Tahir Sarwar Mir - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
طاہر سرور میر
May 27, 2017
علی بابا بمقابلہ بل گیٹس

مئی، جون سے بغل گیر ہونے والا ہے۔ وطن عزیز میں ’’ایٹمی گرمی ‘‘ پڑرہی ہے اور لوڈشیڈنگ کا سورج بھی سوانیزے پر اُترا ہواہے ۔ ایسے میں بجٹ کی آمد آمد ہے اور حکمرانوں کی طرف سے کہاجارہاہے کہ بجٹ ’’عوام دوست ‘‘ ہوگا(ان سطور کے قلمبند ہونے تک ابھی بجٹ پیش نہیں کیاگیا )۔ایسے کسی ’’دوست‘‘ کے لئے غالب نے کہاتھاکہ ہوئے تم دوست جس کے...
May 20, 2017
…ایک اور ڈومور

بیر سٹر چوہدری اعتزاز احسن میرے فیورٹ ہیں۔ شاعر ہونے کے ناتے رومانٹک ہیں اور خواب بھی دیکھتے ہیں ۔اسی لئے تو کہتے ہیںکہ ’’ریاست ہوگی ماں کے جیسی ‘‘۔چند سال پہلے ایک ٹی وی شو میں ان سے سوال کیاگیاکہ آپ اگر ہالیڈیز گزارنے چاند پر جائیں تو کسی سیاستدان اور اداکارہ نرما میں سے کس کا انتخاب کریں گے؟مجھے یاد ہے بیرسڑصاحب نے اداکارہ...
May 13, 2017
ٹوئٹ اپنا اپنا

ڈان لیکس پر دوعدد ٹوئٹ کئے گئے جسے جمہوریت اور شریفوں کی حکومت پر ظاہر ہونے والے اثرات کے اعتبار سے ٹوئٹ ون اور ٹوئٹ ٹو قراردیا گیا۔ٹوئٹ ون کے بعد تویوں تاثر دیا جارہاتھاکہ جی کا جاناٹھہر گیاصبح گیاکہ شام گیاٹوئٹ ٹو کے بعد غلط فہمیوں کے بادل چھٹ گئے اور مطلع صاف ہوگیا۔تاریخی پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں جمہوریت ،آئین...
May 06, 2017
پینا اور پاناما

1977 کے انتخابات کے لئے انتخابی مہم جاری تھی بھٹو صاحب نے ناصر باغ میں تاریخی خطاب کیاتھا۔ بھٹو صاحب کے بعد کائرہ پر بھی ناصر باغ میں خوب رُوپ چڑھا ۔ ۔چشم بدور ۔۔۔ایک طویل عرصہ کے بعد کسی نے سیاسی شیروں کوان کچھار میں آکرللکارا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے نون لیگ کو گلو بٹ اسٹائل سے ہینڈل کرنے کی شروعات کردی ہے ۔ناصر باغ میں خورشیدشاہ...
April 29, 2017
Categorically

ایک جمہوریت پسند ہونے کے ناتے بعض آڈیو بیپرز (ٹاک شوز میں ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کرنے والے حضرات) کے انٹرویوز مجھے شدید بور کرتے ہیں۔ متذکرہ شعلہ بیانوں میں وہ ریٹائرڈ حضرات شامل ہیںجویوں تو پنشن وصول کررہے ہوتے ہیں لیکن ان کے لب ولہجے کی کھنک اور رُعب ایسے ہوتا ہے جیسے وہ حاضرسروس ہوں اور اب بھی باقاعدگی سے ماہانہ محنتانہ وصول...
April 22, 2017
پانامہ فیصلہ اور وزیر اعظم کی ’’لڈی ہے جمالو الیون ٹیم ‘‘

پانامہ کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل جج نے اپنا اختلاقی نوٹ لکھتے ہوئے انڈر ورلڈ ڈان مافیاکی زندگی سے متعلق بنائی گئی شہرہ آفاق فلم ’’گاڈ فادر‘‘کے مشہور ڈائیلاگ کا حوالہ دیاہے’’ہر بڑی دولت کے پیچھے ایک جرم چھپاہوتاہے‘‘۔مذکورہ فلم کی کہانی میں ایک خاندان کے سربراہ (مارلن برانڈو)کو ہر طریقے سے دولت کماتے ہوئے دکھایاگیاہے۔اس راہ...
April 15, 2017
عالمی تنازعات میں ہمارا انجام مرزاجٹ جیسا نہ ہو!

