Saleem Saafi - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
ہفتہ 27 شوال المکرم 1438ھ 22 جولائی 2017ء
سلیم صافی
جرگہ
July 22, 2017
میاں صاحب اور چوہدری صاحب

چوہدری نثار علی خان کی شخصیت کے کئی پہلوئوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ۔ انکی خودداری بعض اوقات حد سے بڑھ کر انا پرستی میں بدل جاتی ہے ۔ ان کی حساسیت بعض اوقات ان کو زودرنج بنا دیتی ہے ۔ ان کی تنہائی پسندی اور مخصوص طرز زندگی ٗ بعض اوقات ان کو غیرسیاسی اور ناقابل رسائی انسان بنادیتی ہیں ۔ ان کے مزاج کی ان جہتوں کا شاخسانہ ہے یا پھر...
July 18, 2017
نوازشریف، پاناما اور سی پیک

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی انتشار یا پھر مارشل لا کے نفاذ کے جو ممالک شدید متمنی ہیں ان میں امریکہ اور ہندوستان سرفہرست ہیں۔ اس میں بھی دو رائے نہیں ہوسکتیں کہ اس وقت اگر دنیا کا کوئی ملک پاکستان میں امن، سلامتی اور استحکام کا سب سے زیادہ متمنی ہے تو وہ چین ہے۔ یہ حقیقت بھی سامنے ہے کہ 1999 کے مارشل لاسے قبل امریکہ...
July 15, 2017
مائنس تھری۔ کیوں اور کیسے؟

میاں نوازشریف اور عمران خان ۔ سماجی حوالوں سے ایک دوسرے سے یکسر مختلف اور سیاسی حوالوں سے ایک دوسرے کے کتنے ہی بڑے مخالف کیوں نہ ہوں، حقیقتاً ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔ دونوں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ۔ دونوں کے مشکل دنوں کے ساتھی الگ اور اچھے دنوں کے الگ ہیں ۔ دونوں شاہانہ زندگی گزارتے ہیں اور دونوں کی طرز زندگی معلوم ذرائع آمدن سے...
July 11, 2017
اصل پاکستان اور ناقابل یقین انکشافات

گیلپ آف پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی پڑھنے اور پڑھانے والے ایک شائستہ انسان ہیں۔ ایک لفظ کی کمی گوارا کرتے ہیں اور نہ اضافہ ۔ جتنے لفظ درکار ہوں، ان میں ہی اپنی بات کرنے کا سلیقہ جانتے ہیں۔ وہ 1980ء سے پاکستانی عوام کے ذہنی رجحانات جاننے کے لئے سروے کے کام میں لگ گئے اور آج 37سال پورے ہونے کو ہیں کہ وہ یہی کام کررہے ہیں ۔...
July 06, 2017
فوج اورحکومت

ناممکن نہیں تو میاں نوازشریف کی پسند ناپسند کے معیارات کو سمجھنا مشکل ضرور ہے۔ میں نہیں جانتا کہ کیا خوبیاں دیکھ کر انہوں نے آرمی چیف کے منصب کے لئے جنرل قمر باجوہ کا انتخاب کیا۔ شاید دھرنا ون کے موقع پر بطور کورکمانڈر ان کی جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ پر مبنی رویہ وجہ بنی ہو، شاید ان کی ٹیم کے ایک اہم رکن کے ساتھ جنرل صاحب کی پرانی...
July 01, 2017
جنت جسے دوزخ بنا دیاگیا

میں قبائلی علاقوں کے چپے چپے میں گھوما ہوں ۔ان کی ہر وادی ، ہر پہاڑ اور ہر گوشہ مجھے عزیز ہے لیکن جہاں قلب و روح کو سب سے زیادہ سکون ملتا ہے ،ان میں ایک کرم ایجنسی ہے ۔ یہاں کا قدرتی حسن لاجواب ہے ۔کوہ سفید سے نکلنے والا حسین دریا، خوبصورت پہاڑ اور نظروں کو خیرہ کرنے والا سبزہ ۔ سردی میں وہاں جائیں تو برف کی چادر اوڑھے چنار کے درخت...
June 25, 2017
میاں نوازشریف کا ام الجرائم

میاں صاحب پھنس گئے ہیں اورماشاء اللہ بری طرح پھنس گئے ہیں ۔لیکن الحمدللہ میاں صاحب کو پھنسوانے کا کریڈٹ کسی اور کو نہیں خود میاں نوازشریف کو جاتاہے ۔ یہ توانہیں دھرنا بردار اپوزیشن نے اپنا کام کرنے نہیں دیا ورنہ تو میاں صاحب کب کا اپنے آپ کو پھنسواچکے ہوتے۔ اپنا ریکارڈ تو ان کا زیادہ سے زیادہ ڈھائی سال حکومت کرنے کا ہے لیکن اب کی...
June 20, 2017
کچھ تذکرہ اپنے جرائم کا

