| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
منصور آفاق
دیوار پہ دستک
May 28, 2017
خسارے کا کاروبار

وہ شاہکار آگیا ہے جس کا انتظار تھا یعنی بجٹ آگیا ہے۔ سب سے زیادہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ صدر پاکستان کی تنخواہ میں چھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جن کو پہلے صرف ماہانہ دس لاکھ روپے ملتے تھے ۔حسبِ ِروایت آٹا، دال، چاول ،دودھ ،مٹی کا تیل اور چینی وغیرہ تومہنگی ہونی تھیں سو ہوگئی ہیں مگر جوتے بھی مہنگے کردئیے گئے شاید ان کا غلط...
May 24, 2017
چیخوں میں بدلتے ہوئے نغمے

میں اس وقت مانچسٹر میں ہوں ۔ابھی تھوڑی دیر پہلے وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑا تھا ۔برمنگھم جانے کےلئے ٹرین کا انتظار کررہا تھا ۔اچانک ایک زور دار دھماکے نے سماعت کی کرچیاں بکھیر دیں ۔بڑی مشکل سے اپنے آپ کو سنبھالااور جلدی سے اسٹیشن سے باہر نکل آیا۔ دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے بالکل قریب مانچسٹر ایرینا میں ہواتھا۔باہر چیخیں تھیں ،...
May 21, 2017
ایک کہانی جو ابھی لکھی جانی ہے

ابھی ابھی چارسدہ میں پانچ دھماکے ہوئے ہیں ۔ان میں سے ایک دھماکہ ایک اسکول میں ہوا ہے ۔یعنی یہ لوگ انہی دہشت گردوں کے نظریاتی بھائی ہیں جنہوں نے پشاور اے پی ایس میں بچوں کا قتل عام کیا تھا ۔گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری نےجب ان بچوں کے والدین سے پشاور میں ملاقات کی اوران کےمطالبات سن کر انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات...
May 17, 2017
ڈاکٹرعمر سیف کے نام

بے شک انٹرنیٹ نے لوگوں کو ایک نئی دنیا سے متعارف کرایا۔نئی نئی دریافتوں اور ایجادات سے ہمکنار کیا لیکن اس کے ساتھ بالکل نئے طرز کے خوفناک جرائم نے بھی جنم لیا۔سائبر کرائم شروع ہوئے جوسائبر جنگوں تک پہنچ گئے۔ گزشتہ دہائی میں سائبر حملوں کی تباہ کاریاں اپنے عروج پر رہیں۔ 2007ءمیں یورپی ملک اسٹونیا کے سسٹمز تباہ کر دئیے گئے۔ چین،...
May 14, 2017
میں قبریں گنتے گنتے تھک گیا ہوں

خبر صرف اتنی ہے کہ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے مگر26 دوسرےلوگوں کے ساتھ ان کا پرسنل سیکرٹری افتخار مغل بھی شہید ہو گیا۔ افتخار مغل کی شہادت میرے لئےبہت تکلیف دہ تھی ۔ابھی تک میں اُس کے جنازے کو کندھا دینے کا حوصلہ اپنے اندر نہیں پا رہا ۔میں نے اپنے دوست تنویر حسین ملک کو فون کیا...
May 10, 2017
مظہرنیازی سے عمران خان تک

میں سید نصیر شاہ کے لئے کلیم اللہ ملک کے میڈیکل اسٹور سے زنجی بیرس کی بوتلیں لے کر گانگوی مسجد کے زیر سایہ دانش گاہ ِ میانوالی میں جایا کرتا تھا تو کبھی کبھار آتے جاتے ہوئے ایک نوجوان سے مُلاقات ہو جاتی تھی ۔ مسجد سےمتصل گھر سید نصیر شاہ کا تھا اور مسجد کے سامنےفیروز شاہ رہتے تھے ، یہ نوجوان اُس گلی میں فیروز شاہ سے ملنے آیا کرتا...
May 03, 2017
نون لیگ کا گھنٹہ گھر

نون لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آکھڑی ہوئی ہیں ۔ایک نون لیگی نے مجھے کہاکہ ہم نے بے مہر کوفیوں کو چھوڑ دیا ہے اور اب ہم سیاست کے کربلا میں تن و تنہا کھڑے ہیں ۔اس جملے میں اتنی کاٹ تھی کہ ممکن تھا کہ میرے اندر کا پتھر پگھل کر آنکھوں میں سمٹ آتامگر مجھے مولانا فضل الرحمن یاد آ گئے ۔بے شک اس وقت ڈان لیکس کے معاملہ پر ٹویٹ ،پانامہ...
April 30, 2017
اِسی سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ؟

