Saleem Yazdani - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
سلیم یزدانی
May 25, 2016
پاک امریکی تعلقات میں کشیدگی

صدر باراک اوباما اپنے 8سالہ دور کے آخری مرحلے سے گزر رہے ہیں، وہ چینج کا نعرے لیکر آئے تھے اور امریکن قوم کو امن کے ذریعہ عظمت کی نئی راہ پر گامزن کرنا چاہتے تھے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ نہ ان کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں استحکام پیدا ہوا نہ افغانستان میں انکی امن کی منصوبہ بندی اور سوچ کامیاب ہوسکی۔ امریکہ بلکہ امریکہ کے دوست...
October 22, 2015
کسی بھی نفع یا نقصان پر حیرت کریں کیا

میں نے لاہور کے این اے 122 کے انتخاب کا منظر دیکھا ۔ ایسا جوش و خروش تو جنرل الیکشن میں بھی نہیں ہوتا عام تاثر یہ تھا کہ نواز شریف کی پارٹی الیکشن میں کامیاب ہوجائے گی۔ میں اس علاقے میں تین سال رہا ہوں اور یہاں کے لوگوں کے MINDSET سے واقف ہوں۔ میں جب ریڈیو پاکستان لاہور میں سینئر پروڈیوسر تھا تو گڑھی شاہو کے متصل علاقے تیزاب احاطے میں...
August 28, 2015
تیرے محیط میں کہیں جوہر زندگی نہیں

ایک آدمی ایک غلطی ایک دفعہ کرتا ہے لیکن اگر وہی غلطی وہ دوبارہ بھی کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک نااہل آدمی ہے وہ اس ذمہ داری کا متحمل نہیں ہوسکتا جس کی ادائیگی کے دوران وہ باربار غلطیاں کرتا ہے پاکستان 1947ء میں وجود میں آیا وہ زمانہ تھا اور آج کا دور ہے پاکستان کے حکمراں انتظامیہ اور ارباب حل و عقد ایک جیسی روش اختیارکئے...
August 09, 2015
اب اعتبار کس پر کریں

عوام کے اجتماعی شعور کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔ حالانکہ یہ جانتے ہوئے بھی سیاستدان لیڈر اور اپنے آپ کو بیدار مغز سمجھنے والے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی چالوں اور رویوں کو عوام نہیں سمجھتے ایسا سوچتے ہوئے وہ بڑی غلطی کررہے ہوتے ہیں۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہر چال کے پیچھے کوئی اور ہے حکم کہیں سے آرہا ہے اور حکم نامہ جاری کہیں اور سے...
February 21, 2015
مشکلات پیدا نہ کریں

آج جو پاکستان کی غیر مستحکم صورتحال ہے، اس کی ذمہ دار ریاستی اداروں کی نااہلی اور حکومت میں وزیراعظم صاحب کے رفقاء کار کا ریاست کو چلانے کے آرٹ سے ناواقف ہونا ہے، ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو ماضی میں ان کی حکومتوں کو گرانے کا سبب بنے تھے، ریاست چلانے کے حوالے سے ان کی سوچ نہیں بدلی۔ ان کے عمل اور سوچ میں زمینی حقائق کو دیکھتے...
January 31, 2015
سحر قریب ہے دل سے کہو نہ گھبرائے

یہ سب سے بڑی سچائی ہے کہ اس دن سے ہی جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بچوں کو شہید کیا گیا ایک دل گرفتگی کا عالم ہے پوری قوم غم سے نڈھال ہے 20جنوری کو سانحہ پشاور کا چہلم تھا۔ مائیں گلے مل مل کر رو رہی تھیں بین کررہی تھیں ان کا رونا اور آہیں سن سن کر کلیجے پھٹ جاتے تھے قوموں کی زندگیوں میں ایسے دن آتے ہیں جو تاریخ کا رخ موڑ دیتےہیں...
January 18, 2015
بروقت فیصلہ

اگر فیصلے وقت پر نہ کئے جائیں تو اس کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور اس حقیقت کو وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سمجھنا چاہئے اس لئے بھی کہ ماضی میں ان کی حکومتیں اسی لئے گئیں کہ انہوں نے وقت پر فیصلے نہیں کئے تھے اگر میں اس کی تفصیل میں جائوں تو میرا یہ کالم سیاسی تاریخ نظر آنے لگے گا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں نہ ہوں کہ کوئی...
January 03, 2015
بہت آباد تھے ہم خانۂ ویرانی سے پہلے

