Sikandar Hameed Lodhi - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
سکندر حمید لودھی
معا شی حقائق
May 22, 2017
معاشی ترقی کے چارٹر کی اشد ضرورت؟

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ ترقی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ یہ سوچ ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے لیکن اس کے لئے پچھلے 25-30سال کے سیاسی حالات اور واقعات کو نظر انداز کرنا ہوگا۔ جس کی وجہ سے ہمارا ملک نہ تو ایشین ٹائیگر بن سکا اور نہ ہی خوشحالی کے سفر کا صحیح معنوں میں آغاز ہوسکا۔اس سارے عرصے میں ملک میں...
May 15, 2017
انصاف کا بحران اور ادارہ محتسب؟

کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار عدل وانصاف کے اداروں کی کارکردگی پر ہوتا ہے اور اس کے باعث معاشرے میں بددلی اور مایوسی کا رجحان روکنے میں مدد ملتی ہے ۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اس حوالے سے ایک ایسا میکنزم یا نظام موجود ہے جس سے معاشرے میں ہر شہری کو عدالتوں سے لیکر انصاف کی فراہمی کے تمام اداروں سے انصاف کے نام پر...
May 08, 2017
مفاہمت کی سیاست، وقت اور حالات کا تقاضا

پاکستان کے سیاسی حالات میں گرما گرمی میں اضافہ کسی بھی لحاظ سے ملکی حالات اور معیشت کے لئے صحت مند رجحان نہیں ہے، ایسی صورتحال سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار بلکہ تمام شعبے متاثر ہوتے ہیں، جس سے قومی ترقی کے اہداف پورے کرنے میں کئی رکاوٹیں حائل ہوجاتی ہیں۔ ایسے حالات میں قومی سطح پر مفاہمت اور رواداری کا رجحان پیدا کرنے کے لئے...
May 01, 2017
کرپشن فری جمہوریت کیسے ممکن ہے؟

پاکستان میں سیاسی موسم ایسے ہی بدلتا رہتا ہے جیسے قدرتی موسم ہر روز بدلتا ہے، کبھی گرمی ،کبھی بارش اور کبھی کبھار آندھی طوفان، سیاسی فرنٹ پر بھی پاناما فیصلے سے قبل جو طوفان آنے کا اندیشہ تھا۔وہ تو ختم ہوگیا ہے، اب عمران خان اور نواز شریف حکومت میں ایک اور محاذ پر لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے جس میں مارا بے چارا وہ شخص جائے گا جس نے...
April 24, 2017
اللہ کرے ایسا نہ ہو؟

عدالت عالیہ نے بالآخر تاریخی پاناما کیس کا غیر معمولی فیصلہ سنا دیا۔ جس کے بارے میں سارے ملک میں ایک طبقہ بڑا ہی خوش اور دوسرا طبقہ حیران و پریشان ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔ فیصلے کے مندرجات کے مطابق بظاہر وزیراعظم اور ان کے خاندان کی ہر لحاظ سے سرزنش کی گئی ہے لیکن قانون کی زبان سمجھنے والے کافی تعداد میں لوگ اس سے متفق نظر نہیں...
April 17, 2017
60سال کی عمر کے افراد کہاں جائیں

پاکستان میں پاناما کا فیصلہ آئے یا نہ آئے، بہرحال ماہ جون کے پہلے ہفتے میں نئے مالی سال کے بجٹ کا اعلان متوقع ہے جس کے لئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکہ جانے کے لئے تیار ہے جہاں نئے مالی سال کے بجٹ کی گائیڈ لائن اور عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے حوالے سے کئی اقدامات اور...
April 10, 2017
پاناما فیصلے سے پہلے انتخابی بجٹ کی تیاری

مسلم لیگ کی حکومت نے پاناما کیس کے فیصلہ کے دبائو کو نظر انداز کرتے ہوئے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے جو کہ بنیادی طور پر ایک مکمل سیاسی اور انتخابی بجٹ ہوگا جس میں ووٹرز اور خاص کر نوجوانوں اور خواتین کے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی مہارت سے ایسے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا جسے یقینی طور پر مخالف سیاسی...
April 03, 2017
کچھ نہ کچھ تو ہونے والا ہے؟

