Sardar Ahmed Qadri - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
سردار احمد قادری
May 14, 2013
مُبارک ہو

پاکستان کے قومی الیکشن مکمل ہوجانے پر سب سے پہلے ملک کی مذہبی سیاسی جماعتوں کو مبارک باد دینے کا موقع ہے کیونکہ یہ مبارک باد ان کی ہمت مردانہ اور جرأت قلندرانہ کے لئے ہے، پے در پے کئی انتخابات میں مسلسل ناکام ہونے اور شکستیں کھانے اور کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود وہ ابھی تک میدان سیاست میں ڈٹی ہوئے ہیں اور آئندہ بھی...
May 07, 2013
سلطانی ٴجمہور

سچ تو یہ ہے کہ ہمیں بادشاہوں کی عادت پڑ گئی ہے۔ یہ صدیوں کی عادت چند سالوں اور عشروں میں ختم نہیں ہوسکتی۔ یہ طبیعت اور فطرت کا حصہ بن جاتی ہے۔ ایک مسلمان عوام کی تاریخ ہے، ایک مسلمان حکمرانوں کی تاریخ، مسلمان عوام کی تاریخ میں امت مسلمہ کے عالم ہیں، دانشور ہیں، فقیہ ہیں، محدث ہیں مُفسر ہیں، صوفی ہیں، اہل اللہ، غوث ، قطب اور ابدال...
April 30, 2013
اتفاقات

ہالینڈ کے (DEN HAAG) شہر دی ہیگ میں موسم گرما کی ایک دھنک رنگ خشک شام تھی۔ یہ 1992ء کی بات ہے، ہم کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کے لئے نکلے تھے، پاک فوج کے اس نوجوان ریٹائرڈ بانکے اور سجیلے میجر نے جس نے حال ہی میں فوج کی نوکری کو چھوڑ اتھا، جنرل ضیاء الحق کی آمریت اور مارشل لاء کے دور کا تذکرہ چھیڑ دیا۔ (ریٹائرڈ) میجر انوار الحسن علوی نے چلتے...
April 23, 2013
استاذُ الاساتذہ

درمیانہ قد، بھرا بھرا سا جسم، چمکتی کشادہ آنکھیں جن سے ذہانت جھلکتی تھی، سرخ و سفید چہرہ، کشادہ پیشانی، بات بات پر محبت و شفقت کی آمیزشن میں گندھی ہوئی مسکراہٹ بکھیرتے ہوئے خوبصورت اور دلنشیں انداز میں مشکل سے مشکل موضوع کو آسان انداز میں واضح کرنے والے ماہر علوم ادیان، یہ ہیں ہمارے محترم و مکرم استاد گرامی جناب ڈاکٹر بشیر احمد...
April 16, 2013
لنگاہ صاحب

یہ ایک خصوصی پرواز تھی۔ ہوائی جہاز پر پاکستان کا وزیراعظم اپنے وزراء اور وفد کے دیگر ارکان کے ہمراہ سفر کر رہا تھا۔ پی آئی اے کا جہاز شمالی کوریا سے ”عوامی جمہوریہ چائنا“ کی طرف محو پرواز تھا۔ حسب معمول جہاز پر پرائم منسٹر کے لئے خصوصی طور پر علیحدہ انتظام تھا۔ جہاں وہ وقتاً فوقتاً اپنے وفد کے ارکان کو باری باری بلا کر ان سے باتیں...
April 09, 2013
شخصیت

تاریخ کا سبق یہی ہے کہ ہر دور میں کوئی اہم واقعہ کسی اہم شخصیت کے اثر کی وجہ سے رونما ہوتا ہے۔ تاریخ کا رخ موڑنے اور حالات کا دھارا تبدیل کرنے کے اور بھی بہت سے عوامل ہوتے ہیں اور بھی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن بالآخر ان تمام واقعات و حالات کے پیچھے قوت محرکہ اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی ایک شخصیت ہوتی ہے۔ جسے قائد، لیڈر رہنما...
April 02, 2013
پارٹی یا پراپرٹی

جاہل وہ نہیں ہوتا جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتا، حقیقت میں جاہل وہ ہوتا ہے جو جانتے بوجھتے ہوئے جاہل رہنا چاہتا ہے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ اس انسان سے وہ جانور بہتر ہے جسے اپنی عزت نفس کا احساس ہوتا ہے اور وہ اپنی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتا۔ اونٹ جیسا آرام سے ہینڈل کیا جانے والا جانور اور کوئی نہیں۔ ایک سات ،آٹھ سال...
March 26, 2013
شعلہ بیان

