| |
Home Page
پیر 22 جمادی الاوّل 1438ھ 20 فروری 2017ء
مظہر بر لاس
February 17, 2017
پس پردہ حقائق

قومی اسمبلی کی رکن طاہرہ اورنگزیب اور ان کی بڑی بہن سینیٹر نجمہ حمید سے برسوں کے مراسم ہیں مگر کیا کیا جائے بعض اوقات ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ تبصرہ کرنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو پھر یہ قلمی بددیانتی کے مترادف ہے۔ طاہرہ اورنگزیب کی بیٹی مریم اورنگزیب کو ایک بحرانی کیفیت میں اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت بنایا گیا۔ اس...
February 14, 2017
......مگر ہم توسوچتے نہیں

مئی 2013ء کے الیکشن کے بعد جب ن لیگ کی حکومت قائم ہوئی تو نادرا کے چیئرمین طارق ملک تھے۔ چیئرمین نادرا بننے سے پہلے وہ امریکہ میںتھے، دنیا بھر کی کمپنیاں طارق ملک کے پیچھے پیچھے پھرتی تھیں اسے کئی ملکوں نے پیشکش کی مگر وہ ملک کی محبت میں پاکستان چلا آیا۔ یہ اتفاق ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں چیئرمین نادرا بنا۔اس دوران اس نے...
February 10, 2017
گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے

کولمبو سے باہر کی داستان بعد میں پہلے تھوڑا سا ذکر اس شہر کا جسے سری لنکا کا دارالحکومت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ کولمبو شہر سے ایئرپورٹ قریباً 30کلومیٹر دور ہے مگر یہ 30کلومیٹر سڑک موٹروے کی طرز پر بنائی گئی ہے۔ چائے جیسی ٹرین بھی اسی سڑک کے نیچے سے گزر جاتی ہے۔ یہاں آنکھوں کے سامنے یا سبزہ ہوتا ہے یا سمندر کا پانی۔ کولمبو میں اگرچہ...
February 07, 2017
حقیقت مان لینے میں .....!

پچھلے کالم میں جب میں نے اسلام آباد اور کولمبو کا موازنہ پیش کیا تو بعض لوگوں کو حیرت ہوئی،ہمیں حیرت کے ساتھ حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔مثلاً کولمبو کے علاقے کولمبو تھری، کولمبو فور اور کولمبو سیون انتہائی پوش علاقے ہیں۔آپ اس کے مقابلے میں اسلام آباد کا سیکٹر ای سیون پیش کر سکتے ہیںکیا یہ...
February 03, 2017
نادرا، چھوٹا الیکشن ا ور سری لنکا

نادرا کی ناقص کارکردگی کے باعث عام لوگ کافی پریشان ہیں۔ اس عوامی خدمت کے دعویدار ادارے کی وجہ سے کم از کم تیس لاکھ لوگ پریشانی سے گزر رہے ہیں۔ اس ادارے نے قریباً چار لاکھ لوگوں کے کارڈز کو مشکوک قرار دے کر بند کردیا تھا ،ساتھ ہی یہ کارنامہ بھی کردیا کہ جن لوگوں کے کارڈز بند کئے گئے ان لوگوں کے خاندانوں سے وابستہ افراد کے کارڈز بھی...
January 31, 2017
ہنگامہ ہے کیوں برپا؟

جنگ اور جیو نیوز کے کارکنوں نے ملتان میں’’پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی نکال کر یہ پیغام دیا ہے کہ ان دونوں اداروں میں کام کرنے والے لوگ محب وطن ہیں۔ جنگ ،جیو کو ایسی ریلیوں کا اہتمام لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی کرنا چاہئے۔ پاک فوج نے اس ملک کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں جب بھی ملک پر کوئی آفت آتی ہے یا زلزلہ...
January 27, 2017
...... مگر ہائر ایجوکیشن کمیشن؟

سری لنکا آتے وقت میں نے پروفیسر راشدہ ماہین ملک کا سفر نامہ ’’دل والی دلی میں‘‘ ساتھ رکھ لیا تھا مگر یہاں کولمبو، گال اور اکاڈووا میں اتنی مصروفیات ہیں کہ پڑھنے کا موقع نہیں مل رہا، دوران سفر جاوید چوہدری ہنساتا رہتا ہے، ہم نے محض لطیفوں کی خاطر اپنے ساتھ آنے والی دو خواتین کو ہارون الرشید کے ساتھ دوسری گاڑی میں بٹھا دیا ہے، اب...
January 24, 2017
خضدار میں ایک دن

