Uzma Siddiqui - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
عظمٰی صدیقی
May 15, 2013
انتخابی نتائج اور قومی یکجہتی

11 مئی 2013 ء کو انتخابات کا مرحلہ نیم حسن خوبی کے ساتھ انجام پایا ، بہ حسن خوبی اس وقت تک نہیں کہہ سکتے جب تک کہ الیکشن کمیشن کراچی اور لاہور میں مبینہ دھاندلی کی شکایات پر غور کرتے ہو ئے کوئی حتمی فیصلہ سنا نہیں دیتا ۔ بہرحال قابل مسرت اور اطمینان بخش امر یہ ہے کہ غیر متوقع طور پر پوری قوم نے ان انتخابات میں پورے جوش و خروش سے حصہ لیا ،...
May 12, 2013
قوت اخوت لیڈران

کہتے ہیں ہرشاعر حساس ہوتا ہے اور دو صورتوں میں اس پر شعر کا نزول لازمی ہے یا تو واردات قلبی کی صورت ہو یا کوئی خارجی اثر ہو جو میر کی طرح دلی اور دل کا ایک حال کردے۔ چوٹ لگی عمران خان کو تودردپوری قوم کی طرح ہم نے بھی محسوس کیا اور جب ہم نے ان لیڈران کو عمران خان کی عیادت کرتے اور انہیں پھول اور دعائیں بھیجتے دیکھا جودو دن پیشتر ایک...
May 08, 2013
اور لے ا ٓئیں گے بازار سے گرٹوٹ گیا

جام سفال ٹوٹ جائے تو بازار سے دوسرا خرید کر لایا جا سکتا ہے ۔اس بات پر مطمئن و نازاں غالب بھی تھے لیکن قوم کا دل ،اس کی امیدیں ،اس کے خواب اور اس کا اعتبار مٹی کا پیالہ نہیں جسے بے نیازی سے توڑ دیا جائے اور پھر بازار لا کر خریداروں کا انتظار کیا جائے ۔آج پاکستان کے انتخابی اور سیاسی ماحول کی بھی یہی صورت حال ہے جہاں قوم کے جذبات...
May 05, 2013
برما کے مسلمان…دنیا کی سب سے بڑی ستم زدہ اقلیت

ایک انسان کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے ۔ یہ صرف ہمارا نہیں دنیا کے ہر اس انسان کا عقیدہ ہے جس کا مذہب انسانیت ہے ۔ دنیا میں ہونے والے قتل کی وارداتیں اور قاتلوں کا طریقہ واردات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن ان کے جرم کی سنگینی اور ان کی سزا کے لئے الگ الگ معیار یا تاویلات پیش نہیں کی جاسکتیں ۔تمام انسانی جانیں یکساں طور پر قیمتی ہیں خواہ وہ...
May 01, 2013
سیاست اور دہشت کا کٹھ پتلی تماشا

ملکی اور بین القوامی سیاست کے سٹیج پر کھیلے جانے والے تماشوں اور ڈراموں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ ان کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں کیوں کہ سیاست میں جو نظر آتا ہے وہ ہوتا نہیں اور جو ہوتا ہے وہ نظر نہیں آتا۔ اکثر تو سیاست میں چاہے وہ ملکی ہو یا بین القوامی کٹھ پتلی تماشا ہی ہوتا ہے ۔ کٹھ پتلیاں تو بس ڈوری ہلانے والے کے...
April 28, 2013
عالم برزخ میں

آدم کا خلا سے نکلنا اور مخلوق بن کر بھٹکنا نسلِ انسانی کا مقدر ٹھہرا کیونکہ اسی نسلِ انسانی کے کچھ شہ زور سورج کے گرد گھومتے زمین سیارے پر اپنے لئے تو ایک جنت کی تعمیر کی آرزو رکھتے ہیں لیکن اپنے سے کمزور اور حقیر مخلوق کے لئے جہنیں وہ آدم زادہی نہیں مانتے ایک دھکتا ہوا جہنم تیار کرتے رہتے ہیں اور یہ کمزور ناتواں مخلوق ان کے تعمیر...
April 24, 2013
گھٹ گئے انسان بڑھ گئے سائے

دوڑتی بھاگتی زندگی میں روحانی مسرتیں، جذباتی وابستگیاں اور رشتوں کی نزدیکیاں معدوم ہوتی جارہی ہیں۔ مشینیں زندہ اور معاشرتی اور اخلاقی قدریں مردہ ہوتی جارہی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی نے انسانوں کے بیچ دوریاں بڑھا دی ہیں۔ خاندانی اور معاشرتی اقدار یہیں ٹوٹ پھوٹ ہورہی ہے۔ ارسطو نے کہا تھا انسان معاشرتی حیوان ہے۔ لیکن آج ارسطو کے اس قول...
April 21, 2013
اکیسویں صدی کی جنگی آلودگیاں

