Tariq Butt - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
طارق بٹ
June 23, 2017
بائیکاٹ

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی باتیں کافی غور طلب ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے پر وزیراعظم نوازشریف کو نااہل کرنا ہٹانے کا طریقہ ہوسکتا ہے احتساب نہیں، انہیں سزا نہیں ہوسکے گی اور وہ مظلوم بن جائیں گے، سپریم کورٹ کو کس نے حق دیا ہے کہ کسی کو گارڈ فادر اور سسلین مافیا کہے،متنازع جے آئی ٹی سے انتقام ہو جائے گا احتساب نہیں۔بہت سے...
June 16, 2017
یہ ہے کڑا احتساب

دنیا جہان میں سیاست دان کئی بار بڑھکیں مارتے ہیں جن کا مقصد اس میدان میں اپنا نام پیدا کرنااور اپنے آپ کو بڑا دلیر ،نڈر ، ایماندار اور بے داغ ثابت کرنا ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں اس یاوا گوئی کی انتہا ہے ۔ ہر کوئی اپنے آپ کو پارسا کہتا ہے اور دوسرے کو گنہگار اور کرپٹ۔ سیاستدانوں کی زبان سے ہم اکثر سنتے رہتے ہیں کہ وہ احتساب کیلئے تیار ہیں...
June 09, 2017
فوٹو ، ایمبولینس،ایم او ڈی، حسین نواز، پرویز مشرف

بڑی مہارت سے جے آئی ٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حسین نواز کی ایک تصویر سلیکٹ کی گئی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا جس کا مقصد وزیراعظم نوازشریف کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا تھا۔ اس فوٹو کو سب سے پہلے ٹوئٹر پر ایک ایسے اکائونٹ کے ذریعے جاری کیا گیا جس کو استعمال کرنے والے صاحب کی شناخت نامعلوم ہے۔ یہ ان ہزاروں ہینڈلر میں سے ہے...
June 02, 2017
نہال ہاشمی کی شعلہ بیانی

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نتائج کی پرواکئے بغیر آئینی اور قانونی نکات پر بے لاگ تبصرہ کرنے میں مشہور ہیں۔ عام طور پر ان کے خیالات شریفوں کے خلاف ہی رہے ہیں تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے دو ممبران جن پر شریف فیملی نے سخت اعتراضات کئے ہیں کو فوراً خود ہی اس تحقیقات سے الگ ہو جانا چاہئے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب بھی کوئی فریق کسی...
May 26, 2017
چوہدری نثار کا استعفیٰ ؟

گزشتہ چار سال سے پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے جسے وہ بار بار دہرا رہی ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان فوراً مستعفی ہوں۔ وہ کئی بار وزیراعظم نوازشریف کی ’’خیرخواہی‘‘میں کہہ چکی ہے کہ وزیرداخلہ کو برطرف کیا جائے کیونکہ وہ ان کی حکومت کے لئے بہت مشکلات پیدا کر رہے ہیں تاہم اس کے اس ’’مشورے‘‘ پر رتی برابر بھی توجہ نہیں دی...
May 19, 2017
منہ سوجھائے رکھنا

بہت سے موضوعات ہیں جن پر اظہار خیال ہونا چاہئے مگر اس کالم کا ا سکوپ محدود ہے لہٰذا چند مسئلوں پر ہی بات کریں گے۔ چین کے تاریخی منصوبے ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ (اوبور) جو کہ دنیا کے کم از کم دو تہائی حصے میں پھیلے گا اور سب کیلئے سود مند ہوگا،پر بھارت بالکل تنہا رہ گیا ہے اور منہ سوجھائے بیٹھا ہے کہ وہ کس طرح سازش کرے تاکہ اسے کو ناکام...
May 12, 2017
مل کر روتے رہیں

ڈان لیکس جیسا نان ایشو حل کیا ہوا کہ جمہوریت دشمن عناصر اور نا عاقبت اندیش سیاستدانوں میں صف ماتم بچھ گئی اور ان کی چیخوں کی آوازیں ٹی وی چینلوں پر لگا تارگونج رہی ہیں۔ یہ ایک بار پھر ’’یتیم‘‘ ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ جاگتے ہوئے خواب دیکھنے والوں کی نیندیں اڑ گئیں اور یہ ہاتھ ملتے رہ گئے کہ ان کی دلی خواہش پوری نہ...
May 05, 2017
140 کریکٹرز،عدالت عظمیٰ

