| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
نجم سیٹھی
July 23, 2017
خطرناک وقت

وزیراعظم نواز شریف کے لئے فیصلہ کن وقت آن پہنچا ہے ۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ تمام دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرچکاکہ وزیر اعظم نے اپنے دولت کے ذرائع کے بارے میں سچ بولا تھا یا غلط بیانی سے کام لیا تھا۔اگر بنچ کو یقین ہوا کہ وہ جھوٹ بولتے رہے ہیں تو وہ پارلیمنٹ کی رکنیت اور وزیراعظم کے عہدے سے نااہل ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ بنچ اس بات...
July 16, 2017
نظام کو بچائیں

جے آئی ٹی کی رائے میںوزیر ِاعظم نوازشریف اور اُن کے خاندان نے اپنی اعلانیہ آمدن سے بڑھ کر اثاثے جمع کیے ہیں، اُن کے دفاع میں بہت سے جھول ہیں ، وہ صادق اور امین نہیں ہیں، چنانچہ اُنہیں سزا ملنی چاہیے ۔ اس جانچ پرکھ سے کون اختلاف کرسکتا ہے ؟ہم ایک’’ نظام ‘‘رکھتے ہیں۔ اس نظام میں غلط کاری کا ارتکاب کرنے والے وزیر ِاعظم کا یقینی طور...
July 09, 2017
نئی راہوں پر جادہ پیمائی کی ضرورت

حالیہ دنوں کئی ایک امور میں اہم پیش رفت دکھائی دی۔ یہ پیش رفت اُس راستے پر روشنی ڈالتی ہے جس پر پاکستان کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ چل رہی ہے ۔ یہ اس چیزکا تعین کرے گی کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر کس سمت گامزن ہوتا ہے ۔ لیکن جیسا کہ امریکی شاعر، رابرٹ فراسٹ کا کہنا ہے ۔۔۔’’جو چیز فرق ڈالتی ہے ، وہ کم چُنی گئی راہوں کا انتخاب ہے...
July 02, 2017
مشکلا ت کی آنچ پر پکنے والا زہریلا پکوان

اگر پاکستان کو سیاسی استحکام ،معاشی تسلسل اور تخلیقی تصورات رکھنے والی قیادت کی کبھی ضرورت تھی وہ یہی وقت ہے ۔ اس وقت داخلی اور خارجی ماحول انتہائی تشویش ناک ، جبکہ ناقابل ِبرداشت سیاسی اور معاشی افراتفری کے سیاہ بادل افق پر چھا رہے ہیں۔ منتخب شدہ سیاسی اداروں اور فوجی قیادت ،سول اور جوڈیشل اداروں ، سیاسی جماعتوں اور عدلیہ اور...
June 25, 2017
شاہینوں کی پرواز اور پی سی بی کی ذمہ داری

2009 ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے سے لے کر 2017 ء میں اوول میں ٹیم کی حیران کن جیت تک پاکستان کرکٹ نے ایک طویل اور تکلیف دہ سفر طے کیا ہے ۔ تحفظ کے خدشے کو جواز بناتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدکا سلسلہ موقوف ہوگیا، ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوگئی، نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے پروگرامز ترک کردئیے گئے ، فنڈز...
June 18, 2017
رغبت ، رسائی اور جنون

اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ اٹھارہ سال کے بعد ایک دھماکہ خیز انداز میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ بری خبر یہ ہے کہ شریف خاندان کی منی ٹریل کی تحقیقات کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے خود کو انتہائی متنازع بنا لیا ہے ۔ جب ٹیم پاکستان اپنی عزت کی بحالی کے اس سفر پر نکلی تو یہ ون ڈے انٹر...
June 11, 2017
سوالات کی بہتات

جے آئی ٹی نے خود کو بے حد متنازع بنا لیا ہے ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ اپنی گرد ن بچانے کی حکومت کی طے شدہ پلاننگ ہے ۔ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو، کیونکہ ایک متنازع جے آئی ٹی کا ساکھ سے محروم فیصلہ سپریم کورٹ بنچ کے تین جج صاحبان کا کام مشکل بنا دے گا۔ جیسا کہ سپریم کورٹ کے پہلے پانچ رکنی بنچ کا 3/2 فیصلہ تنازع کا شکار ہوچکا ، ایک اور منقسم...
June 04, 2017
جے آئی ٹی اور کچھ پریشان کن معاملات

