Muhammad Saeed Azhar - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
محمد سعید اظہر
May 24, 2017
فیروز خان نون سے گوادر جمخانہ تک !

پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخ ساز دانشور طارق خورشید نے بلوچستان کے حوالے سے ایک مجلس آرائی میں شرکت کی دعوت دی، پاکستان کا ذرہ ذرہ قلب و جاں کا نغمہ اس کی دھرتی میں اپنی ذات کی ساری آرزوئیں اور خوشبوئیں سمٹے ہوئے ہے، معلوم نہیں جب کبھی بھی اور کہیں سے بھی ’’بلوچستان‘‘ کا کسی بھی نوعیت کا کوئی بھی سندیسہ ملے ایک وجدانی پیغام...
May 18, 2017
قومی جمہوری تسلسل کی منطقی طاقت

مملکت خداداد پاکستان کا قومی سفر آئینی بنیادوں پر ارتقا پذیر ہے۔ قومی خوش قسمتی کے اس واقعہ کو بلا کسی ذہنی کومپلیکس کے تسلیم کیا جانا چاہئے، کسی کو شکست دینے کے لئے میدان سیاست کو آزمائش میں ڈالنا روٹین کا معاملہ ہے مگر ملک کو ہی دائو پر لگا دینا یقیناً عملی حب الوطنی نہیں، بہرحال موجود تلخ لمحے کے مطابق ہو یہی رہا ہے، انٹر...
May 10, 2017
پیپلز پارٹی۔ کیا لوگ اندھے ہیں؟

پی پی پی کے تناظر میں گفتگو یہاں پر تھی:’’لیکن بات کیسے بگڑی؟ وہی ون ملین ڈالر سوال، سو بات ایسے بگڑی، سنو، ایک جانب پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے فلسفہ عوام کی پاسبان بنی ہوئی تھی، دوسری جانب اسی ایوان صدر کے ملاقاتی، جی ہاں صرف ملاقاتی، وفاقی محکموں کے افسروں سے کہتے! ’’چالیس لاکھ کے ماہانہ اشتہارات دیتے ہو یا نہیں؟ بات بگڑی اس...
May 03, 2017
پیپلز پارٹی، کیا لوگ اندھے ہیں؟

پاکستان کے آئندہ متوقع قومی انتخابات کے انعقاد میں تقریباً ایک برس باقی رہ گیا ہے، قومی سیاست کی سرگرمیوں میں اجتماعی تیزی اور شدت کے معمولات بڑھنے کو انتخابی تیاریوں کی شروعات ہی سمجھنا چاہئے۔ جمہوریت کے تسلسل میں پاکستان کی قومی یکجہتی اور جغرافیائی بقا پوشیدہ ہے، ہمارے ملک کے ماضی نے اس سچائی کو ثابت کر دیا، جن لوگوں کے...
April 26, 2017
’’منتخب وزیراعظم ہرگز مستعفی نہ ہوں‘‘

یہ پاکستان وہ نہیں جس نے 14اور15اگست کی شب اترتے ’’تہجدّی لمحوں‘‘ میں جنم لیا تھا، یہ اس کا آدھا حصہ ہے جسے ہم نے ’’پاکستان‘‘ کی حیثیت سے قبول کرلیا، جو جدا ہوا اس نے خود کو بنگلہ دیش کے نام سے معنون کیا۔قومی سطح پر سلیمان کھوکھر جیسے تصدیق شدہ سیاسی ورکر کو آج بھی ’’ڈھاکہ کی پٹ سن، سلہٹ کی چائے کے باغات اور کرنافلی کے کاغذ کی...
April 19, 2017
’’ڈرو اُس وقت سے‘‘

وحشت، بربریت، سفاکیت، جنون، سنگدلی، چار افراد کے قتل میں یہ ناقابل قبول اور ننگِ ضمیر و قلب عناصر پوری طرح کارفرما ہیں، کسی متوازن مزاج اور درست دماغ فرد کو اس زمینی حقیقت سے انکار نہیں، البتہ ہو سکتا ہے انسانی زندگی میں ایسے افعال نے بھی جنم لیا ہو جن کا تعلق تذکرہ شدہ مندرجہ بالا شقی القلب کیفیات کے وقت صرف ذہنی برہنگی اور اپنے...
April 12, 2017
یوم دستور’’گیم لگ چکی، منتخب وزیراعظم ٹارگٹ ہے!‘‘

10اپریل 2017کو قومی سطح پر ’’یوم دستور 1973ء‘‘ منایا گیا۔ قومی اخبارات کے خصوصی ایڈیشنوں نے آئینی جدوجہد کی تاریخی عظمت سے روشناس کرایا، اعتراف کیا، اہل اقتدار و فکر نے اس حوالے سے ان تخصیصی اشاعتوں میں اپنے خیالات قلمبند کئے۔ سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی قومی آئینی سفر کی عملی علامت ہے، چیئرمین نے صبر اور انتظار کے ساتھ...
April 05, 2017
4 اپریل 1979ء کے تختے پر رکی ہوئی تاریخ!

