Nafees Siddiqui - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
نفیس صدیقی
نوشتہ دیوار
May 22, 2017
چین کی امنِ عالم اور ترقی کی طرف پیشقدمی!

چین میں 14اور15مئی 2017ء کو ’’بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل فورم‘‘ کا انعقاد تاریخ انسانی کا اہم واقعہ ہے۔ اسے محض ایک عالمی سربراہ کانفرنس سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فورم ایک نیا عہد شروع ہونے کا تاریخی عمل ہے۔ عالمی رہنماؤں کے اس غیر روایتی اجتماع میں چین نے ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ یعنی ایک پٹی ایک شاہراہ کا تصور دیا۔ یہ ایسی تبدیلی کا...
May 15, 2017
پاکستان میں سویلین بالادستی ۔ایک نقطہ نظریہ بھی ہے

وفاقی حکومت اور فوج کے مابین نیوز لیکس کا معاملہ طے ہو جانا ایک غیر معمولی واقعہ ہے ۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے ، جو نہ صرف پاکستان بلکہ تیسری دنیا کے ملکوں کے عوام کیلئے حیرت کا باعث ہے ۔ یہ معاملہ جس طرح طے ہوا ، اس کے بارے میں لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔ بعض حلقے اسے ’’ سویلین بالا دستی ‘‘ سے تعبیر کر رہے ہیں ۔ سویلین بالادستی کی یہ...
May 08, 2017
پاکستان کی سیاست میں کیفیتی تبدیلی !

پاکستان پیپلز پارٹی نے اس مرتبہ اپنی مخالفانہ سیاست کا ہدف ایک نہیں بلکہ دو سیاسی جماعتوں کو بنایا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کیساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی اپنا بڑا حریف تصور کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے جیالے ’’ گو نواز گو ‘‘ کے نعرے بھی لگا رہے ہیں اور ’’ گو عمران گو ‘‘ کی گونج بھی پیپلز پارٹی کے...
May 01, 2017
وکلا بھی سرگرم عمل

ڈان لیکس کے حوالے سے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لائے بغیر پرائم منسٹر آفس نے کارروائی کرتے ہوئے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، اسے پاک فوج نے مسترد کر دیا ہے ۔ اس سے نہ صرف حکومت کیلئے بحران زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے بلکہ ملک میں سیاسی بے چینی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی...
April 24, 2017
جب راج کرے گی خلق خدا !

پاناما کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5رکنی لارجر بینچ نے 20اپریل 2017کو جو فیصلہ سنایا ہے، اس پر سب سے زیادہ اہم ردعمل لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سامنے آیا ہے، جو مستقبل قریب میں پاکستان کی سیاست کا رخ موڑ سکتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو الٹی میٹم دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر...
April 17, 2017
پاکستان کی سیاست کانیا لائحہ عمل!

پاکستان میں تمام سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی سرگرمیوں سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ انہوں نے آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے لیکن کسی جماعت کے پاس بھی پاکستان کے مستقبل قریب کے سیاسی منظر نامے کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے اور اگر کسی کے پاس ہے بھی تو وہ اس کا وسیع تر تناظر میں جائزہ نہیں لے...
April 10, 2017
شام پر امریکی حملہ اور نئی صف بندیاں !

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر حملے کا حکم دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ’’ ناقابل پیش گوئی ‘‘ ہیں اور غیر متوقع فیصلے کر سکتے ہیں لیکن امریکی اسٹیبلشمنٹ کی کیمسٹری کو دنیا اچھی طرح جان چکی ہے اور اس کے فیصلو ں کے بارے میں پیش گوئی کرنا کوئی مشکل نہیں رہا ہے کیونکہ امریکی ’’ نیو ورلڈ آرڈر ‘‘ کے نفاذ کے بعد گزشتہ تین عشروں میں...
April 03, 2017
پنجاب میں نئے صوبوں کی تشکیل ناگزیر ہے !

چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ صوبہ پنجاب کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں دو ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ہوں گے۔ ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری وسطیٰ پنجاب اور دوسرا ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب یعنی سرائیکی علاقوں کے معاملات کو دیکھے گا۔ بعد ازاں انتظامی محکموں کو بھی اسی طرح تقسیم کیا...
March 27, 2017
مردم و خانہ شماری :تحفظات دور کئے جائیں !

پاکستان میں 19سال کے بعد ہونے والی مردم و خانہ شماری پر بہت سے حلقوں کے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی طرف سے مردم شماری کے طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ان تحفظات کو فوری طور پر دور کرے تاکہ مردم و خانہ شماری کا عمل جب مکمل ہو تو اسے کوئی حلقہ مسترد نہ کر سکے اور اس کے...
March 20, 2017
منصف ہو تو پھر حشر اُٹھا کیوں نہیں دیتے !

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی وفاقی حکومت کا مستقبل کیا ہے ؟ اس وقت اس سوال کا حتمی جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ بے یقینی کی صورت حال ہے کیونکہ ابھی تک ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ بھی منظر عام پر نہیں آئی ہے اور پاناما لیکس کے حوالے سے کیس پر سپریم کورٹ کے محفوظ فیصلے کا بھی تاحال اعلان نہیں ہوا ہے۔ ان دونوں معاملات سے وزیر اعظم...
March 13, 2017
قیادت کا امتحان !

اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے، جو بہت بڑا ریاست کار (اسٹیٹس مین) ہو، عہد نو کے مسائل کا ادراک رکھتا ہو اور جو ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری قوم کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھ سکتا ہو۔ خارجی اور داخلی بحرانوں کے ساتھ ساتھ ہم قیادت کے بحران سے بھی دوچار ہیں۔ اس وقت ہمارے قومی سیاسی...
March 06, 2017
یہ ہنگامہ برپاکیوں ہے؟

پاکستان اس وقت جس شدید بحران سے دوچار ہے، کسی بھی ذمہ دار حلقے کی جانب سے اس کا درست اندازہ نہیں لگایا جا رہا۔ یہ بحران پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے خلاف عالمی سازشوں اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور ہمارے بعض داخلی عوامل اس بحران میں شدت پیدا کر رہے ہیں۔ آئندہ دو ہفتے پاکستان...
February 27, 2017
مائنڈ سیٹ کا خاتمہ:اولین ترجیح

دہشت گردوں کیخلاف پاکستان میں ایک اور ملٹری آپریشن شرو ع ہو چکا ہے، جسے آپریشن ’’ ردالفساد ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا ہے، جب آپریشن ضرب عضب جاری تھا، جسے دنیا بھر میں غیر روایتی جنگ کی سب سے زیادہ کامیاب مہم قرار دیا گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ’’ رد الفساد ‘‘ کیا آخری ملٹری...
February 20, 2017
ایک آپشن ہے اور تاخیر کی گنجائش بھی نہیں !

پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں ملک بھر میں جو کارروائیاں کی ہیں، ان سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے حوالے سے ہم بہت زیادہ خوش فہمیوں کا شکار تھے۔ اس ہنگامی صورت حال میں بھی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر وفاق اور صوبوں کے مابین اتفاق پیدا نہیں ہو رہا۔ سیاسی جماعتیں بھی ایک...