| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
یاسر پیر زادہ
ذرا ہٹ کے
May 28, 2017
سر راجر مور

دو چیزوں کا مجھے جنون تھا۔ ابن صفی کے ناول اور جیمز بانڈ کی فلمیں۔ آج بھی ہے۔ ابن صفی کے ناول جب بھی موقع ملے نکال کر پڑھنا شروع کر دیتا ہوں اور بانڈ کی نئی فلم کا پہلے دن کا پہلا شو دیکھنا اب بھی لازمی ہے۔ لیکن بانڈ کی جو فلمیں وی سی آر کے زمانے میں دیکھی تھیں وہ بھلائے نہیں بھولتیں۔ پہلی بانڈ فلم میں نے ایک نو دولتیے دوست کے گھر...
May 24, 2017
سول سروس کی ’’بزتی‘‘

پاکستان میں اگر آپ ایک ایسی باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں جس میں سرکار کی ذلت آپ کو نہ سہنی پڑے تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ خود سرکار میں شامل ہو جاؤ، طریقہ اس کا یہ ہے کہ سی ایس ایس کا امتحان دو اور اعلیٰ سرکاری ملازمت حاصل کرلو۔ Central Superior Servicesکا یہ امتحان ملک میں سفارش اور کرپشن کے تمام تر کلچر کے باوجود اب تک اِن آلائشوں سے پاک...
May 21, 2017
ماڈرن سادھو

سادھوؤں کا ذکر پرانے قصے کہانیوں میں بہت ملتا ہے، یہ لوگ جنگلوں میں نکل جاتے، وہیں تپسیا کرتے، پانی اور سادہ خوراک پر گزارا کرتے، کوئی گیان حاصل کرنے آتا تو اس کی رہنمائی کرتے، لوگوں میں دانائی تقسیم کرتے، آسانیاں بانٹتے، طمع، حرص اور لالچ انہیں چھو کر بھی نہ گزرتی، جو مل جاتا اسی پر قناعت کرتے، لوگوں کی تکالیف اور زندگی کی...
May 17, 2017
موبائل فون والی سرکار

ہم لوگ ملتان کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے، میرے دوست کو جلدی سونے کی عادت تھی جبکہ میں اُس رات ہوٹل سے باہر ایک کھانے پر مدعو تھا، میں نے اپنے دوست سے کہا کہ وہ سو جائے اور میرا انتظار نہ کرے، کمرے کا دروازہ البتہ کھلا رکھے تاکہ میں رات گئے آؤں تو اسے کوئی پریشانی نہ ہو۔ رات تقریباً ایک بجے میری واپسی ہوئی، اپنے کمرے کے پاس پہنچ کر میں...
May 14, 2017
ڈوبتا ہوا جہاز

یہ اپریل کی ایک خوشگوار شام تھی، سنہ تھا 1983، برطانوی سفارت خانے کا ڈیفنس اتاشی جو کہ ایک حاضر سروس کرنل تھا، اپنی بیوی کے ساتھ اسلام آباد کے ایک ریستوران میں بیٹھا سرعام شراب پی رہا تھا، شراب پر پابندی کے قوانین اُس زمانے میں بہت سخت تھے، کرنل کی اِس حرکت کی اطلاع جواں سال ضلعی مجسٹریٹ تک پہنچی جس نے ایک لمحے کی تاخیر کئے بغیر کرنل...
May 10, 2017
ہم کہ ٹھہرے جاہل اتنے انتخابات کے بعد

اخبار میں ایک اسامی کے لئے اشتہار شائع ہوا، مندرجات کچھ یوں تھے:’’ڈائریکٹر کی اسامی کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں، امیدوار ایم اے پاس ہو، قد پانچ فٹ آٹھ انچ سے زائد نہ ہو، آنکھوں کا رنگ سیاہ ہو اور بال گھنگریالے ہوں، ہونٹ کے اوپری حصے پر تِل کا نشان ہو اور عمر چالیس سے اکتالیس سال کے درمیان ہو۔ خواہشمند افراد اپنی درخواستیں شعبہ...
May 07, 2017
دانائی کہاں گئی؟

مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آسکی کہ نقشے کیسے بنتے ہیں۔ ایک مدت تک میں یہی سمجھتا رہا کہ کوئی شخص کاپی پنسل لے کر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ جاتا ہوگا اور پھر زمین کے اُس مخصوص حصے کا فضائی معائنہ کرکے نقشہ بنا ڈالتا ہوگا۔ پھر خیال آیا کہ نقشے تو اُس وقت بھی بنتے تھے جب ہیلی کاپٹر ایجاد نہیں ہوا تھا، سوچا کہ ممکن ہے پرانے وقتو ں میں لوگ پیدل...
May 03, 2017
ساحل پہ کھڑے ہو کے

