| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
نصرت مرزا
زاویہ نگاہ
May 27, 2017
پاکستان اور ایٹمی سپلائرز گروپ کی سیاست

یوم تکبیر وہ دن ہے جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور وہ بھی جب بھارت نے ہمیں مجبور کیا، مشرقی پاکستان کا المیہ پہلے ہی رونما ہوچکا تھا اور اس پر 1974ء میں بھارت نے ایٹمی دھماکہ کردیا جو پاکستان پر دبائو کی انتہا تھی، اب بھارت کو امریکہ ایٹمی طاقت تسلیم کرنے کو تیار ہے، پاکستان کو نہیں، اس سلسلے میں جو محاذ اور کشمکش میں ہے وہ نیوکلیئر...
May 21, 2017
او بی او آر کانفرنس، کلبھوشن اور ٹرمپ کا خطاب

بیجنگ میں ہونے والی ون بیلٹ اور ون روڈ کانفرنس میں 29 حکومتوں کے سربراہان، 130ممالک کے وفود نے 14 اور 15مئی 2017ء کو شرکت کرکے ایک دلکش، دلفریب اور پُروقار منظر پیش کیا۔ جس سے دُنیا میں پاکستان کی چین کے ساتھ مل کر اہمیت انتہائی نمایاں ہوئی اور چین کے اِس عزم کی تجدید تھی کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر دُنیا کا ایک نیا عالمی نظام وضع کرے گا،...
May 15, 2017
پاکستان میں استحکام اور اُس کی پُراعتمادی

خبر لیکس کی وجہ سے جو ملک میں خدشات جنم لے رہے تھے وہ بالآخر دم توڑ گئے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان ملاقات 10 مئی 2017ء کو ہوئی، اس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ جس نے بھونچال پیدا کردیا تھا واپس...
May 07, 2017
افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی

افغانستان کی صورتحال دن بہ دن پیچیدہ ہوتی جارہی ہے، دل ہلا دینے والے واقعات رونما ہورہے ہیں 120 افغان فوجیوں کی ہلاکت اور پھر کئی چھوٹے خودکش حملے امریکی اور بھار تی جو بڑی تعداد میں افغانستان میں موجود ہیں خدشات کا شکار ہیں اور اپنے شہریوں اور اہلکاروں کی حفاظت کے لئے فکرمند ہیں۔ چنانچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اب سنجیدگی کی طرف...
May 01, 2017
پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں مگر!

2006ء میں حیدرآباد دکن کے ایک پریس کلب میں میٹ دی پریس سے بات کررہا تھا تو میں نے کہا کہ پاکستان خطرات سے دوچار ہے تو وہاں کے سرکردہ صحافیوں میں جن میں مسلمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پوچھا کہ اتنے برس گزر جانے کے بعد بھی آپ اپنے آپ کو محفوظ نہ کر پائے، یہ طنز بھی تھا، افسوس کا اظہار بھی مگر میں نے تحمل سے جواب دیا کہ اگر بھارت جیسا...
April 25, 2017
پاناما کیس کا فیصلہ اور اسلامی اتحاد فوج کی سربراہی

پاناما کیس کے فیصلہ کو واقعی تاریخی قرار دیا جا سکتا ہے اور شاید یہ بھی درست ہو کہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا، اس لئے کہ دو سینئر ججوں نے وزیراعظم کو صادق اور امین نہ ہونا قرار دے دیا جبکہ پانچوں ججوں نے اِس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایک مشترکہ تفتیشی ٹیم بنائی جائے جو اِس بات پر تحقیق کرے کہ یہ دولت کس طرح سے ان کے اور اُن کے بچوں کے پاس...
April 17, 2017
افغانستان پر دوسرا حملہ اور کلبھوشن یادیو

امریکہ نے افغانستان پر دُنیا کے سب سے بڑے غیرایٹمی بم سے حملہ کردیا، یہ بم 10ہزار کلو بارودی مواد اور آگ لگانے کی خصوصیت کا حامل ہونے کی وجہ سے اتنا تباہ کن ہے کہ اسے ’’بموں کی ماں‘‘ کہا جاتا ہے۔ اِس کا پہلا تجربہ 2003ء میں کیا گیا اور اس 13اپریل کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں اس کا پہلا استعمال ہوا۔ امریکہ کے مطابق اس...
April 11, 2017
بڑی عالمی جنگ کے آثار

