| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
محمد احمد سبزواری
معیشت کی جھلکیاں
July 09, 2016
وزیر خزانہ اوران کی ٹیم مستحقِ داد

راقم اگر وزیر خزانہ کو ان کی قومی اسمبلی 2016-17 کے قومی بجٹ پر تقریباً دو گھنٹے بغیر رُکے اور پانی پیئے بغیر ارکان اسمبلی کی تالیوں کے درمیان بے تکان بولتے رہے تو وہ اس پر یقیناً داد کےمستحق ہیں۔ راقم 104سالہ گوشہ نشین انسان ہے۔ میں نہ وزیر خزانہ سے واقف اور نہ کبھی ان سے ملا ہوں۔ میں صرف ان کی اخباری تصویروں سے واقف ہوں۔ موصوف جس وقت...
June 23, 2016
مودی جی کے دورے

میرا ارادہ کبھی بھی نریندر مودی وزیر اعظم بھارت پر لکھنے کا نہیں تھا کیونکہ انہی کے زمانے میںبابری مسجد کے انہدام اور 1905 میں ان کی وزارت اعلیٰ کے زمانے میں گجرات میں ہول ناک فسادات ہوئے۔ جس میں ہزاروں مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا یا قتل کر دیا گیا۔مسلمان عورتوں کی عصمت دری کی گئی مسلمانوں کے مکانوں اور دکانوں کو لوٹ لیا گیا۔ احمد...
June 09, 2016
زکوۃ کے چند قابل توجہ پہلو

رمضان المبارک عبادت، رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے، اس کی چند عبادتیں مخصوص ہیں جیسے روزہ، تراویح، اعتکاف، فدیہ، فطرہ اور زکوۃ کی ادائیگی، زکوۃ ہر اس مسلم، بالغ، عاقل مرد یا خاتون پر عائد ہوجاتی ہے جس کی انفرادی ملکیت میں ایسے اثاثے رہے ہوں جن پر زکوۃ واجب ہے اور ان کی مجموعی مالیت اس نصاب کی رقم کے مساوی ہو، جس پر اس سال مقرر ہوتی ہو،...
May 26, 2016
نادار کہاں رہیں

ہائے ان کروڑوں عوام کی قسمت یارو، جن کی قسمت میں لکھی ہے ناداری میں اس موضوع پر کافی دنوں سے لکھنے کو سوچ رہا تھا خصوصاً دس سالہ مردم شماری کے التوا کے بعد لیکن مسلسل تین خبروں نے مجھے چونکا دیا پہلی خبر کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ پندرہ سولہ سال سے ناداروں کی رہائش کیلئے کوئی نئی بستی نہیں بنائی جبکہ ہر سال ان کی آبادی بڑھتی جارہی ہے،...
May 12, 2016
ٹریڈ پالیسی

آج11مئی ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق2جون کو قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بلایا جائے گا اور3جون کو2016-17کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اس سال بجٹ سےپہلے ماہرین، غیر ماہرین تجارتی اور کاروباری اداروں، پیشہ وروں کی جماعتوں ، کالم نگاروں اور عوام الناس کے جن مطالبات، مشوروں اور بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے بجٹ کے نمونے جو پیش کئے جاتے تھے ان کا...
April 28, 2016
بجٹ کا بخار

اگر پاناما لیکس کا انکشاف یکم اپریل کو ہوتا تو اس کو اپریل فول سمجھ کر نظرانداز کردیا جاتا۔ مگر 2 اپریل کے انکشاف نے دنیا میں کھلبلی مچا دی۔ ان میں 200کے قریب پاکستانی سیاست دانوں، تاجروں اور کاروباری افراد کے نام بھی تھے، لہٰذا یہاں استعفوں اور تحقیقات کی باتیں ہونے لگیں۔ مطالبہ یہ تھا کہ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کی سرکردگی میں...
April 14, 2016
کیا ملک زرعی ترقی کی جانب گامزن ہے؟

پاکستان ایک زرعی ملک تھا، زرعی ملک ہے اور کم از کم 2025تک اس میں بنیادی تبدیلی کے آثار نظر نہیں آتے۔ یہ ضروری ہے کہ زراعت جو کبھی جی ڈی پی کا 80فیصد ہوا کرتی تھی اب 20فیصد پر آچکی ہے۔ گو شہروں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور دس لاکھ آبادی والے شہر 17ہوچکے ہیں مگر اب بھی دیہی آبادی شہری آبادی سے زائد ہے۔ اب بھی زراعت بشمول مویشی ماہی...
March 31, 2016
اور مردم شماری پھر ملتوی