31 / دسمبر 2000 ء کی رات ٹھیک بارہ بجے گھڑی کی دونوں سوئیاں ہم آغوش ہوئیں اور بیسویں صدی اکیسویں صدی کو گلے لگا کر جدا ہوگئی۔ یہ جدید کلینڈر کے 2000ء سال کی وہ آخری شب تھی جب میں نے آسمان پر ہزاروں رنگ بکھیرتی آتش بازی کی قوس و قزاح کو دیکھتے ہوئے اور اس تاریخی لمحے کو محسوس کرتے ہوئے سوچا تھا کہ میں بھی نسل انسانی کے اس کارواں کا حصہ ہوں جس...
April 17, 2013
برطانوی معاشرے میں بچوں کا جنسی استحصال

بچوں کی مسکراہٹ اور ہنسی سے بڑھ کر دنیا کی کوئی شے خوبصورت نہیں ہوسکتی۔ بچوں کی معصومیت اور ہنسی ہمارے آس پاس کی فضا میں امن ومحبت کی روشنی بھردیتی ہے۔ یہ ننھے منے فرشتے اس کائنات کے لئے خدا کا بہترین تحفہ ہیں لیکن یہی بچے جو ہمارا مستقبل ہیں اگر ان کی فلاح اور تحفظ کا مسئلہ ایک سنگین سوال بن کر کھڑا ہوجائے تو معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ...
April 14, 2013
امن کی آشا اور پاک بھارت تعلقات

امن کی آشا کی جوت ہر امن پسند انسان اپنے دل میں جلائے بیٹھا ہے خواہ وہ بھارت کی سرزمین کا باشندہ ہو یا پاکستان کی لیکن علاقائی اور عالمی سیاست کی ہوا کی زد پر رکھے امن کی آشا کے دیے کی لو کبھی مدہم اورکبھی تیز ہوتی رہی ہے۔ باوجود گہرے ثقافتی معاشرتی، تاریخی اور جغرافیائی روابط کے غیر معمولی نوعیت کے تنازعات اور اختلافات جنوبی ایشیا...
April 10, 2013
”آئرن لیڈی“ برطانوی سیاست کا ناقابل فراموش باب

”آئرن لیڈی“ مارگریٹ تھیچر بھی اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئیں مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی سیاسی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش اور اہم باب ہیں۔ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیراعظم جنہوں نے اپنی غیر معمولی سیاسی تدبر اور صلاحیتوں کا لوہامنواتے ہوئے 1974ء سے لیکر 1990ء تک نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ مارگریٹ...
April 07, 2013
”حرارت ہے بلا کی بادہٴ تہذییب حاضر میں“

مجھے ایک ٹی وی اینکر اور صحافی کے اس خیال سے پورا اتفاق ہے کہ ”ہم انتہائی کنفیوزڈ لوگ ہیں“۔ ہم پیدا اگر برطانیہ میں ہوتے ہیں تو نوکری ہمیں دبئی میں چاہئے۔ مرنا ہمیں مکہ میں ہے اوردفن ہم مدینہ میں ہونا چاہتے ہیں۔ پاسپورٹ ہمیں کینیڈا کا چاہئے۔ آخر ہم چاہتے کیا ہیں ؟ انسان جہاں پیدا ہوتا ہے۔ جس معاشرے میں اس کی تعلیم تربیت ہوتی ہے اس...
April 03, 2013
موسم بڑا بے ایمان

موسم کا اثر انسانی زندگی اور مزاجوں کے ساتھ ساتھ پرند و چرند پر بھی ہوتا ہے۔ موسم اچھا ہو تو ہر چیز پر مسکراہٹ کھل اٹھتی ہے پرندے چہچہانے لگتے ہیں۔ بہار آتی ہے تو کوئل کوکتی ہے۔ چمن میں تتلیاں رقص کرتی ہیں اور بھونرے گنگناتے ہیں۔ موسم متوالا ہو تو شاعرانہ ہی ہو جاتا ہے اور موسم کے حوالے سے گیت لکھے اور گائے جاتے ہیں۔ ہندوستان اور...
March 31, 2013
چائلڈ سولجرز

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون سے بہت سے بچوں کی ماؤں کے احتجاج کے بعد ان میں سے کچھ بچوں کو چھوڑ دیا گیا ہے لیکن اب بھی ایک بڑی تعداد میں کم عمر بچے برما کی فوج میں موجود ہیں۔ جس کی ایک بڑی وجہ تو اس ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی اور سیاسی صورت حال ہے۔ برما میں ریاست اورکاچن سٹیٹ اور اقلیتی گروہوں کے درمیان کشمکش اور لڑائی جاری...