قوی امید ہے کہ حالیہ سول ملٹری کھچائو جلد ہی دور ہو جائے گا۔ پاکستان جیسے ممالک جہاں اہم قومی پالیسیوں میں فوج کا کردار کافی اہم رہا ہے وہاں اس طرح کی ٹینشن ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے تاہم اس تازہ ترین واقعہ نے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ باہر بھی انتہائی غلط میسج دیا ہے کہ یہاں ایک ادارہ ہی کرتا دھرتا ہے اور جمہوریت صرف نام کی ہے۔...
April 28, 2017
جے آئی ٹی پر دبائو؟

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بجا طور پر ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز اختلافی نوٹ دیتے رہتے ہیں مگر دنیا میں کہیں بھی ان پر اتنا شور نہیں ہوتا جتنا کہ ہمارے ہاں پاناما کیس میں ایسے نوٹس پر ہورہاہے۔ہر جگہ کورٹ ججمنٹ وہی ہوتی ہے جو کہ اکثریتی ججوں نے لکھی ہو اور اس پر ہی عمل درآمد ہوتا ہے مگر اس مقدمے میں اختلافی نوٹس پر اتنا شور و غوغا مچا نے...
April 21, 2017
سیاسی مقدمہ

ہماری مجبوری تھی کہ ڈیڈ لائن کے مطابق یہ کالم پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے اعلان سے چند گھنٹے قبل لکھنا تھا تاکہ یہ بروز جمعہ آپ کے سامنے ہو۔ یقیناً جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہوں گے تو عدالتی فیصلہ آچکا ہوگا۔ جن کو اس سے فائدہ ہوگا وہ بھنگڑے ڈال رہے ہوں گے اور جن کا نقصان ہوگا ماتم کر رہے ہوںگے۔ پیپلزپارٹی جس نے بڑی سوچی...
April 14, 2017
ریٹائرڈ افسران کیلئے ایس او پیز

جب سے بھارتی نیول کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی ایجنسیوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے انڈیا کی سرتوڑ کوشش رہی کہ وہ بھی کسی ریٹائرڈ یاحاضر سروس پاکستانی فوجی افسر کو قابو کر کے یہ ڈرامہ رچائے کہ وہ جاسوسی کے مشن پر ہے اور پاکستان سے حساب برابر کر لے بالآخر بھارت اس میں کامیاب ہوگیا جب اس نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب کو ٹریپ کر لیا۔...
April 07, 2017
راحیل شریف، پاناما، مردم شماری

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کا اسلامک ملٹری الائنس کا بطور سربراہ تقرر ریاست کا فیصلہ ہے۔ جب سے جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف بنے ہیں اور انہوں نے آصف غفور کو ملٹری کی پی آر ونگ کا انچارج بنایا ہے آئی ایس پی آر کے چیف نے اکثر وبیشتر اہم قومی فیصلوں پر یہی کہا ہے کہ یہ...
March 31, 2017
ڈیل، فیصلہ کب آئے گا؟

آپ جہاں بھی جائیں ایک ہی سوال کیا جاتا ہے کہ پاناما کیس میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ کب آرہا ہے۔ سوائے جج صاحبان کے کسی کو معلوم نہیں کہ یہ فیصلہ کب ہوگا۔ فیصلے کو محفوظ کئے ہوئے اب 7ہفتے ہو گئے ہیں ابھی تک سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی اعلان نہیں آیا کہ یہ کب سنایا جائے گا۔ یقیناً 5ججوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔ یہ مقدمہ انتہائی پیچیدہ ہے اور...
March 24, 2017
الیکشن ٹائم ،بڑا عدالتی فیصلہ

ایک سال قبل ہی ہر بڑی سیاسی جماعت 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے کمر کس رہی ہے۔ہر ایک کی نظریں پنجاب پر لگی ہیں جہاں اصل انتخابی معرکہ ہو گا اور جو بھی یہاں جیتے گا وہی وفاقی حکومت بنا سکے گا۔ن لیگ کے صدر وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پارٹی کو انتخابات کی تیاری کیلئے گوآہیڈدے دیا ہے اور اپنے تمام ممبران اسمبلی کو کہہ دیا ہے کہ وہ...