میں جیکب لائن سیکنڈری اسکول میں پڑھتا تھا۔ یہ 1951ء سے 1956ء کے درمیان کا عرصہ تھا۔ وہ بھی کیا وقت تھا، استاد ایسے شفیق و مہربان، قابل اور ایسی محنت اور لگن سے پڑھاتے کہ لگتا جو کچھ ان کے خزانۂ علم میں ہے، سب کچھ وہ عطا کر دیں گے۔ ان میں بنگالی اساتذہ بھی تھے اور ہمارے ساتھ بنگالی لڑکے بھی پڑھتے تھے۔ ایک دوسرے کے ساتھ شیر و شکر ہوتے، نہ...
November 13, 2014
سیاست بچوں کا کھیل نہیں ہے

وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں نے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا ہے۔ اب اگر زمینی حقائق پر غور کیا جائے تو اُن کا یہ کہنا سو فیصد درست ہے پاکستان میں معاشی، معاشرتی اور سیاسی عد م استحکام پیدا ہوا ہے۔ ان دھرنوں سے جو پاکستان کی سیاست میں احتجاجی اکھاڑ پچھاڑ کی خطرناک صورتحال ہے اس نے ریاست کے وجود اور سلامتی کو غیر...
September 21, 2014
سلامتی کا راز

ان کا نام اکثر جلدی جلدی ہمارے قومی پریس میں چھپتا رہا ہے اور یہ امریکہ کے ان فوجی جرنلوں میں سے ہیں جن کی رائے اور تجرئیے کو اہمیت دی جاتی ہے ان کا نام جنرل مارٹن ڈمپسی ہے۔ یہ امریکی فوج کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ عراق کی فوج کا نصف حصہ ایسا ہے کہ وہ داعش کا مقابلہ نہیں کر سکتا، ان کی تربیت اور...
August 28, 2014
ڈرامائی انٹری

امریکہ پاکستان کے معاملات میں ملوث نہ ہو۔ عمران خان نے تند تیز لہجے میں امریکہ کو وارننگ دی تھی امریکہ نے اس کا جواب نرم دھیمے لہجے میں دیا کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا اپنا موقف بیان کرتے ہوئے امریکہ نے کہا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کی حکومت سے مل کر اس لئے کام کرتا رہے گا کہ پاکستان کی منتخب حکومت ہے...
August 21, 2014
شکرپڑیاں کا میچ

آج جس صورتحال سے پاکستان دوچار ہے اس کی بڑی وجہ وہ عدم توازن ہے جو ریاست کے اداروں کے درمیان روا رکھا گیا ہے۔ اداروں کو چلانے والے آئینی حدود کو مسمار کررہے ہیں۔ آئین اس لئے ہوتا ہے کہ ملک میں اس کی روح کے مطابق عملدآری قائم کی جائے جہاں آئین و قانون کے مطابق امور ریاست نہیں چلائے جاتے وہاں نہ امن و امان قائم ہوسکتا ہے اور نہ...
July 26, 2014
یہ وقت کیا چال چل گیا ہے

اس قسم کی اطلاعات حقیقت پر مبنی بھی ہوسکتی ہیں کہ وزیر اعظم نوازشریف کا ان دنوں سعودی عرب جانا صرف عمرے کے لئے نہیں ہے اس کے پس منظر میں کچھ اور بھی ہے جو وہاں ان کی مصروفیات سے ظاہرہورہا ہے۔ لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اس پوزیشن میں آج نہیں ہے کہ وہ امریکی ذہن کو پاکستان کے حق میں بدل سکے وہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں ہونے والی...
July 19, 2014
سیاسی منظر بدل رہا ہے

جب افغانستان میں صدارتی الیکشن میں دھاندلی کا شور اٹھا اور عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کے نتائج ماننے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان میں متوازی حکومت بنائی جائے گی کابل میں احتجاج ہونے لگا امریکہ کی وزارت خارجہ اور پینٹگان کے دفا عی امور کے ماہرین میں کھلبلی مچ گئی۔ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال امریکہ...