دُنیا ایک بہت تیز رفتار سیاسی و دفاعی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے اور پاکستان بھی اس تیز رفتاری کی زد میں ہے، بھارت میں نریندر مودی کے وزیراعظم بننے اور پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اس دُنیا اور اس میں موجود حیات کو سخت خطرات لاحق ہوچکے ہیں، اسرائیل کا عمل اُس کے وجود کے وقت سے ہی دُنیا کیلئے خطرے کی علامت رہاہے، یہ تکون دُنیا...
April 07, 2017
امیر البحر کا خواب۔ پاکستان ساختہ ہتھیار

چین پاک اقتصادی راہداری نے پاک بحریہ کی اہمیت کو روزِ روشن کی طرح عیاں کردیا ہے اور حکومتِ پاکستان نے اس کی اہمیت کو اس طرح محسوس کیا ہے کہ ہم اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے جو پاک بحریہ کی ضروریات ہیں، اُن کو ترجیحی بنیادوں پر پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں، پچھلے چھ ماہ سے کراچی شپ یارڈ میں کسی نہ کسی نئے فریگیٹ جہاز، میزائلوں اور گن شپ...
March 25, 2017
نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا معیار

پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی ممبر شپ میں شمولیت کا ایک نیا محاذ کھل گیا ہے، امریکہ بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی ممبر شپ کا اہل سمجھتا ہے اور اسی لئے اس نے بھارت کی شمولیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے مگر بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی ممبر شپ کا اہل اس لئے نہیں ہے کہ اس نے ایٹمی عدم پھیلائو...
March 20, 2017
پاکستانی بحریہ، دفاع پاکستان اور عوام کی خدمت

پاک بحریہ پاکستان کے ساحلوں کے دفاع اور بلوچستان اور سندھ کے عوام کیلئے جو خدمات سرانجام دے رہی ہے اُس سے آگاہی کیلئے صحافیوں کو گوادر، اورماڑہ اور شاہ بندر کا دورہ کرایا گیا۔ یہ ایک بہت ہی معلوماتی مگر تھکا دینے والا کام تھا۔14 مارچ 2017ء گوادر کی جانب رواں دواں تھے، جہاں اتفاقاً ہوائی جہاز میں ایک بلوچ کموڈور سے ملاقات کا موقع ملا...
March 13, 2017
مخلوط جنگ اور پاکستانی مزاحمت

دشمنوں نے پاکستان کو مخلوط جنگ کے گھیرے میں لینے کی کوشش کی، یعنی تضادات کو ابھارنا، دہشت گردی کرانا، سرحدوں پر گڑبڑ پھیلانا وغیرہ۔ وہ پاکستان کا تنظیمی ڈھانچہ قریب قریب توڑ چکے تھے کہ ضربِ عضب نے مخلوط جنگ کے کارندوں کو سختی سے کچل دیا، اِس کے بعد انہوں نے بہت تیاری کے بعد مخلوط جنگ کا دوسرا مرحلہ شروع کیا، لاہور، کوئٹہ اور...
March 06, 2017
اقتصادی تعاون تنظیم کے احیا کا وقت

بالآخر البیرونی، فارابی، سوری، رومی اور علامہ اقبال کی سرزمین کے لوگ جاگ گئے ہیں اور اُن کو احساس ہوگیا کہ وہ کتنی مہذب دُنیا کے باسی ہیں، وہ جنہوں نے دُنیا کا سفر کیا، فلسفہ پر فلسفے دئیے اور اسلام کے احیا کا کام کیا، انسانیت کی تبلیغ کی، جنہوں نے معاشرہ کی فلاح کیلئے کام کیا، جنہوں نے حساب دانی، کیمیا اور آسٹرلوجی میں بھی...
February 26, 2017
فلسطینی انتفادہ کی عالمی حمایت

فلسطینی مجاہدین کی بغیرہتھیار مزاحمت کی حمایت میں چھٹی عالمی انتفادہ کانفرنس کا تہران، ایران میں 21 اور 22 فروری 2017ء کو اہتمام کیا گیا، جس میں 80 ممالک سے 700 مندوبین شریک ہوئے، اِن ممالک میں تقریباً تمام اسلامی ممالک کے سرکاری یا اُن تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے جو فلسطین کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، اس کانفرنس میں کئی ممالک کی...