عمران خان کی آرمی چیف سے حالیہ ملاقات بالکل ایسے حالات کی غمازی کر رہی ہے جیسے اگلے دو تین ماہ میں سیاسی نظام میں باہمی رضامندی سے کچھ بہتر ہی ہونے والا ہے، جس کا کسی کو پتہ نہیں ہے کہ کیا ہونے والا ہے، کس کے ساتھ کیا ہوگا اور کس کو کیا ملے گا۔ پاکستان میں چونکہ کارخانے چلیں یا نہ چلیں، افواہ ساز فیکٹریاں اور کارخانے چلتے رہتے ہیں۔...
March 27, 2017
یوم پاکستان کے بعد اچھی امیدوں کا انتظار

77ویں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم اورافواج پاکستان نے ملی جذبے کے اس دن کے حوالے سے نہ صرف قومی تقریبات کااہتمام کیا بلکہ ہر شہر میں سیاسی سے زیادہ قومی جذبے کااظہار دیکھنےمیں آیا۔ کاش پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرنے اور ملک میں معاشی انصاف کی فراہمی کے لئے بھی قومی سطح پر ہماری سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے ہٹ کر قومی سوچ...
March 13, 2017
پریمیم بانڈ کا اجراءاور حکومت کے لئے چیلنج

حکومت نے نئے سال کے بجٹ کے حوالے سے کچھ نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے جس میں سرفہرست پہلی بار انعامی بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے تحت وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چند روز قبل پہلے مرحلہ میں 40ہزار روپے کے پریمیم بانڈز کے اجراء کے...
March 06, 2017
الیکشن کمیشن پارٹیوں سے منشور کا اعلان کرائے

پاکستان میں عملی طور پر2018ءکے انتخابات کی غیراعلانیہ سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔ تمام قومی سیاسی جماعتوں نے اپنےاپنے امیدواروںکے انتخاب کے لئے تو کام کا آغاز کردیا ہے مگر کسی بھی پارٹی کے منشور کے بنیادی نکات اور خدوخال پر کسی کا بھی کوئی بیان سامنے آیا ہے اور نہ ہی کوئی دعویٰ۔ حالانکہ جمہوری ممالک میں سیاسی پارٹیاں پہلے عوام اور...
February 20, 2017
معاشی استحکام کے لئے ناگزیر مشورے

پاکستان کے استحکام اور معاشی ترقی کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ سازش کی حکمت عملی کے تحت پچھلے ہفتے چاروں صوبوں میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات ہوئے جس سے ریاست کے تمام اداروں اور قومی سطح پر ہر ایک کے لئے پریشانی اور فکر بڑھ گئی کہ آخر پاکستان نےچین کے ساتھCPECکا معاہدہ کیا کیا کہ امریکہ، بھارت، اسرائیل اور اب افغانستان سب...
February 13, 2017
حکومتی اعلانات اور انتخابی احتساب ؟

وزیر اعظم نواز شریف آج کل عملی طور پر اپنی انتخابی مہم پر ملک گیر دورے کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ 2018ء کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو کسی طرح پورا کر دیا جائے تاکہ ان کی حکومت چوتھی بار اقتدار حاصل کر سکے۔بظاہر حالات تو ان کے حق میں نظر آ رہے ہیں مگر پاناما کی وجہ سے اخلاقی طور پر ان کی پوزیشن وہ نہیں رہی جو...
January 23, 2017
نئے امریکی صدرسے توقعات؟

امریکہ کے 45ویں صدر ٹرمپ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ،ان کی تقریب حلف وفاداری کے حوالے سے پاکستان کو پہلی پریشانی یہ ہوئی ہے کہ ہماری حکومت کی ہزار کوششوں کے باوجود وائٹ ہائوس میں ہمارے وزیر اعظم کی تقریب حلف وفاداری میں شرکت کی خواہش پوری نہیں ہوسکی۔حالانکہ وزیر اعظم ڈیووس سے پہلے سیدھے امریکہ جانے والے تھے اب وہ اپنے کچھ...