| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
محمد بلال غوری
ترازو
February 27, 2017
رقصِ درویش اور شمس تبریز

’’باالعموم تنگ ذہن لوگوں کا کہنا ہے کہ رقص ایک طرح سے خلاف مذہب ہے۔ ان کا خیال ہے کہ خدا نے ہمیں موسیقی عطا کی۔ نہ صرف وہ موسیقی جو ہم ساز و آواز سے تخلیق کرتے ہیں بلکہ ہر صورت ِحیات میں نہاں موسیقی اور پھر اس (خالق کائنات)نے ہمیں اسے سننے سے منع کردیا۔ کیا انہیں دکھائی نہیں دیتا کہ فطرت خود نغمہ سرا ہے ؟اس کائنات کی ہر شے ایک لے میں...
February 25, 2017
آئیں بھینس کے آگے بین بجائیں

کارل مارکس نے کہا تھا ،کرپشن قحبہ گری سے بھی بدتر ہے کیونکہ اس سے تو ایک فرد کی اخلاقی پوزیشن متاثر ہوتی ہے مگر کرپشن سے پورے ملک کی اجتماعی اخلاقیات کا جنازہ نکل جاتا ہے۔اگرچہ ہمارا پورا سماج ہی کرپشن میں لتھڑا ہوا ہے اور تاثر تو یہ ہے کہ سیاستدان سب سے زیادہ بدعنوان ہیں مگر میرا مشاہدہ یہ ہے اس ملک کو بھنبھوڑنے اور ہڈیاں تک چبا...
February 21, 2017
جگاڑ

کمر درد کے حوالے سے مشہور پرویز مشرف نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں حکومت کو مفت مگر مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان اور اس خطے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، اسے اپنے ساتھ ملایا جائے۔ بات تو مضحکہ خیز ہے کہ امریکی صدر دودھ پیتا بچہ ہے اور اسے کوئی لالی پاپ دیکر بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے...
February 17, 2017
خادم اعلیٰ کی بُکلمیں چور

٭کوالالمپور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے پے اسکیل نہ بڑھائے جانے پر اسپتالوں کو تالے لگا دیئے، احتجاج کے باعث کئی مریضوں نے سسک سسک کر دم توڑ دیا۔ ٭تہران میں ادویات بنانے اور بیچنے والوں کی نمائندہ تنظیموں نے نئی قانون سازی کے خلاف ہڑتال کر دی۔ مریضوں کے لواحقین دن بھر ادویات خریدنے کے لئے مارے مارے پھرتے رہے۔ ٭جکارتہ میں...
February 13, 2017
اے خانہ بر انداز چمن ،کچھ تو ادھر بھی

ہم ہمیشہ سے امریکہ کی تقلید کرتے چلے آئے ہیں مگر اب معاملہ اس کے برعکس دکھائی دیتا ہے اور یوں لگتا ہے جیسے امریکہ ہماری پیروی کرنے پر ادھار کھائے بیٹھا ہے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا اور عدلیہ سے جس قدر نالاں اور برہم دکھائی دیتے ہیں اس سے تو یوں لگتا ہے جیسے جنرل (ر)پرویز مشرف کی روح ان میں حلول کر گئی ہے اور وہ کسی...
February 10, 2017
ایسٹ انڈیا کمپنی میں کیا برائی تھی ؟

ہمارے ہاں خودرو جھاڑیاں اتنی جلدی نہیں اگتیں جتنی تیز رفتاری سے سرکاری ادارے اور محکمے بنائے جاتے ہیں۔ اگلے ماہ ہونے والی مردم شماری میں وفاقی اور صوبائی سطح پر قومی خزانے سے پل رہے ان اداروں کو بھی شامل کر لیا جائے تو نوازش ہو گی ورنہ میں نے تو جتنی مرتبہ ان اداروں کو شمار کرنے کی کوشش کی، گنتی کرتے ہوئے میرے ساتھ اعداد و شمار کا...
February 06, 2017
غداری کا کارتوس

خنجر پر کوئی چھینٹ نہ دامن پہ کوئی داغارے کون کم بخت کہتا ہے ہم نے کوئی چیز ایجاد نہیں کی۔ہم نے ایسے جان لیوا ہتھیار اور مہلک اوزار بنائے ہیں جن کے سامنے اقوام مغرب کی تمام تر سائنسی ترقی ماند پڑ جائے۔کبھی کسی دور میں ڈانگ سوٹے چلتے تھے۔زمانہ بدلاتو تلواریں ،نیزے اور بھالے وجود میں آئے اور پھر بندوقوں نے تیر و تفنگ کی جگہ لے...
February 03, 2017
تراشو،پوجا کرو اور توڑ دو

جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے بلاوے پرلاہور کے پنج تارہ ہوٹل پہنچا تو یحییٰ مجاہد نے استقبال کیا۔مہمانوں کی آمد کا سلسلہ ابھی شروع نہ ہوا تھا۔میں نے ہنستے ہوئے کہا ـ’’حافظ صاحب! آج اسلئے بروقت آگیا ہوں کہ شاید پھر آپ قابل رسائی نہ رہیں ‘‘محفل برخاست ہوئی تو جانثاروں نے حافظ سعید صاحب کو اپنے حصار میں لیکر بلٹ پروف گاڑی...
January 30, 2017
جا بیٹا اللہ تجھے پٹواری بنائے

میں وزیراعلیٰ پنجاب عرف خادم اعلیٰ کا بیک وقت مداح بھی ہوں اور ناقد بھی۔ اس لئے کبھی تعریف کرتا ہوں تو کبھی تنقید۔ ایک بات جو بہت عرصہ سے کہنا چاہ رہا تھا اور موضوعات کی بھیڑکے باعث کہہ نہیں پا رہا تھا وہ انہوں نے چند ماہ قبل خود ہی کہہ دی۔ ان کی سربراہی میں شعبہ صحت سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری تھا، جب یہ انکشاف ہوا کہ کانگو...
January 27, 2017
ملتانیوں کو میٹرو بس مبارک

میٹرو بس کا افتتاح ہونے سے دو دن پہلے ملتان پہنچا تو سوچ رہا تھا اس شہر ناپرساں نے بھی عجب تقدیر پائی ہے کہ اس کے فرزندوں کے ہاتھ شاہی ہے مگر پھر بھی اول تا آخر رسوائی ہے۔ مخدوم سجاد حسین قریشی پنجاب کے گورنر رہے اور اب رفیق رجوانہ اس عہدے پر متمکن ہیں۔ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں وزیر خارجہ تھے اور یوسف رضا...
January 23, 2017
تھانہ کلچر

ہر انتخابی جماعت کے منشور میں یہ بات ضرور شامل ہوتی ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر تھانہ کلچر تبدیل کریں گے۔انتخابات جیت جانے کے بعد پہلے سے تعینات پولیس افسروں کو کھڈے لائن لگا کر اپنی مرضی کے پولیس افسرسامنے لانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ تھانہ کلچر تبدیل ہو گیا۔یوں چہرے بدل جاتے ہیں ،حکومتیں تبدیل ہو جاتی ہیں لیکن تھانہ کلچر جوں کا توں...
January 20, 2017
پانامہ لیکس کا بھوت

الیکٹرونک میڈیا کی آمد سے پہلے نوٹنکی اور اسٹیج ڈرامہ عوام الناس کی تفریح کا ذریعہ ہوا کرتا تھا۔ ہر شہر میں تھیٹر آباد تھے اور فنکاروں کی چاندی ہوا کرتی تھی۔ دفعتاً سنسر بورڈ اور انتظامیہ کو خیال آیا کہ ان تھیٹرز میں تو جگت بازی کی آڑ میں بیہودہ اور ذومعنی جملے بازی ہوتی ہے جس سے نوجوان نسل گمراہ ہو رہی ہے۔ نوجوان نسل کو بے راہ...
January 16, 2017
تعصبات کا پردہ

خدا کسی کو یہ دن نہ دکھائے مگر فرض کریں آپ کا بیٹا،آپ کا بھائی یا آپ کا شوہر کسی کام کے سلسلہ میں تھوڑی دیر کا کہہ کرگھر سے باہر جائے اور پھر واپس نہ آئے ۔آپ پریشانی کے عالم میں اس کے موبائل فون پر کال کریں تو نمبر بند ملے ۔تمام دوستوں سے خبر لینے اور ہر جگہ تلاش کرنے کے باجود کوئی سراغ نہ ملے اور پتہ چلے کہ آپ لاپتہ افراد کے ان...
January 13, 2017
ہم نہ ہوں ہمارے بعد ضیاء الحق

اللہ کے مقرب بندے اور ولی بختیار کاکیؒ نے دنیا سے پردہ کیا تو یہ سوال کھڑا ہوا کہ ان کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا۔ ان کی وصیت تھی کہ میرا نماز جنازہ وہ پرہیزگار شخص پڑھائے جس نے کبھی کوئی نماز قضا نہ کی ہو، جس نے نماز عصر سے پہلے کی چار سنتیں کبھی نہ چھوڑی ہوں، زندگی بھر تہجد میں ناغہ نہ کیا ہو اور کبھی کسی نامحرم عورت پر دوسری نگاہ نہ...