| |
Home Page
منگل 28 جمادی الثانی 1438ھ 28 مارچ 2017ء
پرو فیسر سید اسرار بخاری
سر رہ گزر
March 28, 2017
سر رہ گزر

لو آیا الیکشن کا موسم تیرے میرے امتحان کا موسم! سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے: ہتھکڑی کے بغیر الیکشن لڑیں گے، میں، بلاول اور بیٹیاں میدان میں اتریں گے، تمام جماعتوں سے رابطے کا اعلان، اعتزاز احسن نے بیان میں اپنا بیان شامل کرتے ہوئے کہا:زرداری اور بلاول کے دورئہ لاہور سے ن لیگ کی پریشانی چہروں سے عیاں ہے، اگر آنکھوں میں ذرا...
March 27, 2017
سر رہ گزر

افسانہ لکھ رہی ہوں دل بیقرار کا!اسٹیٹ بینک:مہنگائی 2سال کی بلند ترین سطح پر، اقتصادی ترقی کی تیزی برقرار۔ اگر کسی برتن میں پانی تیزی سے ڈالا جا رہا ہو اور اس میں ایک قطرہ بھی نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ برتن میں سوراخ ہے جہاں سے پانی نکل جاتا ہے، اور پیاسے کی پیاس اور بڑھ جاتی ہے، تیز اقتصادی ترقی کا مطلب ہے کہ ملک کمائو پتر ہے اور...
March 26, 2017
سر رہ گزر

عیار کرے انکار ماسکو میں افغانستان پر کانفرنس، امریکہ کا شرکت سے انکار، پاکستان نے شرکت کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس میں امریکہ، پاکستان، چین، ایران، افغانستان اور بھارت کو مدعو کیا گیا، چاہئے تو تھا کہ روس سے پہلے امریکہ افغانستان پر کانفرنس کراتا لیکن جب حالات اس کے مقاصد کے مطابق ہیں پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا اور بھارت کو...
March 25, 2017
سر رہ گزر

پاکستان کے دوست ہزار!پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان جس شان و شوکت سے منایا گیا اور پوری دنیا میں بھی یہ تقریب سعید منعقد کی گئی، اس سے زور دار انداز میں یہ عیاں ہو گیا کہ پاکستان تنہا نہیں دوستوں کے جھرمٹ میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، یوم پاکستان اور 14؍ اگست کی باہمی نسبت تصور و تصویر کی ہے، ہر مارچ کے بعد اگست...
March 24, 2017
سر رہ گزر

شیطانی قوتیں نظر انداز نہیں کی جاسکتیںبرطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملہ، ملزم مسلمان، 3ہلاک 20زخمی، حملہ میں ابوعزالدین مارا گیا۔ یوں لگتا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلمانوں کو اپنے اپنے ملک روانہ کرنے کی کوئی تحریک ہے، اس کے پیچھے کوئی بھی ہوسکتا ہے، ابو عزالدین سے متعلق معلومات میں اس کے پاکستانی ہونے کا بھی ذکر ہے، اب برطانیہ...
March 21, 2017
سررہ گزر

٭٭٭٭٭’’پھلوں‘‘ میں رنگ بھرے باد زہر بار چلے!وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے: پھلو ں کو رنگ کر کے فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ہم بڑے اعتماد کے ساتھ بے دھڑک پھل کھاتے تھے کہ آخر قدرت کی بنائی اشیا میں ملاوٹ کیسے کرینگے، اور آج یہ خبر وزیراعلیٰ پنجاب کے ذریعے سامنے آئی کہ یہ جو ہم سیب، انار، امرود، کیلا،...
March 20, 2017
سر رہ گزر

پنجاب، تاتارستان کے درمیان تعاون وزیر اعلیٰ پنجاب اور تاتارستان کے صدر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ کمیٹی قائم، ایک زمانہ تھا کہ تاتاریوں نے بغداد کو تار تار کر دیا تھا تب ان کا سربراہ ہلاکو خان تھا، اگر بغداد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہوتے تو ہلاکو باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر کے پُر امن طریقے...
March 19, 2017
سر رہ گزر