وہ شخص تلوار کا دھنی بھی تھا اور بلا کا خطیب بھی، اس کا تعلق ایران سے تھا، لیکن فارسی اور عربی زبان پر اس کو عبور حاصل تھا۔ وہ جیسے ایک ماہر اور قابل جرنیل کی طرح اپنی سپاہ کو میدان جنگ میں استعمال کرنے کا ہنر جانتا تھا۔ اس طرح وہ گفتگو اور خطابت کے فن سے بھی آگاہ تھا۔ وہ جانتا تھا کہ لوگ صرف تلوار کے وار سے ہی گھائل نہیں ہوتے بلکہ...
March 19, 2013
اچھوت

فتح مکہ کے بعد ان کے قتل کا فیصلہ ہوچکا تھا، بظاہر معافی کا کوئی امکان نہیں تھا۔ یہ ان پندرہ مرد اور عورتوں میں سب سے پہلے تھے جن کے متعلق حکم ملا تھا کہ یہ جہاں بھی ملیں ان کو قتل کردیا جائے۔ ”کیا حرمِ کعبہ میں بھی؟“ اس سوال کے جواب میں میرے آقا سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ بیت اللہ کے پردے میں بھی چھپ جائیں...
March 12, 2013
تنگی ¿ داماں

موجودہ پاکستان کی مذہبی، سیاسی جماعتوں کی صورت حال دیکھ کر مجھے 1977ءکی صورت حال یاد آجاتی ہے۔ مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے پورے دور حکومت میں اپوزیشن کا کردار اسبملی میں مذہبی رہنماو ¿ں مولانا شاہ احمد نورانی، مفتی محمود اور پروفیسر عبدالغفور احمد نے ادا کیا۔ لیکن جب بھٹو صاحب نے خلاف توقع 1977ءکے آغاز میں انتخابات کا اعلان کیا تو...
March 05, 2013
اُمراءو سلاطین

دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے وہ مسلمان جن پر ان جیسے مسلمان حکمران جمہوری طور پر یا خاندانی شہنشاہیت کی وجہ سے مسلط ہیں اس حقیقت کو جتنا جلد سمجھ سکیں اتنا ہی بہتر ہے کہ ان کے حکمرانوں کیلئے نہیں ان کے لئے ریاست کے قوانین کا احترام ضروری ہے۔ لیکن اس کا کیا کریں کہ 14 صدیوں سے (خلافت راشدہ کو چھوڑ کر) مسلمانوں کو ان کے حکمران ہمیشہ...
February 26, 2013
تضحیک

ہنسنا مسکرانا اچھی بات ہے اس سے دیکھنے والوں پر اچھا اثر پڑتا ہے بلکہ مسکرانے والے کی اپنی صحت میں بھی بہتری کے آثار پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔لیکن اس طرح ہنسنا کہ جس سے کسی کی دل آزاری ہو کسی بھی طرح کسی بھی مہذب معاشرے کی تہذیب کسی مذہب اور کسی سلجھے ہوئے ماحول میں پسندیدہ نہیں ہے۔ دنیا جاہلوں سے بھری پڑی ہے۔ اس میں ان پڑھ جاہل...
February 19, 2013
اپنا دیس؟

وزیر صاحب کے چہرے پر تشویش اور تفکرات اور پریشانی کے اثرات واضح اور نمایاں تھے، وہ بڑے دکھ اور درد سے وطن عزیز پاکستان پر مسلط قرضوں کی کہانی دل گداز اور کربناک انداز میں سنا رہے تھے یہ میاں محمد نواز شریف کے دوسرے دور حکومت کی بات ہے جناب اسحق ڈار انگلستان میں پاکستانی نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے اور ہمیں بتا رہے رہے تھے کہ اگر ہم...
February 12, 2013
حکمران گَر

کسی بھی ملک پر حکومت کرنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک یہ کہ خود کسی طریقے سے حکومت کرنے کا اختیار حاصل کیا جائے دوسرا کہ جو لوگ حکومت کرتے ہیں ان لوگوں پر اختیار حاصل کیا جائے اور گھر بیٹھ کر روحانی طور پر حکومت کرنے کا تجربہ کیا جائے۔ پہلا طریقہ بھی آسان نہیں لیکن دوسرا طریقہ اس سے بھی مشکل اور زیادہ محنت و مشقت طلب ہے۔ کیونکہ اس میں جہد...