Mehmood Jan Babar - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
محمود جان بابر
May 24, 2017
پیپلز پارٹی کے کارکن نظر انداز کیوں؟

یوں توخیبرپختونخوا میں ان کے بہت سےساتھی گزشتہ دس سالوں میں بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد یا تومعاشرے میں گمنام ہوچکے ہیں یا دیگرپارٹیوں کا حصہ بن کرکچھ بہت فِٹ اورکچھ مِس فٹ سی لائف گزاررہے ہیں لیکن پتہ نہیں سابق صدرزرداری پھربھی پشاورمیں بیٹھ کرکس بنیاد پرکہہ رہے تھے کہ اب ایک بارپھر ان کی باری ہے۔اس صوبے کے لئے آپ نے اپنی حکومت...
May 11, 2017
تحریک انصاف کا’’ادھورا‘‘ ایجنڈا

بطور صحافی اپنی بھی کیا زندگی ہے کہ جس کی بات کو اس کی مرضی کے مطابق اپنی رائے شامل کئے بغیر لوگوں تک پہنچایا تو ہم ریاست کا چوتھا ستون بھی اور آنکھ وکان بھی ٹھہرے لیکن جیسے ہی ذرا پیچھے مڑ کر حالات پر نظر ڈال کے کچھ تبصرہ کیا تو فوری طور پر ہمیں بلیک میلرز اور پتہ نہیں کن کن القابات سے نوازا جاتا ہے۔ بات سال 2004کے بعد کی ہے جب میں...
April 27, 2017
ـمیں بے وقوف نہیںـ

پشاور میں بیٹھ کر ان دنوں مختلف چیزوں نے دل و دماغ کو جکڑ رکھا ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ صرف میں ہی ذہنی تکلیف میں ہوں لیکن جہاں بھی جاتا ہوں یہی موضوعات زیر بحث ہیں۔ ان میں سب سے پہلے مسئلہ بچوں کی تعلیم ہے۔ تعلیمی سال کا نیا سیشن شروع ہونا ہے والدین ہیں کہ کتابوں، کاپیوں، یونیفارم کی خریداری سے لیکر فیسوں میں بلاجواز اور ہوشربا اضافے...
March 02, 2017
بے چاری پشتو ۔ بے چارے پشتون

پیر کے روز محترم سلیم صافی کا کالم پڑھتے پڑھتے ابھی سردھن ہی رہا تھا کہ کیسے انہوں نے ایک بارپھر جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ زیادہ ترمذہبی انتہاپسندی کی جڑیں پنجاب میں پائی جاتی ہیں ابھی ان کو پڑھ ہی رہا تھا کہ ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نے اپنے سامنے بیتے ہوئے کچھ واقعات بھی دنیا کو بتاکر یہ ثبوت دیا جائے کہ اس وقت جتنے...
January 30, 2017
امریکی صدر امریکیوں میں اجنبی

امریکی انتخابات کی کوریج کے دوران جب نیویارک کی گلیوں اور بازاروں سے رپورٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی نعروں پرمیری رپورٹ نشر ہوئی اورمیں نے یہ کہا کہ وہ مسلمان ملکوں کے خلاف امریکہ میں داخلے کی پابندیاں بھی لگا سکتا ہے اورصحت کے حوالے سے سابق صدر اوباما کے اوبامہ کیئر پروگرام کو بھی ختم کر سکتا ہے بلکہ دنیا بھرمیں دفاعی اور...
January 06, 2017
فرقہ واریت جیت گئی، قاضی ہارگیا

چارسال قبل آج ہی کے روزپشاورمیں قاضی حسین احمد مرحوم کے جنازے میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے پشاورآناہوا، رنگ روڈ پربے نظیراسپتال کے لئے مختص میدان میں جنازے میں ہرسوچ اورنظریے کے لوگ شریک تھے ان میں دوایسے مسالک یافرقوں کے لوگ بھی شریک تھے جنہوں نے کچھ ہی عرصہ قبل اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں مرحوم قاضی حسین احمد کی صدارت میں...
December 05, 2016
امن کے بدلے ـ’’جنت‘‘

حکمراں وفاق میں ہوں یا صوبوں میں خصوصا خیبرپختونخوا میں ان کی زبانی بہت عرصے سے ایسی خبریں سن رہے ہیں کہ دنیا خصوصا چین پاکستان میں بڑے بڑے مال (مارکیٹس) بنانے کے لئے سرمایہ کاری میں انتہائی درجے کی دلچسپی رکھتا ہے یہی حال فرانس کا بھی بتایا جارہا ہے اورروس کی کمپنیوں کی بے قراری کی بھی یہی کیفیت ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں معدنیات...
November 28, 2016
صدرٹرمپ اورجمہوری پختون