کولمبو کے ساحل پر خوبصورت ہوٹل کی کھڑکی سے دور تک پھیلے ہوئے سمندر کو دیکھ کر مجھے گوادر کی یاد آرہی ہے۔ مجھے گوادرکے ساحل پر پھیلا سرمئی پانی یاد آرہا ہے۔ پاکستان کی معاشی تقدیر کے حوالے سے گوادر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ مجھے چند ماہ پہلے جنرل راحیل شریف کے ساتھ گوادر جانے کا اتفاق ہوا تھا پھر اسی مہینے بلوچستان کے دل خضدار میں ایک...
January 20, 2017
بلاول بھٹو کی خوش قسمتی یا بدقسمتی؟

دانیال عزیز کے دائیں بائیں مائزہ حمید گجر اور زیب جعفر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شریف فیملی کی ترجمانی کا بوجھ گوجروں کے کندھوں پر آگیا ہے۔ دانیال عزیز، چوہدری انور عزیز کے صاحبزادے ہیں، انور عزیز چوہدری، بھٹو صاحب کی کابینہ کے اہم رکن تھے، 1985ء کے غیر جماعتی الیکشن لڑ کر انہوں نے پیپلز پارٹی سے رستے جدا کر لئے۔ زیب جعفر کی والدہ بیگم...
January 17, 2017
بھیگتے موسم کی سیاست

کبھی پوری پیپلز پارٹی ایک خاندان کی طرح ہوا کرتی تھی پھر مخالفین کے مطابق اس خاندان کو دولت کی نظر لگ گئی اور نظریہ دولت کی نذر ہو گیا۔ جب پیپلز پارٹی خاندان کی طرح تھی تو ان کے دکھ سکھ، خوشیاں، غم سب سانجھے تھے۔ یہ باتیں مجھے اس لئے یاد آ رہی ہیں کہ جہانگیر بدر کی وفات کے بعد جب سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ لاہور آئے تو لاہور...
January 13, 2017
نئی سیاسی صف بندی مگر کیوں؟

اسلام آباد کی یخ بستہ شام تھی، ایک بڑے ہوٹل کے ایک بڑے ہال میں عمران خان، تحریک انصاف کے چنیدہ لوگ ، انرجی کے ماہرین، کاروباری شخصیات اور کچھ بیرونی نمائندے تھے۔ یہ پورا پروگرام انگریزی میں تھا۔ تلاوت عربی میں تھی یا پھر عمران خان کا خطاب اردو میں تھا۔ کاروباری شخصیات اور انرجی کے ماہرین کا تو انگریزی سے زیادہ واسطہ رہتا ہے مگر...
January 10, 2017
سچ، دیانتداری اور انصاف

اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ بھی نہیں ہے بلکہ صرف 80لاکھ ہے، آپ یوں سمجھ لیجئے کہ اس کی آبادی فیصل آباد شہر کے برابر ہے مگر اس ملک نے ڈیڑھ ارب کے قریب مسلمانوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے، مسلمان دنیا میں رسواء ہو رہے ہیں ان کے حالات یہ ہیں کہ ان کے اکثر ممالک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں، باقی مسلمان ملک سخت ترین حالات کا مقابلہ کر رہے...
January 06, 2017
رت بدل جائے گی

ان دنوں بلوچستان میں ہوں جہاں چند برس پہلے دہشت کا بسیرا تھا مگر اب بلوچستان کی فضا بہت حد تک پرامن ہے اگرچہ کبھی کبھار کوئی ایک آدھ واقعہ ہو جاتا ہے مگر بحیثیت مجموعی بلوچستان پرامن ہے۔ مجھے اس صوبے سے زیادہ محبت اس لئے ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی کے آخری ایام زیارت میں بسر ہوئے تھے۔ بلوچستان کی بدلی ہوئی...
January 03, 2017
صورتِ حال تسلی بخش نہیں ہے

وہ مجھ سے مخاطب تھا اس نے کہا آپ صدر اوباما کی شکل و صورت دیکھیں جس دن اوباما نے اقتدار سنبھالا تھا تو وہ جوان تھا چند سالوں میں اس کے بال سفید ہوگئے ہیں وہ مختصر ترین عرصے میں جوانی سے بڑھاپے کی طرف گیا ہے ،ایسا کیوں ہوا ؟میرے سامنے یہ سوال بڑا سادہ مگر حیران کن تھا، میں نے اس سے کہا کہ جناب جن ملکوں کے سربراہ اپنے ملکوں اور اپنے...