کراچی سے پی ایم ایل (ن) کے واحد سینیٹر، نہال ہاشمی وزیر ِاعظم نواز شریف کے چوتھے وفادارساتھی ہیں جنہیں حالیہ برسوں کے دوران ہزیمت اٹھا نا پڑی ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ قہر کا شکار ہونے والے دیگر افراد، سینیٹر مشاہد اﷲ، سینیٹر پرویز رشید اورطارق فاطمی ، کی طرح اُن کی غلطی اپنے چیف سے بغاوت نہیں بلکہ اپنی پارٹی کا دفاع کرتے ہوئے سول ملٹری...
May 28, 2017
قومی مفاد میں جذبات کی گنجائش نہیں ہوتی

اپوزیشن جماعتیں مل کر پی ایم ایل (ن) حکومت کو کانٹوں پر گھسیٹ رہی ہیں کہ اس نے ریاض میں انتالیس ممالک کی کانفرنس میں وزیر ِ اعظم نواز شریف سے ہونے والے ’’شرمناک سلوک ‘‘ پر صدائے احتجاج بلند کیوں نہیں کی ۔ پاک امریکہ تعلقات پر بات کرنے کا تو ذکر ہی کیا، امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ نے مسٹر شریف کے ساتھ بمشکل ہی ہاتھ ملایا۔ سعودی بھائیوں...
May 21, 2017
سوشل میڈیا۔ایک سیاسی اسٹروٹرف

عمران خان نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ نئے سائبرکرائم لا کا غلط استعمال کرتے ہوئے اُن کی جماعت کے ’’سوشل میڈیا سیاسی کارکنوں‘‘کو ہراساں کررہی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ حکومتی رویہ ’’جمہوریت میں ناقابل ِ برداشت ‘‘ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ’’سوشل میڈیا سیل ‘‘ ملک کا سب سے جارحانہ سیاسی بازو ہے۔ اس کے تیزو تند حملوں سے...
May 14, 2017
سول ملٹری تعلقات کی الجھن

ایک مبینہ ’’سیکورٹی لیک ‘‘ پر اسٹیبلشمنٹ اور سویلین حکومت کے درمیان تنائو ، جس کا آغاز جنرل راحیل شریف دور کے اختتامی ایام میں ہوا، اب حتمی طور پر ختم ہوگیا ہے۔ اس پر تمام ذی فہم حلقوں نے سکون کا سانس لیا ۔ اس کی وجہ سے سویلینز کو خاصی زک پہنچی، وزیر ِاعظم نے اپنے تین وفادارساتھی کھو دئیے ۔ دوسری طرف فوج کو بھی اہم موڑ پر پہنچ کر...
May 07, 2017
نیوز لیکس سے حاصل ہونے والا سبق

سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے مطابق۔۔۔’’ ڈان لیکس پر نوٹی فکیشن ادھورا ہے اور انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔ اسے مسترد کیا جاتا ہے ۔ ‘‘ زیر ِ بحث نوٹی فکیشن پر وزیر ِاعظم پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری نے دستخط کیے تھے ۔ اسے ایک میجر جنرل نے وزیر ِاعظم کے نامزد کردہ آرمی چیف کے حکم پر مسترد کردیا ۔ اس سے ایک مرتبہ پھر یہ بات...
April 30, 2017
سیاست اور قانون

جیسا کہ توقع تھی، پاناما انکشافات کے کیس پر سپریم کورٹ بنچ کے 3/2 فیصلے نے معاملات سلجھانے کی بجائے ایک تلخ سیاسی تنازع کو ہوا دیتے ہوئے ملک میں تنائو کو بڑھا دیا ہے ۔ پی ایم ایل (ن) اور پی ٹی آئی نے اپنی اپنی صوابدید کے مطابق فتح کا جشن منایا۔ ایک فریق کا کہنا ہے کہ تمام جج اس بات پر متفق تھے کہ نواز شریف نے اپنی رقم کی ترسیل(money trail) کے...
April 24, 2017
پاناما لیکس۔ کھیل جاری ہے

پاناما لیکس، جس کے مطابق 1990ء کی دہائی میں شریف فیملی نے رقم کی مشکوک ترسیل کے ذریعے بھاری جائیداد خریدی، کے مقدمے کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بنچ نے دوماہ کی تاخیر سے فیصلہ سنا دیا۔ یہ فیصلہ 2،3کی نسبت سے شریف فیملی کے حق میں قرار پایا۔ تاہم فیصلے سے معاملہ ختم نہیں ہوجاتا، بلکہ فاضل عدالت حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لئے مزید...