Syed Anwar Qudwai - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
سید انور قدوائی
August 01, 2016
آزادیٔ اظہار کے راستے بند نہ کریں

ہر چند کہ کوئی ادارہ ہو یا حکمران، کوئی مکمل نہیں ہوتا۔ تاہم ہر ایک خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے اور دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ ’’ہم اپنا فرض دیانت و امانت سے ادا کر رہے ہیں۔‘‘ لیکن وہ جو ہر اچھے کام میں کیڑے نکالتے ہیں جنہیں اپنے سوا ہر ایک کی کل الٹی ہی نظر آتی ہے وہ اس ٹوہ میں رہتے ہیں کہ سب کو اپنا ہمنوا بنا لیں۔ جہاں تک...
June 05, 2016
عوامی ضروریات اور حکومتی ترجیحات

روایتی طور پر ہر سال جون میں بجٹ آتا ہے۔ بڑے بڑے دعویٰ کئے جاتے ہیں کہا جاتا ہے کہ اس سال عوامی بجٹ دیا گیا ہے۔ اشیائے ضرورت کی قیمتیں کم ہونگی۔ عام آدمی کا بوجھ کم ہوگا لیکن جب آنکھ کھلتی ہے تو وہی لق ودق صحرا ، وہی معاشی سراب ہوتا ہے جس میں انسان روٹی، پانی کی تلاش میں دیوانہ وار بھاگ رہا ہوتا ہے اور حادثات و حالات کے ’’گدھ‘‘...
May 30, 2016
اللہ انہیں صحت دے !

رب کائنات کا قرآن پاک میں حضرت ابراہیمؑ کے حوالے سے ارشاد ہے کہ ’’جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھے شفا دیتا ہے ‘‘ اس سلسلہ روز وشب میں نہ زندگی کوئی معجزہ ہے نہ موت کوئی انہونی، جو دنیا میں آیا ہے اس نے واپس اس طرف جانا ہے یہ نظام قدرت ہے ۔ بیماری اور شفا اللہ کی جانب سے ہے اور ہمارا یہ ایمان ہے کہ شفا رب کائنات ہی دیتا ہے۔ تاہم...
May 21, 2016
اچھی تقریر۔ فیصلہ بھی تو کیا جائے!!

جمہوری نظام میں پارلیمان ہی بالادست ایسا ادارہ ہوتا ہے جہاں قوم کے نمائندےافہام و تفہیم سے امور سلطنت و ریاست نہ صرف طے کرتے ہیں بلکہ اس منتخب ادارہ کو اس حد تک بالادستی حاصل ہے کہ یہ ملک کے آئین میں بھی ردوبدل کر سکتا ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جمہوریت میں منتخب پارلیمنٹ ہی ملک کے سیاہ و سفید کی مالک ہوتی ہے۔ تاہم ’’جمہوری...
May 09, 2016
فیض کے اسباب!!

حکیم الامت علامہ اقبالؒ کی یہ خواہش تھی کہ ملت اسلامیہ کے نوجوانوںکو دینی تعلیم کے ساتھ فنی اور سائنس کی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے تاکہ وہ عملی میدان میں ترقی یافتہ مغربی دنیا کی تعلیم یافتہ قوم کا بھرپور مقابلہ کر سکیں۔ ان کی اس خواہش کی تکمیل کیلئے دو دینی مدرسے قائم کئے گئے۔ ان میں ایک مدرسہ اس وقت کے ضلع جھنگ اور موجودہ ضلع...
April 06, 2016
بچھڑےساتھیوں کا ماتم!!

مرحوم پیر صاحب پگارو ہر سال مارچ آنے سے قبل یہ نوید دیا کرتے تھے کہ اس سال مارچ میں ڈبل مارچ ہوگا اور لوگ اس ڈبل مارچ کے منتظر رہتے لیکن اس سال مارچ صحافی برادری کے لئے واقعتاً ڈبل مارچ ثابت ہوا کہ ایک، دو نہیںسات بڑے اور نامور صحافی اس طرح رخصت ہوئے کہ چند ایک کی تو ایک سطری خبر ہی شائع ہوئی جبکہ اپنے دور میں یہ سب کسی محتاج تعارف...
March 07, 2016
’’مائنس ون‘‘فار مولا