تھائی لینڈ اب وہ نہیں رہا۔ لوگ اکھڑ ہو گئے ہیں، چہروں پر مسکراہٹ نظر آنے سے پہلے ہی غائب ہو جاتی ہے، لوگ محنتی ہیں مگر طبیعت میں ٹھگی ہے، ٹیکسی میں میٹر لگے ہیں مگر کم ہی ڈرائیور میٹر کے مطابق چلنے پر تیار ہوتے ہیں، پولیس کا کہو تو آگے سے قہقہہ لگاتے ہیں، قول کے البتہ پکے ہیں، جو بات طے کر لیں پھر اس پر قائم رہتے ہیں، یوٹرن نہیں...
April 30, 2017
شہر آوارگی

ایک کرب ہے جو چین نہیں لینے دیتا، ایک اذیت ہے جس کا کوئی مداوا نہیں۔بیجنگ سے جکارتہ تک اور کوالالمپور سے بنکاک تک ہر جگہ ایک ہی کہانی ہے، غلامی کی اور یہ کہانی ہر اس جگہ جنم لیتی ہے جہاں سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی لوگ یہ سوچنا شروع کردیں کہ آج کے دن اُس کے بچے اپنی بھوک کیسے مٹائیں گے۔ ممکن ہے غلامی کی یہ شکل بیجنگ میں کچھ اور ہو اور...
April 26, 2017
پاکستانیوں کے دو شوق

بطور پاکستانی ہمارے دو شوق ہیں، پہلا، اپنی پاکبازی کا ڈھنڈورا پیٹنا، دوسرا، امریکہ اور برطانیہ کی مثالیں دینا۔ پاکباز ہونا کوئی آسان کام نہیں مگر ہماری قوم میں چونکہ ’’بے پناہ ٹیلنٹ‘‘ ہے اس لئے اِس مشکل کام کا بھی ہم نے ایک شارٹ کٹ ڈھونڈ رکھا ہے اور وہ یہ کہ خود پاکباز ہونے کی بجائے لوگوں کو پاکبازی کی تلقین کی جائے، ہم سب...
April 23, 2017
زندگی کی فہرستیں

سوال پرانا ہے، دہرانے میں کوئی حرج نہیں۔ آپ کے لئے زندگی میں کس چیز کی زیادہ اہمیت ہے؟ دولت، محبت، شہرت، عزت یا طاقت؟کچھ سوچنے سے پہلے اس سوال کو اور وسیع کرتے ہیں تاکہ جواب تلاش کرنے میں مزید مشکل پیدا کی جاسکے۔ ترجیح کے اعتبار سے ان باتوں کی فہرست بنائیں جنہیں آپ زندگی میں اہم سمجھتے ہیں، مثلاً۔۔۔۔ سماجی رتبہ، غیرت، حمیّت،...
April 19, 2017
بوجھو تو جانیں

اگر کسی محفل میں کوئی بحث چھڑ جائے، اپنے سے زیادہ کسی پڑھے لکھے آدمی سے واسطہ پڑ جائے یا کہیں دلائل سے گفتگو ہو رہی ہو جس میں آپ کے موقف کی شکست کا خطرہ ہو تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں، ایسے موقعوں کے لئے اساتذہ نے ایک مجرب نسخہ بتا رکھا ہے، کرنا آپ کو یہ ہوگا کہ مد مقابل کے دلائل کا جواب دینے کی بجائے اس پر پھبتیاں کسنی شروع کردیں،...
April 16, 2017
Guilty by Suspicion

کمیونزم کا دور تھا، ڈبل روٹی کے حصول کے لئے طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا، ایسی ہی قطار میں ایک شخص انتظار کر رہا تھا، دو گھنٹے بعد جب اُس کی بار ی آئی تو پتا چلا کہ ڈبل روٹی ختم ہو گئی ہے، یہ سُن کر اُس نے کمیونسٹ نظام کو گالیاں دینی شروع کر دیں ، وہاں کھڑے لوگوں نے اسے کہا ’’کامریڈ! تم اپنی باری سے پہلے نہیں بول سکتے!‘‘ مگر...
April 12, 2017
ہماری چھٹیاں

یہ 1953کی پرانی ڈائری کا ایک ورق تھا جس میں اس دور کے پاکستان میں ہونے والی سرکاری تعطیلات کی تفصیل درج تھی، کسی نے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر جاری کردی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ ورق ’’وائرل ‘‘ ہو گیا، حتیٰ کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے بھی اسے اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا کیونکہ آر ایس ایس کیلئے یہ بات حیرت کا باعث تھی کہ...