1942میںدوسری جنگ عظیم نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاتھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب برطانیہ کے بعد امریکہ اپنے آپ کو دنیا کے لئے سرمایہ دارانہ نظام کا نیا ’’باس‘‘ منوانا چاہتاتھا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے جاپان کے دوشہروں ناگاساکی اور ہیروشیماپر دو ایٹم بم گرائے ۔6اور 9اگست کو گرائے جانے والے ایٹم بموں کے نام Little Boyاور Fat...
April 08, 2017
THE LION KING

افریقہ کے جنگل میں مفاسا نامی ببرشیر کی حکومت تھی جس کا پولیٹکل ایڈوائزرایک بندر رفیقی تھا۔مفاساکہنے کوتو ایک خونخوار ببرشیر تھا لیکن وہ اپنی رعایا کے ساتھ چونکہ نیک برتائو کرتاتھا اسلئے وہ دلوں پر راج کررہاتھا۔جنگل کے سبھی جانور حقیقی معنوں میں مفاسا کو اپنا قائدمانتے تھے لیکن اس کا اپنا چھوٹا بھائی جس کانام سکار تھا وہ اس کا...
April 01, 2017
مودی ،یوگی اورلوڈشیڈنگ

سکندر اعظم سے ’مقدونیہ‘ اور اشوکا دی گریٹ کے ساتھ جس طرح ’پٹنہ ‘ منسوب ہیں۔اسی طرح شریف برادران کی سیاست اور حکومت کو تخت ِلاہور کا نام دیا جاتاہے ۔پنجاب کو پاکستان اور لاہور کو پنجاب کا دل ماناجاتاہے ۔ پنجاب کے شمال مشرق میں واقع لاہور میں گزشتہ 36سال سے میاں برادران کی حکومت کا سورج غروب نہیں ہوالیکن موسم سرما کے جاتے ہی شریفوں...
March 25, 2017
منڈیا سیالکوٹیا سے ملاقات

کرکٹ کریزی نہیں ہوں ۔کرکٹ سے میری دلچسپی اتنی ہی ہے جتنی خواجہ آصف اور عابدشیر علی کی نندی پورپاور پروجیکٹ سے رہی ہے۔دوسرے لفظوں میں اگر کرکٹ سے اپنی عدم دلچسپی بیان کروں تو برادرم حسن نثار اور ملکہ ترنم نورجہاں کے اقوال زریں یاد آتے ہیں۔حسن نثار جن جملہ اشیائے رنگ وبو سے بیزار ہیں ان میں کرکٹ بھی شامل ہے ۔ملکہ ترنم نورجہاں...
March 18, 2017
وزیراعظم میاں نوازشریف اورمحمد رفیع کے نام

وزیر اعظم میاں نوازشریف دیوالی کے موقع پر ہندوئوں کے ہاں گئے تو انہوں نے ان کاسواگت اس گیت سے کیا ’’بہاروپھول برسائو میرامحبوب آیا ہے‘‘۔ وزیر اعظم خوش مزاجی اوربذلہ سنجی کیلئے مشہور ہیں انہوں نے کہاکہ ’’آپ اگر دس سال پہلے اس گیت کو گانے کی فرمائش کرتے تو وہ اسے اس انداز سے گاتے کہ محمد رفیع اور ان میں فرق کرنا مشکل ہوتا‘‘۔...
March 11, 2017
پھٹیچر اور ریلوکٹے

1995کی ایک شام یاد آگئی ۔استادنصرت فتح علی خاں کے سیکرٹری حاجی اقبال نقیبی مجھے دیوانہ وار ڈھونڈرہے تھے۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں روزنامہ جنگ لاہور سے وابستہ تھا اور شوبز کے میدان کا ’’زلمی فیم ‘‘ رپورٹر سمجھا تھا۔ ثقافتی صحافتی خدمات سرانجام دیتے ہوئے بہت سے فنکاروں سے میل ملاقات کا موقع ملا۔ جن فنکاروں سے میرے دوستانہ مراسم...
March 04, 2017
پاکستان سپر سیاست لیگ

پی ایس ایل پر جس قدر سیاست ہورہی ہے اس کانام ’’پاکستان سپر سیاست لیگ ‘‘تجویز کیا جاسکتا ہے۔ عمران خان کی سیاست پر اعتراض کیاجاسکتا ہے مگر کوئی بھی ان کی کرکٹ کو غیرمعیاری قرار نہیں دے سکتا ۔اگر کوئی ایسا کرتاہے تو سمجھ لیجئے کہ وہ ’’ آن ڈیوٹی ‘‘ ہے۔ رانا ثنا ء اللہ ، طلال چوہدری ، دانیال عزیز، مریم اورنگ زیب ، خواجہ سعد رفیق...
February 25, 2017
شیخ رشید اور راج کپور کا ’’ٹرپل ایس‘‘

ملک کا موسم سراغ دے رہا ہے اور صحافتی چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ سیاسی اُفق پر نئے ستارے بننے والے ہیں۔غالب نے کہاتھاکہ زمانہ عہد میں اس کے ہے محو ِ آرائشبنیں گے اور ستارے اب آسماں کے لئے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہوگئی اور اب فیصلہ آنا باقی ہے ۔ معزز ججوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا فیصلہ کریں گے کہ آئندہ 20سال بعد بھی کوئی اس...