پاکستان اور افغانستان سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی تشکیل کے آخری مراحل میں ہے جس کا عنقریب اعلان کردیا جائے گا۔ اس پالیسی کے نتیجے میں یقینا پاکستان پر دبائو بڑھے گا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق پالیسی ایک ساتھ بنائی جارہی ہے۔ یہ پالیسی ٹرمپ حکومت بنا رہی ہے اور وہ پاکستا ن پر اتنے...
June 17, 2017
دو ٹکے کی تحقیق

پی ٹی آئی اس حکمت عملی پر خراج تحسین کی مستحق ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران اس نے سیاست اور الزام تراشی کے سارے کھیل کو اس ہوشیاری کے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور کسی حد تک پیپلز پارٹی کے کورٹ میں رکھا کہ خود اس کی پارٹی کی اندرونی حالت اورخیبر پختونخوا کی ناکام ترین حکومت کی طرف کسی کی توجہ کو جانے ہی نہیں دیا ۔ مجھے یقین ہے کہ اگر پی ٹی...
June 10, 2017
ذرا سوچئے

ذرا سوچئے ! پاکستان کا کئی ہزار کلومیٹر رقبے پر محیط اور کئی لاکھ انسانوں کی آبادی پر مشتمل علاقہ ایسا ہے کہ جو ہے تو پاکستان کا حصہ لیکن وہاں پر پاکستان کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا ۔پاکستان کے اس محروم اور پسماندہ علاقے کے منتخب اراکین پارلیمنٹ پورے پاکستان کیلئے تو قانون سازی کرسکتے ہیں لیکن ان لوگوں کیلئے نہیں کرسکتے جنہوں نے...
June 06, 2017
پی ٹی آئی ۔پی پی پی یا مسلم لیگ(ق)

میں پی ٹی آئی کونئی مسلم لیگ (ق) سمجھ رہا تھا اور میں نے ہی اسے نئی مسلم لیگ (ق) کا نام دیا تھا۔وجہ یہ تھی کہ یہاں مسلم لیگ (ق) کی تمام خصوصیات دیکھنے کو ملتی تھیں۔ مثلاً مسلم لیگ (ق) اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ تھی اور گزشتہ چھ سال سے یہ خدمت پی ٹی آئی بدرجہ اتم سرانجام دے رہی ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ (ق) میں ایجنسیاں افراد کو شامل کرواتی اور عہدے...
June 03, 2017
نوازشریف اور عمران خان نیازی

میاں نوازشریف اور عمران خان کی لڑائی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ان کی خاطر ایک دوسرے سے لڑنے والوں کی منطق سمجھ میں نہیں آتی ۔ کیونکہ طریق واردات کا فرق تو ہوسکتا ہے لیکن دونوں کی طرز زندگی اور سیاست میں فرق کرنا مشکل ہے ۔ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں اپنے اردگرد کھوٹے سکوں کو جمع کرکے اپنی اپنی سیاسی دکان لگائے ہوئے ہیں...
May 30, 2017
عرب ایران تنازع۔ پاکستان کیا کرے؟

سعودی عرب کی زیرسرپرستی اسلامی ممالک کا جو اتحاد بن رہا تھا، اس سے متعلق 14جنوری 2017کو روزنامہ ’’جنگ‘‘ میں ’’راحیل شریف اور عرب اتحاد ‘‘ کے زیرعنوان ’’جرگہ‘‘ میں عرض کیا تھاکہ :’’دوسری حقیقت یہ ہے کہ یہ اتحاد بظاہر سعودی بنارہے ہیں لیکن اصل سرپرستی امریکہ کررہا ہے ۔ حکومت پاکستان اور دیگر ممبر ممالک کے ساتھ سعودی عرب نے جو...
May 27, 2017
مکافات ِ عمل

اللہ نے زندگی میں ہمیں یہ دن بھی دکھانے تھے کہ امریکہ اور سعودی عرب مل کر مذہبی انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ اتحاد بنائیں اور سعودی دارالحکومت ریاض میں اربوں کی لاگت سے انسداد انتہاپسندی کا مرکز قائم ہو، جس کا افتتاح ڈونلڈ ٹرمپ کریں ۔ ابھی چند سال قبل کی تو بات ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں عرب ممالک مولانا مودودی ، سید قطب اور...