میں کثرت شکوک میں گھبرا کے پی گیا!مولانا فضل الرحمٰن:فوجی عدالتیں، کبھی ناپسندیدہ چیزیں بھی قبول کرنی پڑتی ہیں۔ فوجی عدالتیں ناپسندیدہ نہیں ہوا کرتیں، مولانا کو ناپسندیدہ چیزیں قبول کرنا ورثے میں تو نہیں ملا، جب قبول کر لیا تو ناپسندیدہ کی نفی ہو گئی اس کے باوجود ناپسندیدہ کہنا دو رخی ہے، بے رخی نہیں، ؎مے سی حسین چیز ہو اور...
March 18, 2017
سر رہ گزر

ٹرمپ سراپا زچ!امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ:سپریم کورٹ جائوں گا، جج کا فیصلہ عدالتی اختیارات سے تجاوز ہے۔ امریکہ کی وفاقی عدالتوں نے ٹرمپ کی نئی سفری پابندیوں کے حکمنامے کو بھی معطل کر دیا۔ 6مسلمان ملکوں کے مسلمانوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی پوری مسلم امہ پر پابندی ہے، جس کا بہر صورت کسی بھی ملک کے سربراہ کو اختیار نہیں، ہاں یہ...
March 17, 2017
سر رہ گزر

حدِ ادب! وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے:پاناما کیس، نو کمنٹس، محفوظ فیصلے پر قیاس آرائی عدالتی احترام میں خلل ہے۔ ن لیگ سے بڑھ کر سپریم کورٹ کا احترام کوئی دوسری سیاسی پارٹی نہیں کر سکتی۔ نواز شریف کی ساری توجہ ترقی پر ہے۔ 52ممالک سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، بڑے بڑے منصوبے پائپوں میں ہیں، ن لیگ کے...
March 16, 2017
سر رہ گزر

رہ گئی غیرتِ ناہید، تان، دیپک نہ رہی!سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے:وزیراعظم خوبصورت باتیں کر رہے ہیں مگر بہت دیر کر دی تقریباً پونے چار سال دیر آید درست آید پر گزارہ کیا اب آخری رائونڈ خوبصورت باتوں میں گزار دیں گے یہ ہے وہ خوبصورتی جس کی افادیت ہمیں ہو نہ ہو حکومت کے تو کام آئے گی، پاکستان میں حکومت سازی، حکومتی حالات سازگار...
March 14, 2017
سر رہ گزر

لوقیامت آگئی سب راز کھلتے جاتے ہیںحسین حقانی کہتے ہیں،سویلین قیادت کی اجازت سے اسامہ کو تلاش کرنے کے لئے میں نے سی آئی اے اہلکار پاکستان بھجوائے اور ان کی مدد کی۔پاکستان ان کا ہے جو اس کے ساتھ وفادار ہیں اور وفاداروں کی اس کھیپ کو غریب عوام کہتے ہیں۔ اشرافیہ یا ہر دور کا حکمران ، سیاستدان طبقہ صرف اپنے مفاد اور اقتدار و سیاست کو...
March 13, 2017
سر رہ گزر

وزیراعظم کا دانشمندانہ بیان، عمل کا منتظر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے:علماء دہشت گردوں کے دلائل کا جواب دیں، ہمیشہ سے کوئی بھی منفی تحریک سادہ لوح جوانوں کے ذہنوں کو بدل کر، گمراہ کر کے، غلط کو صحیح ثابت کر کے شروع کی جاتی ہے، دلائل کا تعلق انسانی دماغ سے ہے، وہی ان کو پیدا کرتا اور وہی دوسرے ذہنوں کو ان کے ذریعے ہدایت یا...
March 12, 2017
سر رہ گزر

امریکہ اپنے دوست نہ گنوائے!امریکہ، ایوان نمائندگان میں پاکستان مخالف بل بااثر رکن فیڈ پو نے پاکستان کو دہشت گردوں کا مددگار قرار دیا، ری پبلکن رکن پارلیمنٹ نے بل میں مطالبہ کیا کہ وقت آ گیا ہے پاکستان کو انعام دینے پر پابندی عائد کی جائے، اسلام آباد نے امریکہ کے دشمنوں کی مدد کی ہمیں دھوکہ دیا وغیرہ وغیرہ آخر ری پبلیکنز اپنی...