کراچی کے سابق میئر مصطفیٰ کمال دبئی میں خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے اچانک افق سیاست پر اس طرح نمودار ہوئے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں’’خبروں کی بہار‘‘ آگئی۔ ہر طرف’’بریکنگ نیوز‘‘ چل رہی تھیں اور چینلز ایک دوسرے کا مقابلہ کررہے تھے۔ دو ڈھائی گھنٹہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے پریس کانفرنس کی، پھوٹ پھوٹ کر روئے اور ایم...
October 31, 2015
سید سرفراز شاہ

سید سرفراز شاہ صاحب کی ایک اور نئی کتاب ’’ارژنگِ فقیر‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ جس میں شاہ صاحب فرماتے ہیں :’’مایوسی سے بچنے کا آسان ترین راستہ یہ ہے کہ رب کے ساتھ دل سے تعلق قائم کرلیاجائے اور وہ تعلق قائم کرنے کاآسان طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی رات عشا کی نماز کےبعددو نفل پڑھ کر رب سے کہئے ’’یا باری تعالیٰ! آج سے میں نے اپنا آپ، اپنی...
October 24, 2015
سانحہ کربلا۔ تاریخ انسانی کا روشن ترین باب

حضرت جوش کا یہ کہنا پتھر پر لکیر ہے کہ ؎انسان کو بیدار تو ہو لینے دوہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؓاور اردو کے ایک بے مثل شاعر یاس یگانہ چنگیزی نے واقعہ کربلا کو دریا کو اس طرح کوزے میں بند کر دیا ؎ڈوب کر پار اتر گیا اسلامآپ کیا جانیں کربلا کیا ہےنواسہ رسولؐ جگر گوشہ بتولؓ سید الشہدا امام عالی مقام سید امام حسینؓ نے کربلا کے مقام پر...
September 28, 2015
سانحہ منیٰ!

عیدالاضحی کے موقع پر منیٰ کے مقدس مقام پر جب حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کی رسم ادا کررہے تھے تو وہاں بھگڈر مچنے کی وجہ سے اب تک کی اطلاع کے مطابق آٹھ سو کے قریب حاجی شہیداور نوسو کے قریب زخمی ہیں جو مکہ جدہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہید ہونے والوں میں اب تک کی اطلاع کے مطابق 16پاکستانی حاجی شہید ہوئے ہیں جبکہ برطانوی...
September 01, 2015
مسلم لیگوں کا اتحاد

بلاشبہ مسلم لیگ کا یہ فخر اور اعزاز ہے کہ حضرت قائداعظمؒ کی برسراہی میں اس جماعت نے جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کیا اور پاکستان کی بانی جماعت قرار پائی اور جب ملک میں’’سیاسی دھما چوکڑی‘‘ شروع ہوئی تو اس جماعت کو متحد اور منظم کرنے کے بجائے اس میں دھڑے بندیاں شروع ہوگئیں۔ اس وقت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت...
February 24, 2015
اگلے وقتوں کے لوگ

ایک دانشور کا کہنا ہے کہ جب معاشرہ بکھر جائے تو اسے یکجا کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور یہیں سے اس کا زوال شروع ہوتا ہے۔ ساری دنیا خصوصاً جنوبی ایشیا کی قوموں کی بنیاد روایتی اور مشرقی معاشرہ پر رہی ہے۔ اس مشرقی معاشرہ میں ’’خاندانی روایات‘‘ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے جس میں بزرگ کا مقام عظمت چھوٹوں سے پیار اور بلاتمیز شخصی احترام کو...
January 01, 2015
بیانات کی جنگ یا عمل کا وقت

سانحہ پشاور عوام میں نہیں اہل حکومت اور سیاست کے لئے ’’آئی اوپنر‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے اور ایسا ہی ہوا قوم اپنے مصائب فراموش کر کے متحد ہو گئی۔ ایک ایک کر کے دہشت گردی کے تمام واقعات پر صبر و تحمل برد باری کے تمام بند ٹوٹ گئے کہ وزیراعظم نے بھی یہ کہہ کر ’’شہید بچوں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب لیں گے قوم کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔...
December 21, 2014
شہیدوں کا لہو

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر کالعدم طالبان کے انتہائی اندوہناک حملے نے سارا ملک سوگوار کر دیا ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں 132معصوم نونہالوں کی عظیم قربانی بھی شامل ہو گئی ہے اور انشاء اللہ یہ بے مثال قربانی اس بربریت اور انسانیت دشمن دہشت گردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے...