Rauf Tahir - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
رؤف طاہر
جمہور نامہ
January 16, 2016
پٹھان کوٹ واقعہ اور کالعدم تنظیمیں

25؍دسمبر کو نریندر مودی کی ’’اچانک‘‘ لاہور آمد کے آٹھویں دِن (2جنوری کو) پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ ہوگیا۔ کامن سینس کی بات ہے کہ صرف ایک ہفتے میں دہشت گردی کے اتنے بڑے واقعہ کی فول پروف پلاننگ اور کامیابی کیساتھ اس پر عملدرآمد ممکن نہیں، ایسی کارروائی کیلئے مہینوں درکار ہوتے ہیں۔ پٹھان کوٹ حملہ پاک، بھارت امن عمل کو سبوتاژ...
January 12, 2016
اکنامک کاریڈور، احسن اقبال تو اپنی سی کرچکے

بڑے چوہدری صاحب نے بڑوں والی بات کی۔ چائنا پاک اکنامک کاریڈور کے حوالے سے بعض اربابِ سیاست کے رویے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے فرمایا، یہ کاریڈور بلاشبہ خطے میں تبدیلی و تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے ہم سیاستدان اس پر بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ اتنے بڑے منصوبے پر سیاسی بصیرت کا فقدان بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ...
January 09, 2016
عرب، ایران تنازع اور ہم

کہنے والے اِسے عرب، عجم کا صدیوں پرانا تنازع بھی قرار دیتے ہیں لیکن ہمارے خیال میں اب اس میں فرقہ واریت غالب ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے سزائے موت پانے والے تین درجن افراد میں اکثریت ’’سنیوں‘‘ کی تھی(القاعدہ اور داعش کو سنیوں ہی میں شمار کیا جاتا ہے)۔اِن تین درجن بدقسمت افراد میں ایک استاد النمر بھی تھے، اس معروف شیعہ عالمِ...
January 05, 2016
جناب صدر کا ظہرانہ

مرحوم نوابزادہ صاحب کی طرح صدر ممنون حسین بھی شعر وادب کا اعلیٰ ذوق رکھتے ہیں اور گفتگو کے دوران شعر کے برموقع اور برمحل استعمال کا سلیقہ بھی۔ نواب زادہ صاحب تو ایک دور میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی مجلسِ احرار کے ترجمان ’’آزاد ‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے، موڈ میں ہوتے تو خود بھی مشقِ سخن فرما لیتے۔ تب ’’ناصر‘‘ تخلص کرتے تھے۔ کیا...
January 02, 2016
ٹرانسپیرنسی سیمینار اوروزیر خزانہ کی کنجوسی؟

جون 2013ء کے پہلے ہفتے جناب نوازشریف نے اپنی تیسری کابینہ تشکیل دی۔ الیکشن مہم کے دوران مسلم لیگ(ن) بجا طور پر یہ دعویٰ کرتی رہی تھی کہ ملک کوجو سنگین مسائل درپیش ہیں، اُن کے حل کیلئے اس کی قیادت وژن بھی رکھتی ہے، اس کے پاس ایجنڈا بھی ہے اور عملدرآمد کیلئے اہل اور تجربہ کار افراد کی ٹیم بھی۔ کابینہ کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم کا...
December 29, 2015
بھارت کےبارے میں، نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ؟

کابل سے دہلی جاتے ہوئے وزیراعظم مودی کا لاہور میں ’’سرپرائز‘‘ اسٹاپ اوور، اور وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بھرپور پذیرائی پر، حُب الوطنی کے اجارہ دار ہمارے کچھ دوستوں کی طرف سے اندیشہ ہائے دور دراز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سینئر کالم نگار (اور ٹی وی کے ممتاز تجزیہ کار) کو خطے میں امن کی ضرورت اور افادیت سے انکار نہیں، وہ مودی کو...
December 22, 2015
لودھراں سے کراچی تک، جماعت کی انتخابی حکمتِ عملی

مہمانوں کی تعداد اور ’’معیار‘‘ کے لحاظ سے اِسے شہر کی بڑی شادیوں میں شمار کیا جاسکتا تھا۔ ریاض احمد چوہدری کی صاحبزادی آسیہ ریاض کی اپنی بھی شخصیت اور شناخت ہے۔ احمد بلال محبوب کا ’’پلڈاٹ‘‘ (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی ) بیرونِ ملک بھی اپنی کریڈیبلٹی رکھتا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی کے ’’گیلپ...
December 19, 2015
پھر وہی سول ملٹری ریلیشن شپ کا مسئلہ

16دسمبر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی پہلی برسی پر یہ قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ تھا۔ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت شانہ بشانہ تھی۔(برادر محترم سینیٹر مشاہد اللہ خان کا اصرار اپنی جگہ کہ جمہوری معاشروں میں قیادت ایک ہی ہوتی ہے، منتخب قیادت) ملک بھر میں کروڑوں آنکھیں ٹی وی اسکرینوں پر مرکوز تھیں۔ کیسے کیسے مناظر تھے، ولولہ...
December 15, 2015
میرٹ اور صرف میرٹ، وزیرریلوےکا جواب

احسن اقبال نے ڈکٹیٹر کے دور کا تذکرہ کیا، جب آمریت کا سورج سوا نیزے پر تھا۔ میاں صاحب، ساری شریف فیملی کے ساتھ جلاوطن تھے۔ ایک حمزہ تھا جسے ڈکٹیٹر کی دست بُرد سے بچ رہنے والے کاروبار کی دیکھ بھال کے کئے پاکستان میں رہنے کی اِجازت ملی تھی۔ کہا جاتا ہے، شہباز صاحب جلاوطن ہونے کی بجائے لانڈھی جیل میں رہنے پر مصر تھے لیکن آخر کار...
December 12, 2015
بلدیاتی انتخابات ، 2018میں بھی یہی ہوگا

’’عمران خان سیاست کا دلچسپ کردار بنتے جارہے ہیں‘‘، سعد رفیق کے اس تبصرے کو، آپ چاہیں تو قدرے سخت کہہ لیں لیکن خان کے منہ سے ’’دھاندلی‘‘ کا لفظ اب واقعی مذاق بنتا جارہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر فرمایا،اب عام انتخابات سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی۔ ’’خان صاحب! بہت ہوچکی، خدا کے لئے اب بس کرو‘‘۔ لنچ پر کچھ دوست جمع تھے،...
December 08, 2015
CPEC۔ضروری احتیاطیں!

سابق سیکرٹری جنرل امورِ خارجہ جناب شمشاد احمد خان کا شمار پاکستان فارن آفس کے ذہین، دور اندیش، معاملہ فہم اور قومی مفادات کے حوالے سے جذباتی حد تک حساس سفارت کاروں میں ہوتا ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان کو مئی 1998کے وہ دِن یاد آئے ، جب انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان تاریخ کے نازک اور فیصلہ کُن دوراہے پر کھڑا تھا۔ امریکہ سمیت...
December 05, 2015
جماعتِ اسلامی کا کراچی وژن اور نائن زیرو

کراچی میں ہم جماعت اسلامی کے مہمان تھے۔ 5دسمبر شہرِ قائد میں ،جسے کبھی عروس البلاد اور روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتاتھا۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا دن ہے۔ یہاں عمران خان کی تحریکِ انصاف اور جناب سراج الحق کی جماعتِ اسلامی نے ایم کیو ایم کیخلاف اتحاد کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے دونوں نے ایک بڑی ریلی کی قیادت بھی کی، کبھی جماعتِ اسلامی یہاں...
December 01, 2015
پرانی صحبتیں یادآرہی ہیں

نوازشریف سے نفرت انتہا کو پہنچ گئی یا خان کو ناسٹلجیا نے آلیا؟ فرمایا، اِس سے تو مشرف حکومت کہیں بہتر تھی۔ 12اکتوبر 1999ء کو مشرف اور اس کے تین چار ’’رفقاء‘‘ نے ایک آئینی حکومت کا تختہ اُلٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تو خان صاحب سمیت بہت سوں کی دِلی مراد برآئی۔ 1996میں اس نے تحریکِ انصاف کی بنیاد رکھی تو وہ میاں صاحب اور محترمہ ، دونوں...
November 28, 2015
بلوچستان :’’مائنڈسیٹ‘‘ کا مسئلہ

کہنے والے نے سچ کہا، جنوبی ایشیا کی یہ عظیم اور قدیم مادرِ علمی نام کی حد تک ’’پنجاب یونیورسٹی‘‘لیکن حقیقت میں ایک قومی یونیورسٹی ہے، جو سارے پاکستان کابلکہ پوری ملّتِ اسلامیہ کا درد اپنے جگر میں رکھتی ہے۔ کتنی ہی قومی تحریکیں تھیں جن کا آغاز یہاں سے ہوا۔ سول اور فوجی آمریتوں کی گھٹن میں یہاں سے اُٹھنے والی جرأت اور جمہوریت...