گو یہ حتمی طور پر طے نہیں ہوا تھا کہ ملک کی دس سالہ مردم شماری مارچ کے مہینے میں ہوگی۔ قرآئن اس کا اشارہ کررہے تھے۔ لیجئے مارچ آیا اور گزر بھی گیا اور مشترکہ مفاد کونسل نے ایک مرتبہ پھر مردم شماری کے انعقاد کو متفقہ طور پر غیرمعینہ عرصے کیلئے موخر کردیا۔ آئندہ فوج اور صوبوں کے اشتراک سے چھٹی مردم شماری کی تاریخ متعین کی جائے گی۔...
March 17, 2016
تعلیم بھی حقوق نسواں کا بنیادی عنص

آٹھ مارچ خواتین کا عالمی دن تھا، جو پاکستان میں بھی منایا گیا، واکس ہوئیں، ریلیاں نکالی گئیں، جلسے ہوئے، زوردار تقریریں ہوئیں، نعرے بلند کئے گئے اخبارات نے مضامین شائع کئے۔ جامعہ کراچی میں دوسرا بینظیر یادگاری لیکچر ہوا، لڑکیوں کے اسکول اور کالجوں میں ٹیبلوز پیش کئے گئے۔ ٹی وی پر مباحثے ہوئے، عورتوں کے ساتھ بدسلوکی اور ان پر...
March 03, 2016
مردم شماری

آئینی طور پر ہر دس سال بعد مردم شماری ہونی چاہئے، تاکہ سینیٹ، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کے اراکین کی نشستوں کا تعین آبادی کے لحاظ سےہوسکے، مالیاتی ایوارڈ کا تعین ہوسکے، آبادی کے لحاظ سے صوبائی ملازمتوں کا کوٹہ مقرر ہوسکے۔پچھلی مردم شماری 1998 میں ہوئی تھی۔ گزشتہ 18 سال سے معاملات یوں ہی لشتم پشتم چل رہے...
February 18, 2016
حکومت کے چند مقبول اور نا مقبول اقدامات

تپتے ہوئے ریگستان میں جہاں لو کے تھپیڑے اہل قافلہ کے اوسان خطا کر رہے ہوں وہاں ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا لمحوں کیلئے مرجھائے چہروں پر بشاشت کی لہر دوڑا دیتا ہے۔ یہی صورت معیشت کے میدان میں اپنا جلوہ دکھاتی ہے کہ خیر کی کوئی معمولی سی خبر بھی مہنگائی اور تنگ حالی میں اطمینان و سکون کی مسیحا بن جاتی ہے۔ ملک میں شناختی کارڈ حاصل کرنا ہر...
February 04, 2016
اسٹولا، ملک کا سب سے بڑا جزیرہ بے رخی کا شکار

عام طور پر ان ملکوں کو نفع رساں سمجھا جاتا ہے جو ساحل سمندر سے گھرے ہوں یا طویل سمندری ساحل ان کے ملک کے قبضے میں ہوں، یا ارد گرد جزائر ہوں کیونکہ ان کو سمندری پیداوار حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے دوسرے یہاںبند ر گاہیں قائم ہو جاتی ہیں جس سے بین الاقوامی تجارت میں سہولت اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ اور زرمبادلہ کمانے کے مواقع مل...
January 21, 2016
گوادر کو اعلیٰ شہر بنایئے

ہم منصوبہ بندی کے ماہر ہیں مگر ہمارا کوئی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا جس پر اعتراضات کی بھرمار نہ ہوئی۔ اکثر منصوبے جن کی افادیت سے انکار نہیں اعتراضات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔اس وقت پاک چین معاشی راہداری کا منصوبہ گھٹنیوں چلنا شروع بھی نہیں ہوا کہ لوگ اس کے پیچھے لٹھ لے کر دوڑ پڑے ہیں۔ خیبر پختون خوا کے خیال میں اورنج لائن ٹرین ہماری ثقافت...
January 07, 2016
ترقی میں ملک کس سطح پر ہے؟

2015ءکا سال بدامنی، عدم تحفظ، خدشات،خوف ،مہنگائی، بے روزگاری میں گزرا، سال کے اختتام پر ایک جائزہ لیا جاتا ہے کہ ہم نے سال گزشتہ کیا کھویا اور کیا پایا۔ ساتھ ہی سال کے آخری دنوں میں روشنی کی کچھ کرنیں افق پر نمودار ہو تی ہیں جن سے توقع کی جاتی ہے کہ 2016میں وہ تابناک شعاعوں میں تبدیل ہوکر ملک کا ڈھانچہ تبدیل کرنے میں ممد معاون ہو...