اور مسلمانوں کے داخلے کادروازہ کھول دیا۔ لیکن اتنا ضرورہے کہ اس نے مسلمانان کشمیر کے سینوں میں سلگتی ہوئی چنگاری کو ایک بار پھر بھڑکتے ہوئے شعلوں میں تبدیل...
August 27, 2016
مسئلہ کشمیر:سفارتی محاذ پر آگے بڑھیں

نوجوان حریت پسند کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کی تمام تر وحشیانہ کارروائیوں اور تشدد کے باوجود روز بروز طاقت پکڑتی جا رہی ہے پچھلے تقریباً دو ماہ کے عرصہ میں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب مقبوضہ وادی کی سرزمین نہتے مگر جذبہ حریت سے...
July 26, 2016
پھر دھاندلی !

’’کارکردگی‘‘کی بنیاد پر کلین سوئپ کر کے دوبارہ حکومت بنانے اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرانے کے بلند بانگ دعوے کرنے والے بری طرح ہار گئے اور طنزو تشنیع کے جوابی حملوں کے ساتھ سنجیدہ سیاست سے بھی کا م لینے والے کلین سوئپ کر گئے۔ یہ کہانی ہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے اپنی انتخابی...
April 21, 2016
آزادکشمیر کا سیاسی موسم!

آزادکشمیر میں اگلے پانچ سال کیلئے انتخابات کاموسم شروع ہوچکاہے اور سیاسی پارٹیوں نے جلسے جلوسوں، کارنر میٹنگز اور ووٹروں سے میل ملاپ کی روایتی مہم شروع کردی ہے ، ان دنوں شاید ہی شادی بیاہ کی کوئی تقریب ہو یا کسی کی تکفین و تدفین، سوم اور چہلم کی رسم جس میں بڑے بڑے لیڈر یا لیڈر بننے کے شوقین اپنے لائو لشکر کے ہمراہ شریک نہ ہوتے ہوں...
December 30, 2015
بلوچستان جمہوری روایات کی راہ پر

اقتدار حاصل کرنے سے زیادہ اقتدارچھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کسی ہچکچاہٹ کے بغیر برضا و رغبت چھوڑ دی۔ یہ کام کوئی قول کا پکا بلوچ ہی کرسکتا تھا جو اس بلوچ نے کر دکھایا۔ مری معاہدے کے تحت انہوں نے پاکستان کی روایتی سازشی سیاست سے بے فکر ہوکر یکسوئی سے اپنی ڈھائی سال کی مدت پوری کرلی...
February 03, 2015
چوہدری رحمت علی کا پاکستان

برصغیر میںمسلمانوں کی الگ آزاد اورخود مختار مملکت کاخواب سب سے پہلے جس شخص نےدیکھا اوراسےپاکستان کانام دیا3فروری کواس کی 64 ویں برسی ہے۔ اس کی یاد منانا تودرکنار قومی سطح پراسے وہ مقام اورمرتبہ بھی نہیں ملا جس کاوہ مصور پاکستان علامہ محمداقبال اوربانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے بعد سب سے زیادہ مستحق تھا۔ ہوشیارپور(مشرقی...
January 01, 2015
مقبوضہ کشمیر ’’انتخابات‘‘ کے بعد

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور شکست سے دوچار ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی چاہتے تھے کہ 87رکنی کٹھ پتلی اسمبلی میں کسی نہ کسی طرح 44نشستیں حاصل کرلیں تاکہ بھارتی آئین کی دفعہ370میں ترمیم کی قراردادمنظور کراکے مقبوضہ ریاست کو بھارت کا صوبہ بنادیں لیکن کشمیری عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کرکے ان کی یہ خواہش پوری نہیں...
December 22, 2014
گل خان نصیر کا سال

بلوچستان ،پاکستان کے ماتھے کا دمکتا ہوا جھومر ہے، اس خاک نے کیسے کیسے گوہرہائے آبدار پیدا کئے، جنہیں صوبے سے باہر قومی افق پران کے شایان شان شناخت نہیں ملی۔ ان میں ایک عظیم شخصیت میر گل خان نصیر بھی تھے۔ اگر وہ بقیہ حیات ہوتے تو 6دسمبر 2014کو پورے سو سال کے ہو جاتے اور ان کے یاردوست مداح اور محرومیوں و مایوسیوں کے شکار عوام ان کی سو...
September 11, 2014
مسئلہ بلوچستان اور گل خان نصیر

میر گل خان نصیر بلوچستان کی ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے، دنیا انہیں ایک وسیع النظر سیاستدان ،محقق، مورخ اور ہفت زبان ادیب شاعرومصنف کے طورپر جانتی ہے لیکن افسوس کہ بہت سی دوسری عالی دماغ،عبقری اور جینیس بلوچ وپشتون شخصیات کی طرح انہیں بھی پاکستان کے قومی افق پروہ بلند مقام نہیں ملا جس کے وہ بدرجہ اتم مستحق تھے، اور ان کی شہرت...
August 08, 2014
تبدیلی

پاکستان میں ان دنوں ایک طرف ”انقلاب“ کی آمد آمد ہے تو دوسری طرف ”سونامی“ کی لہریں ہلچل مچا رہی ہیں دونوں کا ہدف ملک کا سیاسی نظام اور اصل مقصد حکومت کی تبدیلی ہے اور حکومت ہے کہ پانچ سال مکمل کئے بغیر تبدیل ہونے کے لئے تیار ہی نہیں، ویسے جب سے یہ ملک بنا ہے اس کا اصل مسئلہ حکومتوں کی تبدیلی ہی رہا ہے قائداعظم کی وفات کے بعد...