اپنے مقصد پرآنے سے پہلے ان حالات پرروشنی ڈالنا ضروری سمجھتا ہوں جو دنیا بھرکے اندازوں کوروندنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہائوس کے حقدار بننے کے بعد بنے۔ پوری دنیا اورخصوصاًیورپ ابھی حیران اورپریشان ہے کہ ان کااتحادی امریکہ ان کے ساتھ کئے گئے تجارتی معاہدوں سے نکل جائے گااورکیا نئے صدرحقیقتاً نیٹوکا مزید خرچہ برداشت کرنے سے ہاتھ...
November 21, 2016
ریٹائرڈ فرشتے

پہلے وہ مجھے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کے اندرلوگوں کوراستہ دکھاتے اورووٹ دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے نظرآئے، پھروہ اسکول کی چھٹی کے وقت بچوں کو سڑک پارکراتے اورچلتی گاڑیوں کوروکنے کے کام پرمامورملے، اسی دوران جب نیویارک کے ایک مقامی اسپتال میں پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرمسرت حسین کی وجہ سے جب مجھے...
November 12, 2016
نوآپشن یا بیڈ آپشن

8نومبر کونیویارک میں سارا دن صدارتی انتخابات کی کوریج کے بعد اچانک متوقع امریکی خاتون صدرہلیری کلنٹن کے جشن انتخاب میں جانے کی دعوت ملی تووہ ٹانگیں جو سارا دن پیدل چلتے چلتے جواب دے چکی تھیں میں نئی جان پڑگئی کوریج کے لئے اپنے واحد ہتھیاریعنی اپنے موبائل فون کی ا سکرین کو صاف کیا اسے چارج کیا کہ پتہ نہیں کیا کیا تاریخی شاٹس بنانے...
October 31, 2016
نوجوانوں کو بچائو …

کسی کو یاد ہے کہ پشاورکے آرمی پبلک اسکول ، چارسدہ یونیورسٹی اور کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اسکول پرحملوں میں کتنے نوجوان شہید ہوئے اس کا جواب توشاید ہم سب کو یاد ہولیکن کیا کسی کو یاد ہے کہ سال 2004میں تحریک طالبان کے اس وقت کے امیرکمانڈرنیک محمد پرحملے کے بعد شروع ہونیوالی جنگ میں کتنے کمسن اورنوجوان مارے جاچکے ہیں جسکا جواب کسی کے...
October 18, 2016
افغان توپھرآرہے ہیں.....

وہ قریباً 37سال سے زائد عرصے سے پشاورکے مختلف علاقوں میں آباد ہیں گزشتہ رمضان میں جب حالات میں کچھ تیزی آئی توانہوں نے بچوں سمیت واپس افغانستان کا رخ کیا اورابھی جب پاکستان پر افغانوں کو ہراساں کرکے واپس بھیجنے کے الزامات ہی لگ رہے تھے اوروہ سب جاتے جاتے اپنے ہمسایوں کو کہہ گئے تھے کہ اب وہ صرف ایک ہی بارواپس آئیں گے اورگھروں...
September 12, 2016
اورموسیقی پھربدل گئی

کل فیس بک پرایک دوست کے شیئرکئے ہوئے اس گانے نے غمزدہ کردیا جس میں ایک افغان گلوکارپاکستان کے لوگوں کو بددعا ئیں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ خداکرے کہ تم بھی کبھی اپنے بچوں سمیت روتے ہوئے پناہ کی تلاش میں طورخم کی سرحدپارکرو۔ یہ بددعا سیدھی دل پرجاکرلگی کہ جولوگ گذشتہ 37سال سے ہمارے ساتھ گھروں اورمحلوں میں رہے ہرغمی خوشی میں شریک رہے۔ہم...
August 13, 2016
دیکھو، پیچھے کون رہ گیا…

دو اہم دنوں کے بیچ بہت کچھ بدلتے دیکھاجن میں تحریک انصاف جس نے خود سے وابستہ لوگوں کی توقعات کوآسما ن پرپہنچایا وہ ابھری اوراس کے دوران ہی عام لوگوں کی ایک بڑی حمایت سے محروم بھی ہوئی وہ دن تھے11مئی 2013کے عام انتخابات کے اور 7اگست 2016کے،جب تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں پشاورسے احتساب مارچ کا آغازکیا۔عام انتخابات کے دن اسلام...