| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
سینیٹر(ر) طارق چوہدری
May 09, 2017
انڈیا، امریکہ اور افغانستان

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی وفد لے کر افغانستان گئے تھے۔ انہوں نے افغان حکومت اور پارلیمانی نمائندوں سے وسیع پیمانے پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔ انہیں واپس آئے ایک دن ہی گزرا تھا کہ افغانستان کی فوج نے ان کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔ افغان حکومت سے امن کی امید باندھنا نری حماقت ہے۔ ان کی کمزوری اور...
May 04, 2017
دیکھ کبیرا رویا!

شب ِ زفاف دلہا میاں حجرئہ عروسی میں آئے تو ان کے پیچھے پیچھے پالتو بلی بھی کمرے میں چلی آئی، دلہا کے لئے میز پر رکھے دودھ کے گلاس کی طرف لپکی، تو نوشا میاں نے بلی سے مخاطب ہو کر کہا باہر جائو، بلی نے سنی اَن سنی کر دی، وہ پھر سے بولا یہ دوسری مرتبہ ہے میں کہتا ہوں کمرے سے باہر نکلو، مگر دودھ کے لالچ میں بلی نے سن کے نہیں دیا تو اس نے...
April 18, 2017
پتھروں کو آزاد کرو!

یہ کلبھوشن یادیو نہیں، بلکہ انڈیا اور اس کی خطرناک ایجنسی ’’را‘‘ ہے، جو عالمی امن خصوصاً علاقائی امن کے لئے سب سے سنگین اور قریب تر خطرہ ہے۔ پاکستان ان انسان دشمن بھیڑیوں کا پہلا اور اولین نشانہ ہے، اس لئے کہ ان کے مقابلے میں چھوٹا ملک ہونے کے باوجود علاقے میں انڈیا کی برتری تسلیم کرنے سے انکاری ہے، اس نے حجم سے متاثر ہوئے بغیر...
April 04, 2017
ہمارے دوستو،احتیاط !

اب بعض ایسی سچائیاں پیدا ہو رہی ہیں، جن سے انکار ممکن ہے نہ فرار ہوا جا سکتا تھا، قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا ’’پاکستان اس دن بن گیا تھا، جب پہلا مقامی فرد مسلمان ہوا۔‘‘ اجنبی کو تو آپ گھر سے نکال سکتے ہو، اس کو واپس اپنے وطن بھیجنے کی بات کر سکتے ہو لیکن جو گھر کا فرد خاندان کا حصہ ہے اس کا کیا کرو گے؟ اس کے ساتھ سانجھ...
March 28, 2017
ہم چشموں کی گواہی …!

ہفتے کے دن 25مارچ 2017ء پاکستان بھر کے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ’’کرکٹ ورلڈ کپ‘‘ جیتنے کی خوشی میں، اس کی سلور جوبلی منائی جا رہی تھی۔ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی اپنے کپتان کے ساتھ ’’جیو ٹی وی‘‘ پر رات دس بجے نمودار ہوئے، ان کے چہرے جوش و مسرت سے اس طرح دمک رہے تھے، جیسے فاتح ٹیم ورلڈ کپ اٹھائے ابھی اس کھیل کے میدان سے باہر آئی ہو،...
March 21, 2017
انصاف نہ ملے تو؟

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نوجوان عرفان جٹ کی دعو ت پر 2007ء میں تحریک انصاف کے تعارفی اور تنظیمی امور کیلئے بہت سے دیہات میں جانا ہوا‘ ان دیہات میں زیادہ تر جاٹ برادری آباد ہے۔ ہر دیہات کے لوگوں کو امن و امان کے حوالے سے بہت شکایت تھی‘ چوری اور ڈاکے سرشام شروع ہو جاتے‘ معمولی مزاحمت پر لوگوں کو قتل کر دیا جاتا‘ دس برس گزرنے اور تین حکومتیں...
March 14, 2017
افتخار فیرو ز- THE LEGEND

والد نے ان کا نک نیم ڈھلی رکھ چھوڑا تھا، اس لئے کہ وہ ابتدائے عمر سے ہی ڈھیلا ڈھالا دکھائی دیتا، اس میں ہوشیاری اور چالاکی تو دور کی بات بیداری بھی پوری نہ تھی نیم خوابیدہ کچھ کھویا کھویا بلکہ سویا سا معلوم ہوتا، اس کی زبان میں تھوڑی سی لکنت بھی تھی، ان کے دونوں بڑے بھائی اقبال فیروز اور اعجاز فیروز اپنے دور کے مانے ہوئے مقرر تھے،...
February 21, 2017
دہشت گردی کی ریورس انجینئرنگ