بارش کا پہلا قطرہ بدلتے ہوئے موسموں کا عکاس ہوتا ہے ۔ میدان ِ جنگ میں کمان سے نکلا ہو ا پہلا تیراعلانِ جنگ سمجھا جاتا ہے ۔پہلا تاثر عموماً آخری سمجھا جاتا ہے۔نون لیگ کے معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔حکمرانوں پر کرپشن کا الزام کسی حد تک خود ان کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے بھی لگا دیا ہے انہوں نے مستعفی ہوتے ہوئےکہا ہےکہ’’وزیر...
April 23, 2017
ادھوری باتیں اور پوری ملاقاتیں

میں اسلام آباد آیا تو دو دن کےلئے تھا مگر’’اُس بازار ِ سیاست ‘‘کی گرمی نے پائوں جکڑ لئے۔بہت سی ملاقاتیں اور باتیں ادھوری تھیں انہیں پورا کرتا رہا۔ مارگلہ کے قدموں سے لپٹی ہوئی کوہسار مارکیٹ میں صبح سے رات گئے تک رابطوں کے سلسلے جاری رہے۔کچھ ملاقاتیں شاہراہ ِ دستورپر ایستادہ بلندو بالا عمارتوں میں بھی ہوئیں ۔ہمارے دوست اور...
April 19, 2017
اے ڈی بٹ کا پاکستان

ڈنمارک سے آئے ہوئے اے ڈی بٹ کی خود نوشت’’ورق ورق کی سچائی‘‘ کو میں نے صرف پڑھا نہیں اپنے اوپر سےگزرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یعنی یہ خود نوشت صرف اے ڈی بٹ کی نہیں میرے جیسے سینکڑوں دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی بھی ہے جنہیں جس قدر ممکن تھا اُس قدر لوٹا گیا۔ پاکستانیوں کے یہ لٹے پٹے قافلے پاکستان سے مایوسیاں پہن کر واپس دیارِ غیر...
April 16, 2017
آنے والا موسم

تقریباً پونےدو ماہ ہوئے ہیں پانامہ کیس کا انتظار جاری ہے۔پوری قوم ہر ہفتے کے آغاز پرسپریم کورٹ کی کالز لسٹ دیکھتی ہے مگر اسے پانامہ کا نام فہرست میں نہیں دکھائی دیتا ۔انتظار کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ افواج پاکستان کے ترجمان نے بھی اظہار کیا ہے کہ پوری قوم کی طرح فوج بھی فیصلے کی منتظر ہے ۔ترجمان نے فیصلہ کے...
April 11, 2017
پاناما کے آس پاس

کسی معاشرے سے انصاف کا اٹھ جانا اُس معاشرہ کی موت سے تعبیر کیا جا تا ہے۔ پاکستانی معاشرہ اس حوالے سے جان کنی کے عالم میں ہے۔ فرد کے حوالے سے دیکھا جائے تو لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کی زندگی میںان کے مقدمات کا فیصلہ نہ ہو سکا بلکہ کئی مقدمے تو تیسری نسل تک چلتے رہتے ہیں۔ اتنی رقم یا زمین کا کیس نہیں ہوتا جتنی رقم اس کے اوپر خرچ ہو جاتی...
March 29, 2017
عطاءالحق قاسمی کےلئے مشورہ

نواز شریف نے لوگوں کو پیپلز پارٹی سے حساب لینے کا مشورہ دیا ہے۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کوچھ ارب ڈالر سوئس بنکوں سے واپس لانے اور کرپشن سے توبہ کرنے کا راستہ دکھایا ہے۔ عمران خان یقین رکھتے ہیں کہ پاناما کیس میں جن پاکستانی اربوں ڈالر کا ذکر موجود ہے وہ اُس دولت کو ایک دن ضرور پاکستان واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں...
March 27, 2017
پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی

’’بھارت نے اربوں ڈالرز اپنے جنگی جنون کی نذر کر دیئے۔ تین سالوں کے دوران ساڑھے 12ارب ڈالرز غیر ملکی اسلحہ کی خریداری پر صرف کر دیئے۔ بھارتی لوک سبھا میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بھارت نے 12.4ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے‘‘ یہ خبر پڑھ کر مجھے برمنگھم کے تلقین شاہ یاد آگئے...