4؍اپریل 1979ء کی صبح! ذوالفقار علی بھٹو تختہ دار کو سرفراز کر چکے ہیں! برطانوی نشریاتی ادارہ وہ سائونڈ بائٹ سنا رہا ہے:"This is not Law of God that poor should remain poor"کہیں بیٹھے ایک قلمکار نے یاد دلایا’’عام آدمی سیاستدان کی ترجیح ہی نہیں، جسے ہم نے ’’بے دین‘‘ قرار دے کر مصلوب کیا، اس کے دل میں غریب کا درد تھا‘‘۔ ادھر کوئی تیرہ برس قبل 5؍جنوری 2004ء...
March 29, 2017
آصف علی زرداری، جلد بازی کے بغیر ہدف

23؍مارچ 2017ءپاکستان کے تمام قومی اخبارات میں سابق صدر پاکستان اور 4پی پی کے چیئرمین آصف علی زرداری کا یہ اعلان سامنے آیا۔ ’’جس وقت کا انتظار تھا وہ آ گیا، انتخابی مہم لاہور سے چلائوں گا، پنجاب میں آکر بیٹھ گیا۔ بتائوں گا الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔ گزشتہ الیکشن ہمیں لڑنے نہیں دیا گیا لیکن آنے والا الیکشن بھرپور انداز سے لڑیں...
March 22, 2017
رضا ربانی کے ’’گم شدہ لوگ!‘‘

مطالعہ کی میز پر، ’’Invisible People‘‘ کے نام کی ایک کتاب کے حوالے سے قارئین کے ساتھ نظریاتی احساسات Share کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے! سرورقِ کے اندر کی طرف کتاب کے مصنف رضا ربانی کا ایک باضابطہ ’’سی وی‘‘ کے ذریعہ تعارف نامہ قاری کو ان کے ذہنی سفر کی ساخت اور پرداخت سمجھنے میں ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔ مثلاً ان کے اس باضابطہ ’’سی...
March 15, 2017
نواز شریف، تقریر کا نظریاتی تجزیہ!

پچھلے ڈیڑھ دو ماہ میں یہ دوسری بار ہے جب وزیراعظم پاکستان نے اپنے ذاتی نظریاتی فریم میں دہشت گردی کے حوالے سے قومی بیانیہ جاری کیا، ریاست اور علماءپر’’ متبادل بیانیہ‘‘ دینے کی ضرورت سامنے لائے۔ 11مارچ 2017،دن کے پہلے حصے میں، سینٹرل پولیس آفس اورجامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریبات میں ان کے بیان کو دوسرا ’’قومی بیانہ‘‘ قرار دیا...
March 08, 2017
پی ایس ایل۔ ’’نجم سیٹھی تو پاکستان ہے!‘‘

دو تین یا تین چار برس قبل، ’’جنگ‘‘ کے انہی ادارتی صفحات پر منفرد ترقی پسند کالم نگار یاسر پیرزادہ کے ایک کالم کا اختتامیہ تھا:’’نجم سیٹھی تو پاکستان ہے!‘‘ پاکستان سپر لیگ کے فائنل نے یاسر کی یہ فیصلہ آمیز رائے اپنی تمام تر شدت اور حدت کے ساتھ یاد دلا دی ہے۔ فائنل نہیں تھا، پاکستانی قوم نے چاروں صوبوں سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر،...
March 01, 2017
ڈاکٹر طاہرالقادری اور سوالات کا ڈھیر

22 فروری 2017، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ایک قومی کانفرنس منعقد ہوئی، پاکستان (ق) لیگ سے ظہیر الدین چوہدری، پاکستان تحریک انصاف سے چوہدری سرور، جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی سے میاں منظور وٹو، سنی اتحاد کونسل سے صاحبزادہ حامد رضا، وحدت المسلمین، عوامی لیگ، آل پاکستان مسلم لیگ سے ریاض فتیانہ نے اس میں شرکت...
February 22, 2017
قومی تباہی کا تسلسل

(گزشتہ سے پیوستہ)14؍ فروری 2017ء، لاہور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اس میں کہا:’’دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں اور نظریے کو بھی ختم کرنا ضروری ہے، ان کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے!‘‘ 15؍ فروری 2017ء، ’’چیلنج‘‘ میں گفتگو کا...