زیادہ تر ترقی یافتہ اور دولت مند قوموں نے جن میں امریکہ اور یورپ پیش پیش تھے، سائنس کے علم اور ریسرچ پر بھاری رقوم خرچ کیں، اس کے نتیجے میں جدید ٹیکنالوجی تک رسائی ملی جس سے انہوں نے اپنی قوموں کے تحفظ اور انسانوں کی سہولت کیلئے نئی نئی ایجادات کیں، ہر میدان میں صحت، رسل و رسائل، جنگ اور امن کی ٹیکنالوجی سب سے بڑھ کر اطلاعات اور...
February 07, 2017
امریکی صدر اور شیرے کی انگلی

آپ لوگ تو خیر مجھے شیطان سمجھتے ہی ہوں گے اس لئے کہ آپ کو میرے متعلق یہی باور کرایا گیا ہے مگر یہ واقعہ ہے کہ میں خود پہروں اپنے متعلق یہ سوچتا رہ جاتا ہوں کہ آخر مجھ کو شیطان کیوں کہا جاتا ہے مگر یہ بات کبھی میری سمجھ میں نہیں آئی۔ ابھی حال ہی کا ذکر ہے کہ ایک صاحب سے میں انسانی شکل میں ملا اور ان سے صاف صاف کہہ دیا کہ بھائی میں...
January 24, 2017
Scarecrow

جدید امریکہ کی سوا تین سو سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی انتخاب کے نتائج سے پورا ملک اور اتحادی بوکھلائے ہوئے ہیں اور ان میں کھلبلی مچ گئی ہے‘ نہ جیتنے والوں کو اس جیت کی امید تھی نہ ہارنے والے اس کی توقع کرتے تھے۔ ٹرمپ کے جیتنے میں ’’ایف بی آئی‘‘ نے پراسرار مگر اہم کردار ادا کیا‘ ایف بی آئی امریکہ میں اندرون ملک...
January 03, 2017
روبرو

قائداعظم محمد علی جناح جدید دور کے عظیم رہنما تھے، بہترین تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، وکالت کا پیشہ اختیار کیا تو ہندوستان کے طول و عرض میں کوئی ان کا ثانی نہیں تھا، سیاست میں اصول، دیانت داری اور شفافیت کی علامت تھے، مسلمانوں اور ہندوئوں میں امن کے سفیر کہلاتے، برصغیر کی سیاست سے دلبرداشتہ ہو کر برطانیہ چلے گئے، کئی...
December 27, 2016
نیب کے نام!

بلوچستان میں رشوت خوری اور خوردبرد کے بہت بڑے واقعہ کے مرکزی ملزم سابق صوبائی سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ان کے فرنٹ مین ’’سہیل مجید شاہ‘‘ کی پلی بارگین (سودا کاری یا مک مکا) کی درخواست نیب نے دو ارب روپے کے عوض منظور کر لی ہے۔ چیئرمین نیب قمر الزمان کی صدارت میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بھی اس سودا کاری کی منظوری دے دی ہے۔...
December 20, 2016
تمہی دوا دینا!

پاکستان کی مختصر تاریخ دردناک واقعات اور الم انگیز سانحات سے بھری ہوئی ہے۔ ہجرت کی خون ریزی اور حالیہ دہشت گردی کی غارت گری تک ایک سے ایک مصیبت او رغم کی کہانی ہے‘ درد انگیز اور جگر خراش‘مگر 16دسمبر 1971ء سقوط ڈھاکہ اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی ؎مصائب اور تھے پر جی کا جاناعجب اک سانحہ سا ہو گیا ہےجی ہاں! مشرقی پاکستان میں دشمن کے...
December 06, 2016
خدا کرے اب ایسا نہ ہو

پاکستان کی سیاست میں انہونی کا دھڑکا لگا ہی رہتا ہے‘ اس لئے پوری قوم کو سیاست کی دنیا میں اندیشہ ہائے دور دراز کی عادت سی ہو گئی ہے‘ وطن عزیز کی ستر سالہ عمر عزیز میں چار دفعہ مارشل لاء لگ چکا ہے۔ ہر مارشل لاء کیلئے زمین ہموار اور میدان تیار کرنے والے خود حکمران اور سیاستدان ہی تھے۔سیاست کے کھیل میں ہم نے کوئی ’’امپائر‘‘ مقرر...